اسلام آباد: عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب ‘ریحام خان’ منظر عام پر آگئی ہے۔ کتاب کسی پبلشر نے نہیں چھاپی بلکہ یہ ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کی گئی ہے۔کتاب میں ریحام نے عمران خان کے ساتھ بطور بیوی گزارے گئے وقت اور اس دوران مشاہدے میں آنے والی سیاسی سرگرمیوں کا تفصیل سے تذکرہ کیا ہے۔ کتاب میں عمران خان کی ذات اور سیاست سے متعلق بہت سے انکشافات شامل ہیں۔ریحام خان نے 30 ابواب پر مشتمل اس کتاب کی قیمت 9 عشاریہ 99 ڈالر رکھی ہے اور اس کتاب کو صرف آن لائن ہی پڑھا جاسکتا ہے۔ پاکستانی روپوں میں قیمت تقریباً 1200 روپے ہے۔
فیس بک کمینٹ