Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہو جانے کے بعد والا منظر: برملا / نصرت جاوید
کالم

عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہو جانے کے بعد والا منظر: برملا / نصرت جاوید

ایڈیٹرجون 20, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کچھ لوگ اپنے تئیں یہ طے کر بیٹھے ہیں کہ شاید مجھے عمران خان صاحب سے خداواسطے کا بیر ہے۔وہ مشکل میں گھرے ہوں تو مجھے خوشی ہوتی ہے۔
ایسے لوگوں کی جانب سے جن کے پاس میرا Whatsappوالا فون نمبر نجانے کہاں سے آگیا ہے پیر کی رات سے مسلسل وڈیوکلپس بھیجی جارہی ہیں۔ عمران خان صاحب کے بنی گالہ والے گھر کے باہر جاری ہنگامو ں کی کلپس۔ ہنگامہ کرنے والے تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن بتائے جارہے ہیں۔ انہیں گلہ ہے کہ ان کے حلقوں میں عمران خان صاحب کے دیرینہ وفاداروں کو نظرانداز کرتے ہوئے نووارد Electablesکو انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لئے تحریک انصاف کے ٹکٹ جاری کردئیے گئے ہیں۔
مجھے بھیجی کلپس میں سے ایک میں خان صاحب مظاہرین کے ایک گروہ سے خطاب کرتے بھی پائے گئے۔ بہت درشتی سے انہوں نے کارکنوں کو بتادیا کہ ان جیسے لوگوں کی تعداد ہزاروں تک بھی چلی جائے تو وہ اپنا فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔ تحریک انصاف کے ٹکٹوں کی تقسیم کے بارے میں جو شکایات ہیں ان کا جائزہ لینے کے لئے ایک ریویو بورڈ بنادیا گیا ہے۔ اسے تحریری طورپر اعتراضات کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔ ان اعتراضات پر سنجیدگی سے غور ہوگا۔ محض غل غپاڑے سے بات نہیں بنے گی۔
سچی بات یہ بھی ہے کہ مجھے خاں صاحب کا یہ انداز پسند آیا۔ نوجوان ہوتا اور تحریک انصاف کا متوالا تو ان کی جانب سے ہنگامہ کرنے والوں کے سامنے کئے خطاب کی کلپ کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لگادیتااور اسے ”لیڈر ہوتو ایسا“ کا عنوان دیتا۔ میری بدقسمتی کہ برسوں صحافت کی نذر کردینے کی وجہ سے دل میرا مردہ ہوچکا ہے۔ عملی رپورٹنگ سے دست برادر ہوچکا ہوں۔ ”خبر“ نام کی شے مگر اکثر من وسلویٰ کی مانند مل جاتی ہے۔ خبروں کو تناظر میں رکھ کر تجزیے کی عادت برقرار ہے۔ اس عادت کی بدولت ہی یہ کالم لکھ کر اپنا دال دلیہ چلاتا ہوں۔
ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف ہنگامہ کرنے والوں میں گجرات سے ایک کافی مشتعل دِکھتا گروہ بھی نظر آیا۔ اسے گلہ تھا کہ چودھریوں کی قاف لیگ کو Adjustکردیا گیا ہے۔ حالانکہ تحریک انصاف نے برسوں اس جماعت کی مبینہ کرپشن کے خلاف بھرپور جدوجہد کی تھی۔گجرات سے آئے لوگوں کے غم وغصہ پر نظر پڑی تو اچانک یاد آیا کہ آج سے تقریباََ 6ہفتے قبل مجھے ایک ”باخبر“ دوست نے اطلاع دی تھی کہ تحریک انصاف چکوال کے نواحی حلقے تلہ گنگ سے قومی اسمبلی کی نشست کے لئے امیدوارکھڑا نہیں کرے گی۔
یہ نشست چودھری پرویزالٰہی کی سہولت کے لئے خالی رکھی جائے گی۔مجھے اپنے ”باخبر“ دوست کی بات پر اعتبار نہیں آیا تھا۔ بعدازاں مگروہ درست ثابت ہوا۔ گجرات کے حوالے سے قاف لیگ کو Adjustکرنے والی بات سے مشتعل ہوئے کارکنوں کو پرویز الٰہی کی تلہ گنگ میں Adjustmentنجانے کیوں یاد نہیں رہی۔ اسے یاد رکھتے تو بنی گالہ آکر شور شرابے کی ضرورت محسوس نہ کرتے۔ اگرچہ ان کے برپا کئے شوروغوغا نے مجھے ایک بات سمجھادی ہے۔ میں وہ بات لکھنے سے خود کو باز نہیں رکھ پارہا۔ بہت اعتماد سے یہ بات ذہن میں رکھتے ہوئے کہ میرے لکھے کو دور کی کوڑی لانے کے مترادف گردانا جائے گا۔
