2018 انتخاباتاہم خبریں

نواز شریف کا طبی معائنہ : اوپن ہارٹ سرجری کی تصدیق ہو گئی

راولپنڈی : پمز اسپتال کے ماہرین پر مشتمل 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا ہے اور ان کا جیل میں رہنا طبی طور پر خطرناک قرار دے دیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پمز اسپتال اسلام آباد کے ماہرین پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا طبی معائنہ کیا ہے۔ میڈیکل بورڈ میں پمز اسپتال کے کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر نعیم ملک اور میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر شجیع سمیت ڈاکٹر سہیل تنویر اور گیسٹرولوجسٹ ڈاکٹر مشہود شامل ہیں۔میڈیکل بورڈ کو جیل کے کالونی گیٹ سے اندر بھیجا گیا جب کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم کو ان کے سیل سے جیل اسپتال منتقل کیا گیا۔
میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کا جیل میں رہنا طبی طور پر خطرناک قرار دے دیا ہے۔ طبی معائنے میں ان کی اوپن ہارٹ سرجری ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جو دو سال قبل لندن میں ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دل کی حالت بہت خراب ہے، پہلے اوپن ہارٹ سرجری ہونے کے باعث ان کا جیل میں رہنا طبی طور پر خطرناک ہوسکتا ہے۔گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا طبی معائنہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف کے خون میں یورک ایسڈ کی مقدار حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے اور جس کی وجہ سے ان کے گردے فیل ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، اس کے علاوہ ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد نواز شریف کو فوری اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker