لاہور: پاکستان ریلوے کے چیئرمین جاوید انور کا کہنا ہے کہ اگر انہیں چیف کمرشل منیجر حنیف گل کی جانب سے چھٹی کی درخواست ملی تو قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔گزشتہ روز چیف کمرشل منیجر حنیف گل نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ناروا رویے پر 2 سال کے لیے چھٹی کی درخواست دی تھی۔اعلیٰ افسر نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ وزیر ریلوے کا رویہ نان پروفیشنل اور غیر مہذب ہے لہذا ان کے ماتحت کام کرنا ممکن نہیں۔درخواست میں تحریر تھا کہ وفاقی وزیر اپنے ویژن کے مطابق ٹیم بنانے کے مجاز ہیں لہذا انہیں 2 سال کی رخصت دی جائے۔چیف کمرشل منیجر ریلوے حنیف گل کی رخصت کا معاملہ تاحال گرم ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ حنیف گل دفتر میں معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔حنیف گل کا کہنا ہے کہ مجھے چھٹی کی منظوری تک کام کرنے کا حکم ملا ہے جس کی تعمیل کر رہا ہوں لہذا جیسے ہی مجاز حکام چھٹی منظور کریں گے تو رخصت پر چلا جاؤں گا۔دوسری جانب چیئرمین ریلوے جاوید انور کا کہنا ہے کہ چھٹی لینا ہر سرکاری ملازم کا بنیادی حق ہے اور حنیف گل کی چھٹی کی درخواست ملی تو قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔
( بشکریہ : جیو نیوز )
فیس بک کمینٹ