Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • 9 مئی 2013 سے 9 مئی 2015 تک :سید علی حیدرگیلانی کےاغواء اور بازیابی کی کہانی : سینیئر صحافی مظہر جاوید سیال کی زبانی
  • باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی 
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ایون فیلڈ ریفرنس میں بلاوجہ التوا مانگنے پر نیب کو جرمانہ
اہم خبریں

ایون فیلڈ ریفرنس میں بلاوجہ التوا مانگنے پر نیب کو جرمانہ

ایڈیٹراگست 16, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو احتساب عدالت سے ملنے والی سزا کے خلاف دائر کی گئی اپیل پر التوا مانگنے پر قومی احتساب بیورو کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ نیب کی طرف سے مقدمے کا التوا مانگنا انتہائی قابل افسوس ہے۔ جمعرات کے روز جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمود صفدر کی طرف سے ایون فیلڈ ریفرنس میں ملنے والی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔قومی احتساب بیورو کی طرف سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے موقف اختیار کیا کہ اُنھیں مجرمان کی طرف سے دائر کی گئی اپیلوں میں جو سوالات اُٹھائے گئے ہیں ان کے جواب دینے کے لیے کچھ وقت چاہیے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس اپیل میں جو سوالات اُٹھائے گئے ہیں وہ پہلے ہی احتساب عدالت میں زیر بحث لائے جاچکے ہیں اس لیے اُنھیں اس کی تیاری کے لیے وقت نہیں دیا جاسکتا۔نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ اُنھیں نیب کے حکام کے حکام کی طرف سے یہ ہدایات ملی تھیں کہ وہ عدالت سے بس اس مقدمے میں التوا لینے کی درخواست کریں۔جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کسی بھی عدالت میں ایسی کوئی مثال ملتی ہے جس میں عدالت نے بغیر کسی وجہ کے کسی مقدمے کا التوا دیا ہو۔اُنھوں نے کہا کہ کوئی پرائیویٹ پارٹی التوا مانگے تو بات سمجھ میں آتی ہے لیکن نیب جیسا ادارہ جو مقدمات کو کم سے کم وقت میں اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کا دعویٰ کرتا ہے، آج وہی اس مقدمے میں التوا مانگ رہا ہے۔عدالت کے استفسار پر سردار مظفر عباسی نے عدالت کو بتایا کہ اُنھیں نیب کے پراسیکیوٹر جنرل نے کہا تھا کہ وہ عدالت سے اس اپیل پر التوا مانگ لیں۔جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس اپیل پر التوا مانگتے ہوئے آپ کا چہرہ بڑا غیر مطمئن ہے۔میاں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے نیب کی طرف سے التوا مانگنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے نیب کے وکیل کو حکم دیا تھا کہ وہ جمعرات کو اپنے دلائل مکمل کرلیں لیکن اب التوا مانگا جارہا ہے۔اُنھوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت چیئرمین نیب یا نیب کے پراسیکوٹر جنرل کو طلب کرے اور ان سے تحریری طور پر وضاحت طلب کرے کہ اس معاملے میں التوا کیوں مانگا جارہا ہے۔
بعدازاں عدالت نے اس اپیل کی سماعت 20اگست تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کو اپنے دلائل شروع کرنے کا حکم دیا۔مجرم نواز شریف کے وکیل کی یہ کوشش تھی کہ جمعرات کو ہی ان کی اپیل پر فیصلہ ہوجائے لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔
واضح رہے کہ پاکستتان مسلم لیگ نواز کے صدر میاں شہباز شریف نے بدھ کے روز یہ دعویٰ کیا یھا کہ میاں نواز شریف عیدالضحیٰ عوام میں کریں گے لیکن بظاہر ایسا ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی انتقال کر گئے
Next Article وزارت عظمیٰ کے لئے آج عمران خان اور شہباز شریف مد مقابل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

9 مئی 2013 سے 9 مئی 2015 تک :سید علی حیدرگیلانی کےاغواء اور بازیابی کی کہانی : سینیئر صحافی مظہر جاوید سیال کی زبانی

مئی 9, 2026

باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی 

مئی 9, 2026

مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر

مئی 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • 9 مئی 2013 سے 9 مئی 2015 تک :سید علی حیدرگیلانی کےاغواء اور بازیابی کی کہانی : سینیئر صحافی مظہر جاوید سیال کی زبانی مئی 9, 2026
  • باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی  مئی 9, 2026
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر مئی 9, 2026
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 8, 2026
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.