ہالی وڈ : ہالی وڈ اداکارہ جولیا رابرٹس کو پیپلز میگزین نے ریکارڈ پانچویں مرتبہ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیا ہے۔ جولیا رابرٹس کو پہلی بار 1991 میں اس اعزاز سے نوازا گیا تھا جب ان کی عمر 23 سال تھی جس کے بعد وہ 2000، 2005 اور 2010 میں بھی دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار پائیں۔ اب اس جریدے نے انہیں 2017 کے لیے دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیا ہے۔ 49 سالہ اداکارہ پیپلز میگزین کی جانب سے اپنے انتخاب پر کافی حیران ہوئیں اور تفریحاً کہا کہ انہیں یہ اعزاز اچھے دوست جارج کلونی کی وجہ سے ملا ہے۔
(بشکریہ ڈان نیوز)
فیس بک کمینٹ