
میلبرن : پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ایک روزہ میچ میں چھ وکٹ سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
یہ پاکستان کی 12 سال بعد آسٹریلیا میں کسی بھی ایک روزہ میچ میں فتح ہے۔ محمد حفیظ کو عمدہ قیادت اور بہترین بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ میلبرن میں کھیلے جا رہے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 221 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے تین، جنید خان اور عماد وسیم نے دو، دو جب کہ حسن علی اور شعیب ملک نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستان نے ہدف باآسانی 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
فیس بک کمینٹ