Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»مشعال خان کی رہائش گاہ پر این ایس ایف کے منشور کا احیا : نئی جدوجہد کا اعلان
اہم خبریں

مشعال خان کی رہائش گاہ پر این ایس ایف کے منشور کا احیا : نئی جدوجہد کا اعلان

ایڈیٹرمئی 21, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mishaal khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مردان : مشعال خان شہید کی برسی ان کی رہائش گاہ پر منائی گئی، جِس میں این ایس ایف پاکستان کے سابِق صدر اور پی ڈی ایف پاکستان کے رہنما، صابِر علی حیدر نے خصوصی شرکت کی۔ اپنے خِطاب کے دوران صابِر علی حیدر نے کہا کہ شہید مشعال خان کا خون رائگاں نہیں گیا بلکہ اِس نے دنیا بھر میں ترقی پسند دوستوں کے ضمیر کو جھنجوڑا ہے اور شہید کی بے مثال قُربانی سے پہلے جو ساتھی اپنی اپنی آرام دہ ز ندگیوں میں مگن تھے، آج اپنا سب کُچھ چھوڑ کر انقلاب کی راہ پر چل نکلے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج جو ریاست مخالف تحریکیں سر اٹھاتی نظر آ رہی ہیں، یہ اچانک نہیں اُگ آیئں بلکہ معروضی حالات کی پیداوار ہیں اور اِن معروضی حالات کی تشکیل میں مشعال خان شہید جیسے کئی دوستوں کا لہو شامِل ہے اور لہو کی یہ لکیر عوامی جمہوری انقلاب پر ختم ہوتی ہے۔رہنما کا کہنا تھا کہ آج ان کو اپنے سینیئرز کی باتیں یاد آ رہی ہیں۔ این ایس ایف پاکستان کے ترجمان ’جِدوجُہد‘ میں ڈاکٹر رشید حسن خان نے لِکھا تھا کہ آزادی کی راہ اتنی آسان بھی نہیں ہوتی کیونکہ ایک انقلابی پارٹی کو نہ صرف سامراج کے ٹکڑوں پر پلنے والی ریاست کا مقابلہ کرنا ہوتا ہے بلکہ اپنی صفوں میں بیٹھے ہوئے ترمیم پسند اور آزاد خیال عناصِر سے بھی لڑنا پڑتا ہے۔
رہنما نے کہا کہ آج پی ڈی ایف پاکستان دونوں محاذوں پر پوری ثابت قدمی سے ڈٹی ہوئی ہے۔ ایک طرف ہم سامراج کے پروردہ جاگیرداروں، سرمایہ داروں اور ملاؤں سے لڑ رہے ہیں بلکہ اندرونی سطح پر ہم ترمیم پسندی اور آزاد خیالی کے خِلاف بھی نبرد آزما ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماؤ زے تنگ کے افکار پر چلتے ہوئے سامراج کے خِلاف ہم نظریاتی ہتھیار سے لیس جدوجہد بھی کر رہے ہیں، عوامی سطح پر موبلائزیشن بھی کر رہے ہیں اور ہر اس تحریک کے ساتھ ایک سٹریٹیجک الائینس بنائے ہوئے بھی ہم ہی نظر آئیں گے جو سامراج اور اس کی پروردہ ظالم ریاست کے خِلاف بنیادی انسانی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا مشعال خان شہید این ایس ایف پاکستان کا رکن تھا؟ نہیں۔ وہ این ایس ایف پاکستان کا رکن نہیں تھا مگر وہ تعلیمی اداروں میں ہونے والے ظُلم و اِستحصال کے خلاف کھڑا ہوا اور اسے دہشت گرد ملاؤں نے بے رحمی سے شہید کر دیا۔ ان کی یہ قربانی انہیں این ایس ایف پاکستان کا اتحادی بناتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا کے مظلوم جو ایک عوامی تحریک چلا رہے ہیں، کیا وہ پی ڈی ایف کے ارکان ہیں کہ ہم نے ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں اتنی قربانیاں دیں؟ نہیں، وہ پی ڈی ایف پاکستان کے ارکان نہیں ہیں مگر غیر قانونی گمشدگیاں، ماورائے عدالت قتال، ان کے گھروں کے ارد گرد بِچھی ہوئی خاردار تاریں، ان کے احتجاج پر نافذ ہونے والے کرفیو انہیں پی ڈی ایف کا اتحادی بناتے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو پی ڈی ایف پاکستان ماؤ کے طریقہء کار کو اپناتے ہوئے ان کے ساتھ سٹریٹیجِک اتحاد بھی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی عظیم ماؤسٹ جدوجہد میں روسی سوشل سامراج فنڈ پھینک کر نکسل وادیوں میں ترمیم پسند اور آذاد خیال عناصرکو پروان چڑھاتا رہا ہے اور آج بھی وہاں وہ یہی کر رہا ہے۔ مگر پاکستان کی انقلابی جدوجہد میں کِس امر کا کردار ہے، میں نہیں کہہ سکتا کیونکہ میں وجہ جانتا ہی نہیں۔ مگر ہماری صفوں میں بھی آج ترمیم پسندی اور آز اد خیالی جڑ پکڑ رہی ہے اور یہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب کئی دہایوں کی جدوجہد کے بعد آج این ایس ایف پاکستان کے نوجوان اور پی ڈی ایف پاکستان کے منجھے ہوئےکارکنان اپنے واضح انقلابی پروگرام کو مزدوروں اور کسانوں تک لے آئے ہیں۔ اور اب ترمیم پسند اور آذاد خیال عناصر نِت نئی اکتسابی تھیوریاں پیش کر کے ایک طرف نوجوان کیڈر کو انقلابی عمل سے بد ظن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو دوسری طرف انقلابی عمل کو سست روی کا شکار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مگر ایسا ہو تو نہیں سکتا۔ کیا یہ ممکن ہے کہ این ایس ایف پاکستان اپنے طلبہ یونین کی بحالی کے نعرے سے دست بردار ہو جائے، جِس کی عملی جدوجہد کا آغاز این ایس ایف پاکستان کے صدر ساحر آذاد پلیجو نے یکم جنوری سے کیا؟ اسی وقت پر جب پی ڈی ایف پاکستان نے ٹھیکیداری نظام کے خاتمے کی تحریک کا آغاز کر ہی دیا تو کیا ہماری تاریخ میں یہ کہیں لِکھا ہے کہ ہم ڈر جائیں، یا جھک جائیں یا اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کِسی کے بھی بد ظن کرنے سے، یا سیدھی سادھی انقلابی جِدوجہد کو اکتسابی گتھیوں میں الجھانے سے یا ہمارے ۲ے پروگراموں میں رکاوٹیں ڈالنے سے ہم اسٹالن کا، ماؤ کا اور ڈاکٹر رشیدحسن خان کا رستہ ترک نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آج حاسدین بنیادی طبقات اور پیٹی بورژوازی کی روایتی تعریف کے نام پر پاکستان کے درمیانے طبقے کے وائٹ کالر مزدوروں کی تمام جدوجہد کو پاکستان کی انقلابی تاریخ سے حذف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا سوال تھا کہ اگر انقلاب کے لیئے بنیادی طبقات یعنی مزدوروں اور کِسانوں کے سِوا درمیانے طبقے کی جدوجہد کوئی اہمیئت ہی نہیں رکھتی تو کیا ڈاؤ میڈیکل کالج کی این ایس ایف نے پاکستان کی انقلابی جدوجہد میں کوئی کردار ہی ادا نہیں کیا؟ کیا لاہور میں جن متوسط طبقے کے انقلابی کارکنان نے عالمِ نزع میں این ایس ایف کے نام کو ز ندہ رکھا، ان کی قربانیوں کو ہم بھوُل جائیں؟ انہوں نے کہا کہ ہم جدوجہد جاری رکھیں گے اور ہماری یہی جدوجہد شہید مشعال خان کے خون کے ساتھ وفا ہوگی۔ ہماری یہی ثابت قدمی اسٹالن اور ماؤ کی سوچ کے ساتھ وفاداری ہو گی اور ہمارا یہی طرزِ عمل ڈاکٹر رشید حسن خان کی راہِ عمل پر چلنا ہو گا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکہروڑ پکا کا اکلوتا شاعر ، اور بیورو کریسی : ہوتل بابا کا کالم (12 ) ۔۔ رضی الدین رضی
Next Article نوازشریف پنجاب اور پنجابیوں کا غدار ۔۔ ارشد سلہری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر

مئی 9, 2026

معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 8, 2026

آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم

مئی 7, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر مئی 9, 2026
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 8, 2026
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.