پشاور : حیات آباد کے علاقے میں سول ججوں کی وین پر خود کش حملے میں دو افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے ۔ سی سی پی او پشاور طاہر خان کے مطابق ایک موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں سول ججز کو لے جانے والی وین کو نشانہ بنایا دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا جبکہ سول جج آصف جدون اور تین خواتین ججوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے، جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔
فیس بک کمینٹ