Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»پنجاب»نوازشریف پنجاب اور پنجابیوں کا غدار ۔۔ ارشد سلہری
پنجاب

نوازشریف پنجاب اور پنجابیوں کا غدار ۔۔ ارشد سلہری

ایڈیٹرمئی 21, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Nawaz-sharif panama
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پیپلزپارٹی ،ایم کیو ایم ،اے این پی اور اس قبیل کے دوسرے لوگ بھی اگر نواز شریف کو غدار کہہ رہے ہیں تو پھر اب پاکستان کے عوام کو یہ فیصلہ کرنا چاہیے کہ آمدہ الیکشن میں نئے غداروں اور سابقہ غداروں کوایک ہی لائن میں رکھیں اور سب کا بائیکاٹ کیا جائے۔ وطن اور قوم سے غداری ناقابل معافی جرم ہے۔ نئے ہوں یا پرانے غدار الیکشن لڑسکتے ہیں اور نہ ہی سیاسی دھارے میں شامل رہ کر سیاست کر سکتے ہیں۔
میڈیا پر ان کی کوریج ،جلسے کرنے اور ان کی سیاسی جماعتوں پر فوری پاپندی عائد کی جائے تاکہ وطن فروشی اور وطن دشمنی کے رجحانات کو مزید فروغ نہ مل سکے۔یہ کھیل اب منطقی انجام کو پہنچنا چاہیے۔حب الوطنی اور غداری کی تعریف واضح کی جائے ۔غداروں اور محب وطن لوگوں کے درمیان صاف لکیر کھینچی جائے۔نوازشریف سمیت جن لوگوں پر غداری کے مقدمات درج کرائے جاتے ہیں یا کرائے گئے ہیں ان مقدمات کو فوری چلایا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے تمام غداروں کو مقررہ سزائیں دی جائیں۔کرائے گئے مطالبات کے مطابق غداروں کو سرعام الٹا لٹکانے سے بھی ہرگزدریغ نہ کیا جائے۔ورنہ کچھ غدار ملک کے وزیراعظم بھی بن سکتے ہیں ۔بذات خود نہ سہی ان کی پارٹی یا ان کے حمایت یافتہ اقتدار حاصل کرسکتے ہیں۔اس امر کی کئی مثالیں ہیں ۔جیسے الطاف حسین ،اسفندیار ولی جیسے لوگ خود بھی اور ان کی سیاسی پارٹیاں اقتدارکے مزے لوٹتی رہیں ہیں۔ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی دوبار ملک کی وزیراعظم بنی ہے۔مجھے ڈر ہے کہ نئے غدار نوازشریف کی بیٹی مریم نواز شریف بڑی لیڈر بن کر ابھر سکتی ہے۔ایک وقت ایسا بھی آسکتا ہے کہ مریم نواز ملک کی وزیراعظم ہو۔الطاف حسین کی بیٹی فضا کل کلاں ایم کیو ایم کی سربراہ بن کر پاکستان کی مشہور لیڈر ہوسکتی ہے۔
اس لیے بہت ضروری ہے کہ اس امر کو واضح کیا جائے کہ غدار اور غدار کی اولادیں سب مجرم ہیں۔لکیر اب کھنیچ دی جائے تاکہ منظور پشتین جیسے لوگ جو پشتون تحفظ تحریک لیکر نکل پڑتے ہیں۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہیں اس بات کا ادراک ہو کہ کون سا مطالبہ کرنا حب الوطنی اور کون سا مطالبہ کرنے سے غداری کے مرتکب ٹھہرائے جا سکتے ہیں۔بلکہ سند ھ ،بلوچستان کے پی کے کچھ خاص علاقوں سمیت قبائلی علاقوں میں اس کی مناسب تشہیر کی جانی چاہیے تاکہ غداری کی پیداوار میں خاطر خواہ کمی ہو۔ رہا پنجاب کا مسلہ تو پنجاب دن اول سے پاکستان کا علانیہ محب وطن صوبہ ہے۔آج اگر پاکستان کا وجود ہے تو وہ پنجاب کی حب الوطنی ہی کے باعث ہے۔یہ پنجاب ہی تھا جس نے پاکستان کے دفاع میں ہر موقع پرکلیدی کردار ادا کرتے ہوئے حب الوطنی کے نعرے لگائے اور کئی غداران وطن کی عین موقع پر نشان دہی کرتے ہوئے ملک کی سالمیت پرحرف نہیں آنے دیا ہے۔آج پنجاب کس قدر نوحہ کناں ہے کہ بدقسمتی سے پنجاب کی جانب انگلیاں اٹھ رہی ہیں اور یہ جرم پنجاب کے سپوت سے سرزد ہوا ۔
ذرا ٹھہریئے! پنجاب کی غیرت وطنی دیکھیں۔پنجاب کے سپوت نواز شریف پر غداری کامقدمہ کے انداراج کیلئے درخواست بھی پنجاب ہی نے دی ہے۔اس کارخیر کیلئے سندھ سے کوئی اٹھا نہ کے پی کے اور نہ کسی نے بلوچستان سے ہمت کی ہے۔حب الوطنی کا اعزاز پھر پنجاب کو ہی جاتا ہے۔ پنجاب کی تاریخ حب الوطنی سے بھری پڑی ہے۔ تاریخ جب کبھی غداری کے مقدمات کی تعداد کا ذکر کرے گی تو پنجاب سرفہرست ہو گا۔ یقین نہ آئے تو ابھی تازہ ترین ہسٹری دیکھی جا سکتی ہے ۔جب الطاف حسین کوغدار قرار دیا گیا تھا تو سب سے زیادہ مقدمات پنجاب نے ہی درج کرائے تھے۔آج بھی پنجاب کے اپنے سپوت نواز شریف پر اگر مقدمات درج کرانے کی دوڑ شروع ہوئی ہے تو اس ریس میں بھی پنجاب ہی آگے ہوگا۔ پہلے مظاہرے بھی پنجاب سے شروع ہوئے ہیں۔نواز شریف سزا کے زیادہ مستحق ہیں۔باقی علاقوں کے غداروں کے ساتھ کچھ نرمی برتی جا سکتی ہے۔کچھ درگزر کیا جاسکتا ہے۔مگر نواز شریف کسی قسم کی رعایت اور نرمی کے مستحق ہرگز ہرگز نہیں ہوسکتے ہیں ۔نوازشریف کو سرعام پھانسی دی جانی چاہیے اورلاش کم ازکم دس دن نشان عبرت کے طورپر لٹکی رہے تاکہ پنجاب سے کوئی پھر ایسے جرم کا ارتکاب کرنے کا سوچ بھی نہ سکے۔ نوازشریف نے پنجاب کا منہ کالا کیا ہے۔ پنجاب کی حب الوطنی، پنجاب کی غیرت، پنجاب کی چڑتل کا سودا کیا ہے۔نواز شریف نے پاکستان سے نہیں پنجاب سے غداری کی ہے۔نوازشریف پنجاب اور پنجابیوں کا غدار ہے
ؔ( بشکریہ : ہم سب لاہور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمشعال خان کی رہائش گاہ پر این ایس ایف کے منشور کا احیا : نئی جدوجہد کا اعلان
Next Article بہاول پور والو ، ملتان کو گالی مت دو ۔۔ احمد عدیل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟

جون 24, 2026

محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 24, 2026

بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

جون 23, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.