Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»’ظاہر جعفر کا رویہ قیدیوں سے ٹھیک نہیں‘، الگ سیل منتقل
اہم خبریں

’ظاہر جعفر کا رویہ قیدیوں سے ٹھیک نہیں‘، الگ سیل منتقل

ایڈیٹرستمبر 6, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
noor muqaddam
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

راولپنڈی، اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ ارشد وڑائچ کے مطابق ہفتے کو نورمقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہرجعفر کو ساتھی قیدیوں کے ساتھ جھگڑے کے بعد علیحدہ سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ نے عرب نیوز کے ساتھ خصوصی طور پر بات چیت میں بتایا کہ جعفر کو دوسرے قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا تھا لیکن وہ دوسرے قیدیوں کے ساتھ الجھ پڑے جس کے بعد انہیں دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ کے بقول: ’جعفر کا سیل میں موجود قیدیوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں تھا اس لیے ہم نے انہیں تنہا کر دیا ہے۔ وہ قیدیوں کے ساتھ گھلنے ملنے کے لیے تیار نہیں تھے۔ قیدیوں کا کہنا تھا تھا کہ وہ جعفر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔ جعفر نے کہا کہ وہ بھی دوسرے قیدیوں کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔‘
واضح رہے کہ 20 جولائی کو اسلام آباد کے مہنگے سیکٹر ایف سیون فور میں کے ایک مکان میں 27 سالہ مقدم کی سربریدہ لاش پائی گئی تھی۔ قتل کے اس کیس پرجس انداز میں عوامی سطح پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور جس طرح کیس نے میڈیا کی توجہ حاصل کی اس کی حال میں خواتین کے خلاف دوسرے جرائم کے معاملے میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ قتل والے دن ملزم ظاہرجعفر کو جائے وقوع سے گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں ابتدائی طور پر ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا اور بعد میں اگست کے شروع میں عدالتی ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے گذشتہ ماہ عرب نیوز کو بتایا تھا کہ جعفر کو سیل میں دو دوسرے قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ملزم کی طرف کی خود کشی کی کوشش کے خطرے کے پیش نظر ان پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ خود کشی کے خوف کی وجہ ملزم کو ٹوتھ برش تک نہیں دیا جا رہا ہے۔
تاہم جیل سپرنٹنڈنٹ ارشد وڑائچ نے ہفتے کو کہا ہے کہ اب جعفر سیل میں اکیلے ہیں اور سیل کے باہر پولیس گارڈ کو 24 گھنٹے کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دوسرے قیدیوں کو دیے گئے حقوق کا مطالبہ ملزم جعفر نے بھی کیا تھا جو مسترد کر دیا گیا۔
وڑائچ نے ان حقوق کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا: ’ملزم جعفر نے مطالبہ کیا تھا انہیں دوسرے قیدیوں کی طرح رکھا جائے جو جیل کے احاطے میں چل پھر سکتے ہیں۔ وہ لائبریری سے کتابیں لے سکتے اور اخبار پڑھ سکتے اور حکومت کی طرف سے دیا گیا ٹیلی ویژن دیکھ سکتے ہیں۔ دوسرے قیدی گھر سے اضافی سامان منگوا سکتے ہیں اور انہیں چائے بنانے کی اجازت ہے۔ ملزم جعفر کو ان میں سے کوئی سہولت نہیں دی گئی۔ انہیں صرف مقدمے کی سماعت والے دن سیل سے نکالا جاتا ہے۔‘
اس سوال پر کیا کہ امریکی سفارت خانے نے جعفر کو کوئی قانونی معاونت فراہم کی ہے؟ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ امریکی شہری ہونے کی حیثت سے ملزم کو قانونی معاونت کے لیے امریکی سفارت خانے کو ٹیلی فون کال کرنے کی اجازت ہے لیکن ابھی امریکی سفارت خانے نے ملزم کی کوئی قانونی معاونت نہیں کی۔
شواہد چھپانے اور جرم میں مدد کے الزام میں ملزم جعفر کے والد ذاکرجعفر، والدہ عصمت آدم جی اور بعض گھریلو ملازمین کو بھی 24 جولائی کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے تصدیق کی ہے کہ مرکزی ملزم کے والدین نے عدالت سے جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست کی ہے جو سماجی رتبہ، تعلیم رکھنے والے قیدیوں اور پرآسائش زندگی کے عادی افراد کے لیے مخصوص ہے۔ بی کلاس کے قیدیوں کو کتابوں، اخبارات، 21 انچ کے ٹیلی ویژن، ذاتی بستر اور خوراک اور کپڑوں کی سہولت حاصل ہوتی ہے۔ ارشد وڑائچ کا کہنا تھا کہ ان کی یہ درخواست مسترد کر دی گئی ہے تاہم انہیں مقدمے کی سماعت کے موقعے پر یا جیل میں ہفتے میں ایک بار قریبی رشتہ داروں سے ملنے کی اجازت ہے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ نے اس بات کی بھی تردید کی کہ نورمقدم کیس میں ملوث کسی بھی ملزم کے ساتھ کوئی ترجیحی سلوک کیا جا رہا ہے جس میں گھر کے کھانے کی فراہمی وغیرہ شامل ہے۔ ارشدوڑائچ کے مطابق: گھر کا کھانا کسی بھی قیدی کا حق نہیں ہے۔‘
(بشکریہ:انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ کا کالم بات سے بات: کھایا پیا کچھ نہیں، گلاس توڑا بارہ آنہ
Next Article فاروق عادل کا کالم:سید علی گیلانی، قبر سے بھی قیادت کرتے رہیں گے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.