Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»بی بی سی»رضیہ ہوتی تو کیا کرتی ؟ ۔۔ محمد حنیف
بی بی سی

رضیہ ہوتی تو کیا کرتی ؟ ۔۔ محمد حنیف

ایڈیٹرجولائی 23, 20184 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
razia bhatti
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گذشتہ ہفتے کراچی میں ایک چھوٹی سی تقریب تھی۔ آئی بی اے کے جرنلزم سکول میں ایک کلاس روم کے باہر رضیہ بھٹی کے نام کی تختی لگا کر صحافت کے لیے اُن کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا تھا۔
رضیہ بھٹی کو دنیا سے گئے تقریباً 22 سال ہو چکے ہیں۔ جو اُن کی وفات کے وقت بچے تھے اب بڑے ہو کر خود جغادری صحافی بن چکے ہیں لیکن ایک زمانہ اب بھی مانتا ہے کہ ہیرالڈ اور نیوز لائن کی ایڈیٹر کے طور پر جس طرح کی صحافت انھوں نے کی وہ پاکستانی صحافت کا یا کم از کم پاکستان میں انگریزی صحافت کا سنہری دور تھا۔جب بھی کوئی ایسی بات کرتا ہے تو میں زور زور سے سر ہلاتا ہوں اور سینے پر ہاتھ رکھ کر گواہی دیتا ہوں کہ میں کچھ سالوں کے لیے ان کا چہیتا تھا اور ان کے جانے کے 22 سال بعد بھی یہ خوش فہمی ہے کہ اگرچہ رضیہ کا دل بہت بڑا تھا اور وہ پیار باٹنے میں بخیل نہیں تھیں لیکن مجھ پر اُن کی خصوصی نظرِ کرم تھی۔
تقریب کے شروع میں اُن کی زندگی پر مبنی ایک مختصر فلم دکھائی گئی۔ میری آنکھوں کے سامنے وہی رضیہ بھٹی ہیں جو منوڑہ سے لانچ میں بیٹھ کر سکول پڑھنے آتی تھیں۔ وہی رضیہ جو کراچی یونیورسٹی سے ڈبل ایم اے ڈبل گولڈ میڈلسٹ تھیں۔ تب وہ رضیہ بوندرے تھیں۔ پھر وہ لاہور سے آئے ہوئے کرکٹ کے جوان گل حمید سے شادی کر کے رضیہ بھٹی ہو گئیں۔ہیرالڈ کی ایڈیٹر رضیہ جس نے ایم آر ڈی کی تحریک کے دوران اندرونِ سندھ میں ہونے والےِ قتل عام کی کہانی پہلی مرتبہ چھاپی تھی۔ وہی رضیہ جسے جب جنرل ضیا کے آخری دنوں میں رسالے کا کور بدلنے کو کہا گیا تو اُس نے استعفیٰ دیا اور اس کے ساتھیوں نے بھی استعفیٰ دیا اور دوستوں کے ساتھ چندہ کر کے اپنا رسالہ نیوز لائن نکالا اور اس جذبے کے ساتھ نکالا کہ ممولے کو شہباز سے لڑا دیا۔میں نے اپنی گناہگار آنکھوں سے دیکھا کہ دور کے بڑے بڑے میڈیا سیٹھ چیک بک لے کر رضیہ کے دفتر میں بیٹھے ہوتے تھے کہ اپنا رسالہ ہمیں بیچ دو اور وہ سب کو چائے پلا کر لوٹا دیتی تھی۔ پھڈے باز رضیہ، سٹائلش رضیہ، اپنے لال پین کے برکت سے ہم جیسے کئی نیم خواندہ رپورٹروں کو لکھاری بنا دینے والی رضیہ۔وہ کبھی دفتر کے سٹور روم میں گھس کر نماز پڑھ لیتی تھی۔ اگرچہ لبرل ازم کی گرو مانی جاتی تھی لیکن اُس کے گھر میں بڑے سے بڑے بزرگ پیکڑ کو بھی پینے کی اجازت نہیں تھی۔ ایک دفعہ رسالے کے کور پر جہازی سائز میں لفظ سیکس چھاپ دیا اور پھر کہا کہ اب پورا ہفتہ بھائیوں سے منہ چھپاتی پھروں گی۔رضیہ کی زندگی ایک مسلسل جنگ تھی اور اس میں اُن کے پسندیدہ ہتھیار ایک قینچی، ایک ٹیپ اور ایک لال پین تھا۔ وہ 18 صفحے کی سٹوری کا پرنٹ آؤٹ لیتی تھی اور رپورٹر کو ساتھ بیٹھا کر ایسے ایڈٹ کرتی تھی کہ قینچی سے ایک پیرا صفحہ نمبر 15 سے کاٹا اور اُسے صفحہ نمبر تین پر چپکایا اور پھر لکھنے والے سے پوچھا اب کیسا لگ رہا ہے۔کبھی ایک جملے کو انڈر لائن کر کے رپورٹر سے پوچھنا کہ جملہ تو اچھا لکھا ہے اب یہ بھی بتا دو کہ اس کا مطلب کیا ہے؟میں نیا نیا اُن کی اردل میں آیا تو صحافت پر ایک بار پھر برا وقت آ گیا (صحافت پر اچھا وقت کب تھا یہ آج تک پتہ نہیں چلا)۔ کراچی پر الطاف بھائی کا راج تھا۔ ڈان اخبار کی کاپیاں جلائی جا رہی تھیں۔ میڈیا سیٹھوں کے وفد نائن زیرو پر حاضری دیا کرتے تھے۔ اسی وقت بی بی سی اور ہیرالڈ کے رپورٹر ظفر عباس کے گھر گھس کر اُن کو مارا پیٹا گیا۔ اخباروں میں چھپا کہ انھیں زدوکوب کیا گیا ہے۔ مجھے اس لفظ کی آج تک سمجھ نہیں آئی۔ ظفر کو دیکھا تو پنجابی اصطلاح ’کھنے کھولنا‘ کی زندگی میں پہلی دفعہ سمجھ آئی۔رضیہ کا حکم تھا کہ صحافت پر بڑھتے ہوئے حملوں پر کہانی کی جائے اور ظفر عباس کا انٹرویو بھی کیا جائے۔ ہیرالڈ ہمارا مدِ مقابل تھا اور ہمارے ذہن میں دیہاتی قسم کا دوستی دوشمنی کا سلسلہ موجود تھا لیکن رضیہ کی دوستی دوشمنی کا معیار صرف صحافت تھا۔ ظفر عباس نے سر پر بندھی پٹی کے باوجود متانت سے انٹرویو کے سوالوں کے جواب دیے۔کسی نے ذکر کیا کہ کراچی کی صحافت کے اصل مجاہد تو مولانا صلاح الدین ہیں اور سب سے زیادہ دھمکیاں تو انھیں ملتی ہیں۔ وہی مولانا صلاح الدین جو کچھ عرصے کے بعد اپنی صحافت کی وجہ سے شہید کیے گئے۔ اب رضیہ کو مولانا صلاح الدین کے رسالے تکبیر اور اُس کی صحافت سے شدید اختلاف تھے لیکن انھوں نے کہا کہ مولانا کا انٹرویو ضروری ہے تو ہوا۔
میں نے ذکر کیا کہ کچھ اخبار ایسے بھی ہیں جنھیں کوئی خطرہ نہیں اُس کی کیا وجہ ہے؟ وجہ سامنے تھی۔ ایک دن جنگ اخبار میں الطاف بھائی کی 18 تصویریں چھپی تھیں۔ رضیہ نے کہا کہ یہ پہلو بھی اجاگر ہونا چاہیے تو میر خلیل الرحمان کا بھی انٹرویو ہوا۔ یار لوگ یہی کہتے رہے کہ یار یہ کیسے کیسے لوگوں کو پروموٹ کر رہے ہو۔اب عمر اتنی ہوا چاہتی ہے۔ جب رضیہ اپنا ہی بنایا ہوا بھریا میلہ چھوڑ کر اس دنیا سے چلی گئی تھیں۔ اب بھی کبھی ذہن میں کوئی صحافتی معمہ آتا ہے تو یہ سوچتے ہیں کہ اگر رضیہ ہوتی تو کیا کرتی؟ایک ایسے ماحول میں جہاں صحافی مورچوں میں بیٹھ کر دن رات چاند ماری کرتے ہیں تو وہ یقیناً کہتی کہ مورچے سے باہر نکلو، سب سے بات کرو پھر آ کر بتاؤ کہ کہانی کیا بنی۔ باقی میں اپنی قینچی، ٹیپ اور لال قلم سے دیکھ لوں گی۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنواز شریف کا طبی معائنہ : اوپن ہارٹ سرجری کی تصدیق ہو گئی
Next Article ملتان مرا رومان : یادیں ( 16 ) ۔۔ رضی الدین رضی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 4, 2026

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور

مئی 4, 2026

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 4, 2026
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور مئی 4, 2026
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.