Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد بٹ»ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
ارشد بٹ

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

ایڈیٹراپریل 19, 202657 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
strait
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

امریکہ ایران جنگ کا سیاسی فاتح تو بلا شبہ ایران کہلائے گا۔ مگر اس کے ساتھ دوسرا سیاسی فاتح پاکستان قرار پائے گا جس کی انتھک اور جرات مندانہ کاوشوں سے خطے میں امن بحال ہو گا۔
امریکہ اور اسرائیل کی جارحانہ بمباری کے نتیجہ میں ایران میں نہتے انسانوں کی زندگیاں کھوجانے کی گنتی تو ہو سکتی ہے۔ مگراس جنگی جنون سے ایران کو ہونے والے اقتصادی نقصان کا تخمینہ لگانا شائد انتہائی مشکل کام ہو گا۔تاہم امن بحال ہونے کے بعد ایرانی حکومت اور عوام کو ایک عرصہ مشکل معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایران کے آمرانہ نظام ریاست اور عوام کو جمہوری آزادیوں سے محروم رکھنے کے عمل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ مگر دنیا کی واحد سپر پاور کہلانے والے امریکہ کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں ایران کی استقامت اور مزاحمت کی حکمت عملی کو قابل ستائش نہ ماننا تنگ نظری کہلائے گا۔ یہ کہنا درست ہو گا کہ کئی دہائیوں سے امریکہ اور اس کے حواریوں کی اقتصادی پابندیوں اور بائیکاٹ کا سامنا کرنے اور متعد جنگوں کی تباہ کاریوں سے بچ نکلنے کے بعد ایران مسلم دنیا کا شائد واحد ملک ہو گا جو ایک خودمختار ریاست کی تعریف پر پورا اترتا ہے۔ دوسری طرف ایران کے خلاف جارحیت کے مرتکب دونوں ممالک کو اپنی جارحانہ کاروائیوں سے جو حاصل ہو گا وہ متوقع امریکہ ایران امن معاہدہ سے ظاہر ہو جائے گا۔مگر جارح ممالک خصوصاؔؔ امریکہ کو اس خطے میں اور عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو پہنچنے والے نقصانات کا حساب کتاب کرنا مہنگا پڑتا نظر آ رہا ہے۔ ایران پر جارحیت کے دوران امریکہ کے واحد سپر پاور ہونے کے دعوے کو سنجیدہ چیلیج کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ امریکہ کے صدر ٹرمپ نے اپنے نیٹو اتحادیوں کو جنگ میں مدد حاصل کرنے کے لئے بار بار پکارا۔ مگر یورپی اتحادیوں کے علاوہ آسٹریلیا اور ہمسائے کینیڈا نے بھی امریکہ کی جنگی کاروائیوں میں شریک ہونے سے انکار کر دیا۔ ایک آدھ عرب ملک کی حمائت اور اسرائیل کے ساتھ کے علاوہ جنگ میں سپر پاور امریکہ یک و تنہا کھڑا نظر آیا۔ اس جنگ میں امریکی صدر ٹرمپ نے صرف اپنی ساکھ نہیں کھوئی بلکہ امریکہ نے اپنی فوجی طاقت اور دنیا بھر میں اپنے سیاسی اثرات کوزبردست دھچکا پہنچایا ہے۔
ایران کے اسرائیل کے اندر کامیاب میزائل حملوں نے اسرائیل کے ناقابل شکست دفاعی نظام کا بھانڈہ پھوڑ ڈالا ہے۔ ایران کی اسرائیل کے اندر جوابی حملوں سے ہونے والی تباہ کاریوں کو چھپانے کے لئے اسرائیل نے فول پروف بند و بست کیا تھا۔ہر قسم کے میڈیا پر ایرانی حملوں سے متاثرہ علاقوں تک رسائی اور رپورٹنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی تھی۔پانبدیوں کے باوجود چند غیر جانبدار میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیل کو بھاری نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔ اس جنگ کے نتیجہ میں اسرائیل کو مشرق وسطٰی میں اپنی فوجی طاقت کا بھرم برقرار رہنا مشکل ہو جائے گا۔
گلف ریاستوں میں امریکہ کے فوجی اڈوں پر ایران کےکامیاب میزائل حملوں نے ان اڈوں کو تقریباؔؔ ناکارہ بنا ڈالا تھا۔ گلف ریاستوں میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں سے عرب ریاستوں پر واضع ہو گیا ہے کہ امریکی فوجی اڈے یا اسرائیل ان ریاستوں کی فضاوں اور قومی سلامتی کا دفاع کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔اب سعودی عرب اور گلف ریاستوں کو اپنی قومی سلامتی اور دفاع کے لئے ایران کے ساتھ تعلقات کی نوعیت بدلنا پڑے گی۔ نئی صورت حال کی روشنی میں مغربی ایشیاء میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور ایران کے درمیان بہتر تعلقات اور معاشی و عسکری اشتراک پورے خطے کی ترقی و خوشحالی کے لئے اہم ہو گا۔
اب ایران کو شائد کسی ایٹم بم کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ کیونکہ ایران پر آبنائے ہرمز کی شکل میں ایٹم بم سے زیادہ خطرناک اور طاقتور ہتھیار کی موجودگی کا راز کھل چکا ہے۔ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی روانی روک کر دنیا کو جس اقتصادی بحران سے دوچار کیا جا سکتا ہے وہ ایٹم بم کی تباہ کاریوں سے زیادہ مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔ آبنائے ہرمز کو بند کرنے اور گلف ریاستوں میں امریکی اڈوں پر حملوں کی حکمت عملی اختیار کرنے کا آپشن ایران کے پاس ہمیشہ موجود رہے گا۔ جنگ میں ایران کی اسی حکمت عملی نے امریکہ اوراسرائیل کو جنگ بند کرکے مذاکرات کرنے پر مجبور کیا ہے۔
خطے میں امن کی کوششوں میں پاکستان کے اہم کردار کو بھی سراہا جانا چاہے۔ جنگ کے دوران مشکل ترین صورت حال میں پاکستان نے مذاکرات اور امن کا راستہ نکالنے کی جرات کا مطاہرہ کیا ہے۔ آج ایران نے آبنائے ہرمز کو کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز تجارتی جہازوں کے لئے مکمل طور پر کھول دی گئی ہے اور جنگ بندی کے دوران جہازوں کی آمدورفت کے لئے کھلی رہے گی۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی وزیر خارجہ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اسے آئیندہ چند دنوں میں ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدہ ہونے کی مضبوط دلیل کہا جا سکتا ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
Next Article تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

جون 8, 2026

آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 8, 2026

اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات

جون 7, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ جون 8, 2026
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 8, 2026
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات جون 7, 2026
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم جون 7, 2026
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے جون 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.