Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاویدکا تجزیہ:میری سادگی اور اندیشہ ہائے دور دراز
تجزیے

نصرت جاویدکا تجزیہ:میری سادگی اور اندیشہ ہائے دور دراز

ایڈیٹرمارچ 7, 20248 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بارہ دن گزر گئے۔ جمعہ کا روز تھا۔ دوپہر کے کھانے کے بعد قیلولہ سے قبل سانس لینے کے نظام کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے بھاپ لینے کی تیاری کی تھی۔ اس کے لئے ابلتے پانی کی جو کیتلی میز پر رکھی منہ لپیٹتے ہوئے الٹ گئی۔ پانی کے چھینٹے بارود کی صورت دونوں پاؤں اور ٹانگوں پر گرے۔ درد سے چیختا کراہتا کسی ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی بجائے دیسی ٹوٹکوں سے علاج ڈھونڈتا رہا۔ چھالے مگر مکروہ حد تک پھیلنا اور اذیت دہ ہونا شروع ہوگئے۔ بالآخر اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے برن سنٹر جانا پڑا۔ وہاں کے سٹاف سے گفتگو کے بعد احساس ہوا کہ عالمی اور ملکی سطح پر گھمبیر اور تقریباََ ناقابل حل نظرآنے والے مسائل کی بابت حاذق حکیموں کی طرح گفتگو کرنے والا نصرت جاوید درحقیقت کتنا جاہل ہے۔
جسم کی کھال جھلسنے کی وجہ سے لگے زخم بہت اذیت دہ ہوتے ہیں۔بھرنے میں دیر لگاتے ہیں۔امید تھی کہ تین یار چار بار کی مرہم پٹی کے بعد یہ کالم لکھنے کے قابل ہوجاؤں گا۔ صبح مگر بستر سے اٹھاہی نہیں جارہا تھا۔ درد کی شدت کم کرنے کی گولیوں کی وجہ سے نیم غنودگی کے عالم میں رہتا۔ میز پر بیٹھ کر توجہ سے یہ کالم لکھنے کے قابل نہ رہا۔
حقیقت یہ بھی ہے کہ چند روز یہ کالم نہ چھپا تو محض چند قریبی لوگ ہی اس کے بارے میں فکر مند ہوئے۔عمومی بے اعتنائی کا احساس ہوا۔ مذکورہ احساس نے وہ شعر یاد دلایا جس میں شاعر یہ سوچتا ہے کہ وہ جس ڈگر سے روز گزرتا ہے ایک دن وہاں سے نہ گزرا تو ”کون“دیکھے گا۔ بتدریج یہ زعم ہوا میں تحلیل ہونا شروع ہوگیا کہ قارئین کی ایک موثر تعداد میرے ”گرانقدر“ خیالات کا بے تابی سے انتظار کرتی ہے۔درد کی شدت کے ساتھ اپنے بے وقعت ہونے کے احساس نے میرا یہ کالم لکھنا بلکہ ایک ایسا عمل دکھانا شروع کردیا جو محض میرے لکھنے کی علت ہی کو تسکین پہنچاتا ہے۔ لوگ اس کا ہرگز انتظار نہیں کرتے۔
پیر کی دوپہر سے منگل کی رات تک مگر اجنبی افراد کی جانب سے لگاتار فون آنا شروع ہوگئے۔ میرے دفتر کے محض چند ذمہ دار حضرات ہی میرے ٹیلی فون نمبر سے آگاہ ہیں۔مجھ سے رابطہ کرنے والوں نے تاہم کسی نہ کسی صورت میرا نمبر حاصل کرلیا اور یہ کالم نظر نہ آنے کی وجوہات جاننا چاہیں۔مجھ سے رابطہ کرنے والوں کی پرخلوص تڑپ نے شرمندہ کردیا۔ جلتی پر تیل والا کام میرے دیرینہ ساتھی حسن نثار کے ہاتھوں ہوا۔ عرصہ ہوا ہم دونوں کی سرسری ہیلو ہائے بھی نہیں ہوئی۔موصوف کے پاس میرا تازہ ترین ٹیلی فون نمبر بھی موجود نہیں تھا۔حسن نثار مگر ایک ضدی انسان ہے۔ بالآخر نمبر ڈھونڈ لیا اور منگل کی شب اپنے مخصوص دبنگ انداز میں مجھے اس امر پر مائل کردیا کہ بدھ کی صبح اٹھتے ہی یہ کالم لکھنے کو قلم اٹھالیا جائے۔حسن نثار کے علاوہ ان دیگر افراد کے نام لے کر فرداََ فرداََ شکریہ ادا کرنا ممکن نہیں جنہوں نے مجھے زخموں کی اذیت بھلاکر یہ کالم لکھنے کی عادت برقرارر رکھنے کو اکسایا ہے۔
