Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاویدکا تجزیہ: مہنگائی سے خوفزدہ مسلم لیگ نون کے امیدوار
تجزیے

نصرت جاویدکا تجزیہ: مہنگائی سے خوفزدہ مسلم لیگ نون کے امیدوار

ایڈیٹرجولائی 31, 20236 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مسلم لیگ (نون) کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے تین سرگرم افراد سے اتفاقاََ الگ الگ ملاقاتیں ہوگئیں۔یہ تینوں 1990ءکے آغاز سے قومی یا پنجاب اسمبلیوں کے انتخاب میں حصہ لیتے رہے ہیں۔مرکزمیں اہم وزارتیں انہیں کبھی نصیب نہیں ہوئیں۔وہ اور ان کا خاندان مگر اپنے حلقوں میں نواز شریف کے ثابت قدم وفادار شمار ہوتے ہیں۔ان میں سے کم از کم دو نے تمام تر دباؤکے باوجود جنرل مشرف کے دور میں شراکت اقتدار کے لئے تشکیل دی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت سے بھی انکار کردیا تھا۔
دیرینہ شناسائی کی بدولت انہوں نے ”دل کی بات“ بتانے کے لئے مجھ سے ان کے نام نہ لکھنے کا تقاضہ کیا۔ وعدہ ہوگیا تو بے بسی سے اعتراف کرنے لگے کہ وہ اپنے حلقوں میں ووٹروں کو ”منہ دکھانے جوگے“ نہیں رہے۔ مصر رہے کہ ان کے دیرینہ اور ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دینے والے سپورٹر بھی یہ بات تسلیم کرنے کو آمادہ نہیں کہ ان کی جماعت پاکستان کو دیوالیہ سے بچانے کے لئے آئی ایم ایف کی ہر بات ماننے کو مجبور ہوئی۔ نہ ہی یہ دعویٰ بھی کہ پاکستان کو دیوالیہ کے قریب درحقیقت عمران حکومت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں نے دھکیلا تھا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے کہیں زیادہ وہ اپنی جماعت کی ان دنوں غیر مقبولیت کا اصل سبب بجلی اور گیس کے مسلسل بڑھتے نرخوں کو ٹھہراتے رہے۔جن دوستوں سے ملاقات ہوئی انہوں نے یہ ”خبر“ بھی دی کہ ان کے حلقے میں ووٹروں کی اکثریت کو ہرگز یہ امید نہیں کہ تحریک انصاف اگر اقتدار میں تو آئی ایم ایف کو ٹھینگا دکھانے کے بعد مہنگائی کے اعتبار سے عوام کی زندگی آسان بنانے کی تراکیب ڈھونڈ لے گی۔ اصل د±کھ انہیں یہ تھا کہ مہنگائی کی بدولت عوام کے دلوں میں جو غصہ ابل رہا ہے اس کا اظہار وہ مسلم لیگ (نون) کے نامزد کردہ امیداروں کے خلاف ووٹ ڈالتے ہوئے کرنا چاہیں گے۔
عام انتخابات میں نسلوں سے حصہ لینے والے امیدوار اپنے حلقے کے رائے دہندگان کے جذبات جبلی طورپر جانتے ہیں۔ ایسے ہی ایک سیاستدان کے ساتھ میری 1997ءکی انتخابی مہم کے دوران موصوف کے حلقے میں کئی ملاقاتیں ہوئی تھیں۔میں جب بھی ان کے ”ڈیرے“ پر جاتا تو وہاں موجود ایک نسبتاََ نوجوان کارکن بہت گرم جوشی سے میرا استقبال کرتا اور مذکورہ سیاستدان کے ساتھ میری گفتگو کو بہت اشتیاق سے سنتا۔ ایک دن اچانک مجھے احساس ہوا کہ اس نوجوان کی موجودگی میں میرے میزبان گفتگو میں محتاط ہوجاتے ہیں۔ان کے حلقے سے رخصت سے قبل میں ان سے ملنے گیا تو وہ ایک گاؤں میں جلسے سے خطاب کیلئے گھر سے نکل رہے تھے۔وہ گاؤں لاہور تک میرے راستے میں تھا۔انہوں نے اس گاؤں تک مجھے اپنی گاڑی میں بیٹھنے کی دعوت دی جسے وہ خود چلارہے تھے۔ اس میں کسی اور شخص کو انہوں نے میری موجودگی میں بیٹھنے نہ دیا۔ گاڑی سٹارٹ ہوئی تو میں نے اس نوجوان کا ذکر کیا جس کی موجودگی میں وہ میری دانست میں محتاط ہوجاتے تھے۔ میری بات سنتے ہی انہوں نے میری قوت مشاہدہ کو سراہا اور حقارت سے اطلاع دی کہ وہ نوجوان ان کے مخالف امیدوار کا ”جاسوس“ ہے۔ ”میری برادری کا ہوتے ہوئے بھی اس سے مل گیا ہے۔اس کے ہوتے ہوئے میں اپنی حکمت عملی زیر بحث لانے میں محتاط رہتا ہوں“۔