تحریک انصاف کے نیک طینت اور سادہ لوح کارکنوں کو یہ حقیقت دریافت کرلینا چاہیے کہ گجرات کے چودھری برادران کو جو اپنی وضع داری اور وسیع دسترخوان کی وجہ سے پنجاب بھر کے Electablesمیں موثر اثرورسوخ کے حامل ہیںAdjustکرنا تحریک انصاف کی کامیابی کی خاطر سوچ بچار کرنے والے تھنک ٹینک کی مجبوری ہے۔
”گو نواز گو“ ہوچکا ہے۔ سپریم کورٹ کے ہاتھوں نواز شریف صاحب عوامی عہدے کے لئے تاحیات نااہل بھی ٹھہرائے جاچکے ہیں۔ اگست 1988میں محمد خان جونیجو مرحوم سے جداہوکر نواز شریف صاحب نے جو ووٹ بینک بنایا اور اسے کئی برسوں کی محنت سے مستحکم کیا ابھی تک مگر Intactہے۔”مجھے کیوں نکالا“ والے سوال نے بلکہ اس ووٹ بینک میں ضد اور مزاحمت کی گنجائش بھی پیدا کردی ہے۔ شاید یہی ضد ریاض پیرزادہ صاحب جیسے موقعہ شناس Electablesکو شیر کے نشان کے ساتھ ہی انتخاب لڑنے پر مجبور کررہی ہے۔
25جولائی کی شام تحریک انصاف کسی نہ کسی صورت100-Plus نشستوں کے حصول کے بعد عمران خان صاحب کو وزیر اعظم کے دفتر بھیجتی نظر آئی تو مذکورہ ووٹ بینک کے لئے اسے ہضم کرنا مشکل ہوجائے گا۔ اس بینک کی خواہش ہوگی کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ویسے ہی ہتھکنڈے اختیار کئے جائیں جو خان صاحب نے اپنی صحت یابی کے بعد نواز شریف کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لئے اختیار کئے تھے۔شیر کے نشان کے ساتھ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں کانٹے دار مقابلوں اور بھاری سرمایے کے استعمال کے بعد پہنچنے والوں کی اکثریت کو لیکن ایجی ٹیشن کی سیاست پسند نہیں آئے گی۔دل ہی دل میں وہ عمران خان کو وقت دینے کو تیار ہوں گے۔ایسے افراد کے Pragmaticرویے کو سہارا دینے کے لئے چودھری برادران کی ضرورت ہے۔”آزاد“ حیثیت میں منتخب ہوکر چودھری نثار علی خان بھی ہنگاموں سے اُکتائےElectablesکے ہم نوا ہوں گے۔ ”مائنس نواز“ہوچکا۔اب ان کے نام سے منسوب جماعت میں موجود ”ہنگامہ پرست“ افراد کو کھڈے لائن لگانے کی ضرورت ہے تاکہ عمران خان صاحب وزیر اعظم منتخب ہوگئے تو اپنے ایجنڈے کی تکمیل پر توجہ دے سکیں۔
مسئلہ فقط وفاقی حکومت تک ہی محدود نہیں ۔ محسوس یوں ہورہا ہے کہ صرف اسلام آباد میں حکومت سازی کے ہدف پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے تحریک انصاف پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے لئے کوئی ٹھوس حکمت عملی وضع نہیں کرپائی ہے۔ مسلم لیگ نون کو وہاں بڑی واضح Edgeنظر آرہی ہے۔وہ سادہ اکثریت حاصل نہ کرپائی تو واحد اکثریتی جماعت ضرور نظر آئے گی۔ پنجاب میں مخلوط حکومت کا قیام اس صورت میں لازمی ہوجائے گا۔ شہباز شریف کے ہوتے ہوئے لیکن تحریک انصاف کے ساتھ مل کر ایسی حکومت کا قیام ممکن نہیں۔ ضرورت اس وقت کسی ”قدوس بزنجو“ کی محسوس ہوگی اور یہ ”بزنجو“ چودھری نثار علی خان کے اشتراک سے فقط چودھری برادران ہی ڈھونڈسکتے ہیں۔
بنی گالہ میں قاف لیگ کو Adjustکرنے والی بات سے چراغ پا ہوئے عمران خان کے متوالوں کو اس منظر پر بھی نگاہ رکھنا ہوگی جسے میں ”عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہوجانے کے بعد….“والا منظر قرار دوں گا۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایک ماہ سات دن: قوم کی تقدیر کا اہم موڑ/ سید مجاہد علی
Next Article گوری نہاکے چھپڑ چوں نکلی تے سلفے دی لاٹ ورگی : ہزار داستان / مستنصر حسین تارڑ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر

مئی 9, 2026

معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 8, 2026

آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم

مئی 7, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر مئی 9, 2026
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 8, 2026
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.