اسلام آباد : پاکستان کی نگران حکومت نے ملک میں پچیس جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریوں اور پولیس کے سربرہان کو تبدیل کر دیا ہے۔وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی کابینہ نے ‘الیکشن کمیشن آف پاکستان اور متعلقہ حکومتوں سے مشاورت کے ساتھ کے بعد ان اہم انتظامی عہدوں پر موجود افسران کو تبدیل کر کے ان کی جگہ نئے افسران کو تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کو یقینی بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اکبرحسین درانی کو چیف سیکریٹری پنجاب، اعظم سلیمان خان کو سندھ، نوید کامران بلوچ کو خیبرپختونخوا اور اختر نذیر کو بلوچستان کا چیف سیکریٹری تعینات کردیا گیا۔تمام صوبوں کے آئی جی پولیس کی نئی تعیناتیوں کے مطابق ڈاکٹر کلیم امام کو پنجاب، امجد جاوید سلیمی کو سندھ، محمد طاہر کو کے پی اور محسن حسن بٹ کو بلوچستان کا نیا آئی جی تعینات کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ یعنی ای سی ایل میں ڈالے جانے سے متعلق معاملہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔کمیٹی سے سفارشات طلب کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت نگران وزیر اعظم ناصر الملک نے کی۔نگراں وزیرِ داخلہ محمد اعظم خان نے کہا کہ اس کمیٹی کا اجلاس بدھ کو وزیر خزانہ کی عدم موجودگی کے باعث نہیں ہو سکا، اور اب کمیٹی عید کے بعد ملاقات کرے گی۔تین رکنی ذیلی کمیٹی کے ممبران میں نگراں وزیر داخلہ، وزیر خزانہ اور وزیر قانون و انصاف شامل ہیں۔ نگراں وزیر داخلہ کے مطابق انہیں گذشتہ روز نیب کی جانب سے نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست موصول ہوئی تھی۔
پیر, مئی 18, 2026
تازہ خبریں:
- 100 Referenz anklicken einzeln Startguthaben bloß Bonuscode
- Discover the best strategies for your Casino success Das Spiel im Casino zieht viele Menschen an, die sowohl Spannung al
- Storia dei migliori casino non AAMS in Europa
- Storia dei migliori casino non AAMS in Europa
- Discover amazing strategies that will increase your chances at Malina Casino Kiedy wchodzimy do świata gier kasynowych,
- Thunderstruck slot added bonus deposit 200 Slots: See 100 percent slot Panda King free Revolves and you may Unbelievable Professionals Visa Characteristics
- Thunderstruck wizard of oz casinos 2 Position Remark & Totally free Demo
- Thunderstruck Demo gonzos quest play for fun Enjoy Free Ports in the High com
- Thunderstruck Profile Opinion 2026 Fool around with Trada large crappy 5 reel drive pokie machine wolf slot servers 50 no-deposit 5 100 percent free revolves +1 extremely spin local casino totally free spins zero-deposit casino game variety Charge Services
- Thunderstruck Slot Review Microgamings casino Wixstars no deposit bonus Thunderstruck