کئی برس پہلے ہوا یہ واقعہ محض یہ اصرار کرنے کو دہرانا لازمی تھا کہ نسلوں سے انتخابی معرکوں میں حصہ لینے کے عادی اپنے حلقوں میں رائے دہندگان کے دلوں کی بات جبلی طورپر جان لیتے ہیں۔اگر اس حقیقت کو تسلیم کرلیا جائے تو مسلم لیگ (نون) کی قیادت کو ان خدشات کو انتہائی سنجیدگی سے لینا ہوگا جن کا اظہار اس جماعت کے تین سرکردہ رہ نمایاں نے میرے ساتھ ہوئی گفتگو کے دوران کیا ہے۔ مسلم لیگ کی قیادت تاہم ان کے جذبات سے غافل نظر آرہی ہے۔ اگر وہ اس ضمن میں غافل نہ ہوتی تو گزشتہ ہفتے کے آغاز میں یہ ”خبر“ نہ پھیلتی کہ مسلم لیگ (نون) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو موجودہ حکومت کی تحلیل کے بعد نگران حکومت کا وزیر اعظم بنانا چاہ رہی ہے۔ہم صحافیوں کی اکثریت بھی اس ”خبر“ کو سنجیدگی سے لینے کے لئے اس لئے مجبور ہوئی کیونکہ ”اچانک“ نگران حکومت کے اختیارات کو باقاعدہ منتخب وزیراعظم کے مسادی بنانے کے لئے یکایک الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا اعلان ہوا جسے حکمران اتحاد کی چند جماعتوں کے اِکا د±کا اراکین سینٹ کی ”مزاحمت“ کے بعد بالآخر عجلت میں منظور کرلیا گیا۔
نگران وزیراعظم کو منتخب وزیر اعظم کے مساو ی اختیارات فراہم کردینے کے بعد مسلم لیگ (نون) اگر اپنی پسند کے کسی فرد کو نگران وزیر اعظم نامزد کروانے میں ناکام رہی تو اپنے دیرینہ ووٹروں کی نگاہ میں پنجابی محاورے کے مطابق مزید ”گندی“ ہوجائے گی۔ ان کے یا کسی اتحادی جماعت کے نامزد کردہ سیاستدان کے بجائے اگر کوئی ٹیکنوکریٹ آئی ایم ایف کے ساتھ ہوئے معاہدے پر کامل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے نام پر تعینات ہوگیا تو اس کے ”اختیار“ کی بدولت عوام پر ممکنہ طورپر نازل ہوا مہنگائی کا مزید عذاب مسلم لیگ (نون) کے کھاتے ہی میں جائے گا۔ اس کی قیادت کندھے اچکاکر خود کو اس ضمن میں بے خطا ثابت نہیں کرپائے گی۔ ایسی صورت میں مجھے خدشہ ہے کہ وسطی پنجاب کے بے شمار حلقوں میں تگڑے الیکٹ ایبل مسلم لیگ (نون) سے دیرینہ تعلق کے باوجود ”آزاد“ امیدوار کی حیثیت میں انتخابی اکھاڑے میں اترنے کو ترجیح دیں گے۔ تحریک انصاف اگر عمران خان کی عدم موجودگی میں بھرپور انتخابی مہم چلانے کے قابل نہ رہی تو پنجاب میں چودھری پرویز الٰہی قانونی مشکلات سے نبردآزما ہونے کے بعد انتخابی جوڑ توڑ کے حوالے سے اپنے تجربے کی بدولت مسلم لیگ (نون) کے نامزد کردہ امیدواروں کے لئے ”خطرے ناک“ ثابت ہوسکتے ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی انتخابی قوت کو پنجاب میں اصل دھچکہ 1997ءمیں پہنچا تھا۔ یہ جماعت اس دھچکے سے آج بھی خود کو بحال نہیں کر پائی ہے۔مجھے خدشہ ہے کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو انتخاب اگر واقعتا 2023ءمیں ہوئے تو یہ برس مسلم لیگ (نون) کے لئے ویسی ہی ”بدخبری“ لاسکتا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائےوقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میرکا کالم:باپ کے بھی باپ
Next Article ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:خلیل طوقار اورہندکو گرائمر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.