حد سے زیادہ شکر گزار میں پمز ہسپتال کے برن یونٹ کے ڈاکٹروں اور سٹاف کا بھی ہوں جنہوں نے اپنی اجتماعی لگن اور مہارت سے مجھے واقعتا حیران کردیا ہے۔آگ کی وجہ سے جسم پر نمودار ہوئے زخموں کا علاج انتہائی توجہ اور مہارت کا طلب گار ہے۔جدید ایجادات نے اس کا دیرپا علاج بھی لیکن ممکن بنادیا ہے۔ موثر علاج اگرچہ انتہائی مہارت کا طلب گار ہی نہیں۔کھال جھلسنے کی وجہ سے لگے ز خم بھرنے کے لئے جو”پٹیاں“ درکار ہیں وہ ہمارے ہاں تیار نہیں ہوتیں۔ انہیں دیگر ممالک اور عموماََ جرمنی سے امپورٹ کرنا ہوتا ہے۔ چند پٹیاں تو ایسی ہیں جو پاکستانی روپوں میں 40ہزار روپے کی ناقابل برداشت قیمت کی حامل ہیں۔ غریب تو دور کی بات ہے اچھے بھلے متوسط گھرانے بھی انہیں خریدنے کے قابل نہیں۔المیہ مگر یہ بھی ہے کہ جلے جسم کے مریضوں کی اکثریت غریب گھرانوں سے تعلق رکھتی ہے۔اس کے علاوہ 70فیصد جی ہاں 70فی صد بچے مختلف حادثوں کی وجہ سے اپنے جسم جلالیتے ہیں۔ان کے علاج کےلئے پمز کی فارمیسی میں مناسب سپلائی موجود ہے۔ اسے برقرار رکھنا مگر اب ناممکن نظر آنا شروع ہوگیا ہے۔میری خواہش ہے کہ بین الاقوامی سطح پر سراہے اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے برن یونٹ والے مخیر حضرات سے عطیات کی شرمسار ہوئے بغیر درخواست کریں تاکہ وہاں آئے مریضوں خاص طورپر بچوں کو جدید ترین پٹیوں اور ٹیکنالوجی کی بدولت صحت یابی کی راہ پر ڈالا جاسکے۔
بیماری کی شدت کے دنوں میں دل کو اداس کرنے والا واقعہ یہ بھی ہوا کہ 1985ءکے بعد پہلی بار منتخب ہوئی قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں جانہیں سکا۔وزیر اعظم کے انتخاب کو بھی پریس گیلری میں بیٹھ کر دیکھنا نصیب نہیں ہوا۔ ٹی وی اور اخباروں کی بدولت تاثر یہ مل رہا ہے کہ ہمارے معاشرے پر حاوی ہوئی اندھی نفرت وعقیدت والی تقسیم اب نہایت شدت کے ساتھ قومی اسمبلی میں بھی پہنچ گئی ہے۔ سوال اٹھتا ہے کہ چند روز کے شورشرابے کے بعد موجودہ قومی اسمبلی معمول کی جانب لوٹنا شروع ہوجائے گی یا نہیں۔ پارلیمانی کارروائی کا دیرینہ شاہد ہوتے ہوئے اگرچہ مجھے شبہ ہے کہ آنے والے دنوں میں موجودہ قومی اسمبلی میں حکومت اور اس کے مخالفین کے مابین تقسیم مزید متشدد ہوجائے گی۔فرض کیا کہ تحریک انصاف کو اپنی شناخت بھلاکر سنی ا تحاد کونسل میں مدغم ہوجانے کی بدولت خواتین اور اقلیتوں کے لئے مختص نشستیں مل جاتیں تو تلخیاں کم ہوسکتی تھیں۔بدقسمتی سے ٹھوس قانونی وجوہات نے الیکشن کمیشن کو انہیں دیگر جماعتوں میں بانٹنے کو مجبور کردیا۔ منگل کے دن اس فیصلے کے اعلان کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر فارم 45 بھی لگادئے۔ ان پر سرسری نگاہ نے ”دھاندلی“ کے الزامات کو نظربظاہر مزید تقویت پہنچائی ہے۔منگل ہی کے دن مگر کورکمانڈرز کا اجلاس بھی ہوا۔اس کے اختتام پر جو پریس ریلیز جاری ہوئی وہ 9مئی 2023ءکے واقعات بھلانے کو ہرگز آمادہ نہیں۔چند سیاستدانوں کے اس دعویٰ کو سختی سے رد کرتی ہے کہ 8فروری 2024ءنے 9مئی 2023ءکو ماضی کا حصہ بنادیا ہے۔
صرف ایک دن میں رونما ہوئے تین واقعات نے مجھے وہ کالم یاددلایا ہے جو اپنی ٹانگوں اور پاؤں پر لگے زخموں کے فوری بعد لکھا تھا۔مذکورہ کالم میں خود کو اس امر پر لعنت ملامت کی تھی کہ میں دورِ حاضر میں بھی کیتلی میں پانی ابال کر سانس لینے کے نظام کو رواں رکھنے کے لئے بھاپ لیتا ہوں۔ یہ جان ہی نہیں پایا کہ بازارمیں ایسی مشینیں بآسانی اور نسبتاََ ارزاں داموں دستیاب ہیں جن کے ذریعے بھاپ لیتے ہوئے حادثات سے بچاجاسکتا ہے۔ پرانی ڈگرکے ذکر نے مجھے ”مقتدرہ“ کہلاتی قوتوں کی یاد بھی دلائی تھی جو میری دانست میں ابھی تک عوام کوقابو میں رکھنے کے لئے وہی حربے استعمال کئے چلے جارہی ہیں جو برطانوی راج کے دنوں میں ”امن وامان کو یقینی“ بنانے کے نام پر متعارف کروائے گئے تھے۔ میری بدقسمتی کہ کالم نویسی بحال کرنے کی صبح مجھے برجستہ انداز میں لکھے وہ فقرے بہت فکر مندی کے ساتھ یاد آرہے ہیں۔کاش ہمارے معاملات وہ رخ اختیار نہ کریں جس کا مجھے اندیشہ ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:بھٹو کیس : ری ٹرائل کے لئے مناسب قانون سازی کی جائے!
Next Article آئی ایم ایف سے 8 ارب ڈالر کا نیا قرض، 129 ارب کی سبسڈی ختم کرنا ہوگی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.