جامشورو : جامشورو میں ٹریفک حادثے میں ابھرتے ہوئےگلگت بلتستان کے معروف منقبت خواں خواجہ علی کاظم، شہید علامہ حسن ترابی کے بیٹے زین ترابی اور سید علی جان جاں بحق ہو گئے ۔ حادثہ سیہون شریف کے قریب مانجھند کے قریب پیش آیا ۔ کاظم خواجہ اپنے احباب کے ہمراہ انجمن حیدری خیرپور سے سالانہ جشنِ امامِ زمانہ میں شرکت کے بعد کراچی جارہے تھے۔ خیال رہے کہ کمسن خواجہ علی کاظم کا کلام سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوا تھا،جس کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی کی فوری ہدایت پر ڈویژنل سیکرٹری حیدرآباد علی محمد شاکر و کابینہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
فیس بک کمینٹ