Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاویدکا تجزیہ۔۔جلسہ لاہور: حکومتی ترجمان اب آگے کا سوچیں
تجزیے

نصرت جاویدکا تجزیہ۔۔جلسہ لاہور: حکومتی ترجمان اب آگے کا سوچیں

ایڈیٹردسمبر 17, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اپوزیشن جماعتوں کے لاہور والے جلسے کو محض تماشائی کے طورپر دیکھنے کے لئے میرے اس شہر میں دو روزہ قیام کے دوران ایک ’’لطیفہ‘‘ بھی ہوا۔میرا جی اگرچہ اس سے گھبرا گیا۔
مذکورہ جلسے کی رپورٹنگ کے لئے ایک عالمی نشریاتی ادارے کے نمائندہ دوست لاہورجمخانہ میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ مال روڈ سے ظفر علی خان روڈ کی جانب مڑتے ہی وہاں داخل ہونے کا دروازہ لگا ہے۔ اتوار کی دوپہر انہیں کمپنی دینے وہاں چلا گیا۔ تین بجے کے قریب ’’خبر‘‘ یہ پھیلی کہ مریم نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری ایاز صادق کے گھر پر منعقد ہوئے ظہرانے میں شرکت کے بعد نماز عصر کے قریب ایک ریلی کی صورت وہاں سے جلسہ گاہ روانہ ہوں گے۔ صحافی کے لئے ممکنہ ریلی کے آغاز کی فوٹیج حاصل کرنا ضروری تھا۔میں نے انہیں مشورہ دیا کہ گاڑی کے بجائے ایاز صادق کے گھرپیدل ہی چلا جائے جو اس سڑک کے اختتام پر واقعہ ہے۔ہم ماسک لگائے اس گھر کی جانب چل رہے تھے تو پولیس کی چار پانچ جیپیں بھی وہاں جاتی نظر آئیں۔ نظربظاہر وہ ممکنہ ریلی کو "Security Cover”فراہم کرنے وہاں جانا چاہ رہے تھے۔ ایاز صادق کے مکان سے چند میٹر فاصلے پر گاڑیاں روک کر مگر ان کے ڈرائیور مذکورہ مقام کا ’’پتہ‘‘ معلوم کرنا چاہ رہے تھے۔ راہ گیروں سے پولیس والوں کی جانب سے ایاز صادق کے گھر کا پتہ معلوم کرنا مجھے حیران کن ہونے کے بجائے مضحکہ خیز لگا۔ایاز صادق کا گھر لاہور کے ایک مشہور جج سردار اقبال کے نام سے منسوب سڑک پر موجود ہے۔وہ ایاز صادق کے سسر بھی تھے۔ایاز صادق لاہور سے کئی بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ 2013سے 2018تک اس ایوان کے اسپیکر بھی رہے۔’’سکیورٹی‘‘ کے لئے متحرک ہوئی پولیس کو ان کے مکان کا بخوبی علم ہونا چاہیے تھا۔ وہ مگر راہ گیروں سے اس کا پتہ معلوم کررہے تھے۔
لاہور پولیس کی "Vigilance”کو بے نقاب کرنے کے لئے یہ واقعہ ’’دیگ کا دانہ‘‘ تھا۔اس امر کی گواہی بھی کہ گوجرانوالہ اور ملتان کے برعکس پولیس اور انتظامیہ نے PDMکے لاہور والے جلسے کی بابت کامل بے اعتنائی اختیار کررکھی ہے۔واضح طورپر نظر آتی یہ بے اعتنائی اپنے تئیں اگرچہ قابل ستائش تھی۔اس کی بدولت لاہور والے جلسے کی بابت ’’پلس مقابلے‘‘ والی فضانہ بن پائی۔شہر کا ماحول Combativeیا جارحانہ نظر آنے کی بجائے Festiveیا میلے جیسا بن گیا۔ اس موڈ کو عمران حکومت کے ترجمانوں نے لاہور والے جلسے کو ’’ناکام‘‘ ثابت کرنے کے لئے بھرپور انداز میں استعمال کیا۔ محض ایک شہری کی حیثیت میں تاہم میں حیران وپریشان ہوا کہ ’’مبینہ طورپر‘‘ سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو ایاز صادق کے گھر کا پتہ ہی معلوم نہیں تھا۔ ’’محاذ جنگ‘‘ کی جانب نقشوں کے بغیر روانہ ہونے جیسا پیغام۔پولیس کی جانب سے دکھائی ’’لاعلمی‘‘ کے علاوہ مریم نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی لاہور والے جلسے کی بابت ’’موڈ بنانے‘‘ کی حکمت عملی اختیار کرنے کے ضمن میں آخری لمحات پر فیصلے کرتے نظر آئے۔لاہور کے باسیوں کی اکثریت اپنے تئیں یہ فرض کرچکی تھی کہ یہ دونوں رہ نما ایک بڑے جلوس کو ہمراہ لے کر جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ بے تحاشہ افراد اس گماں میں مبتلا رہے کہ وہ ایاز صادق کے گھر سے روانہ ہوکر گڑھی شاہوجائیں گے۔وہاں سے مینارِ پاکستان تک پہنچنے کے لئے وہ راستہ اختیار کیا جائے گا جو ریلوے سٹیشن سے تھانہ نولکھا پہنچ کر دوموریہ اور ایک موریہ بل کو پار کرتے ہوئے یکی دروازے اور شیرانوالہ گیٹ کے باہر موجود سرکلر روڈ سے شاہی قلعہ اور ماضی کے منٹو پارک تک لے جاتا ہے۔مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری اگریہ راستہ اختیار کرتے تو کسی بھی صورت عصر کے قریب ایاز صادق کے گھر سے روانہ ہوکر مینارِ پاکستان میں عشاء کی نماز سے قبل داخل نہیں ہوسکتے تھے۔ مجھے شبہ ہے کہ لندن میں بیٹھ کر لاہور والے جلسے کی Micromanagementکرتے نواز شریف نے اپنی دُختر کو حکم دیا کہ وہ ریلی کو بھول کر فاسٹ ٹریک لیتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں جہاں عصر کے قریب لوگوں کی متاثر کن تعداد جمع ہوچکی تھی۔
سردی اور کورونا کی دوسری لہر کے سبب پارک میں جمع لوگوں کو لمبے انتظار کی کوفت سے بچانا لازمی تھا۔اپنے شبے کی تصدیق کی لیکن میں نے کوشش ہی نہیں کی۔اپنے اندر موجود رپورٹر کو ان دنوں چھٹی پر بھیجا ہوا ہے۔ ایاز صادق کے گھر سے ریلی کے بغیر سرعت سے اقبال پارک پہنچ کر تاہم PDMکے رہ نمائوں نے حکومتی ترجمانوں کو ’’مزا‘‘ نہیں آیا والا پیغام اجاگر کرنے میں مزید مدد فراہم کی۔حکومتی ترجمانوں کے دعوے کو کج بحثی سے جھٹلانے کے بجائے تسلیم کرلیتے ہیں کہ لاہوریوں نے نواز شریف کے ’’غدار بیانیے‘‘ کو حقارت سے مسترد کردیا۔PDMکا لاہور والا جلسہ قطعی طورپر ناکام ہوگیا۔یہ ’’آر یا پار‘‘ والا ماحول نہیں بناپایا۔ حکومتی ترجمانوں کے بتائے اس بیانے کو تسلیم کرلینے کے بعد مگر سوال اٹھتا ہے کہ لاہور والے جلسے کو ’’ناکام‘‘ ثابت کرنے میں مزید وقت کیوں ضائع کیا جارہا ہے۔مان لیتے ہیں کہ PDMکا جلسہ پٹ گیا۔وہ عمران حکومت کو مارچ 2021سے قبل گھر بھیجنے میں ناکام رہے گی۔
اس مہینے سینٹ کا جزوی انتخاب بھی خیروعافیت سے مکمل ہوجائے گا۔ایوانِ زیریں کی طرح ایوانِ بالا میں بھی تحریک انصاف اور اس کے اتحادی مذکورہ انتخاب کے بعد اکثریتی جماعت بن جائیں گے۔اپوزیشن جماعتیں قانون سازی کے حوالے سے کوئی رکاوٹ کھڑی کرنے کے قابل نہیں رہیں گی۔ اپنے شکست خوردہ زخموں کو چاٹتے ہوئے 2023کے عام انتخاب کا انتظار کرنے کو مجبور ہوجائیں گی۔بنیادی سوال یہ منظر تسلیم کرنے کے بعد یہ اٹھتا ہے کہ مارچ 2021تک عمران حکومت کیا کرے گی۔ یہ کالم لکھتے ہوئے میرے کمرے میں لگے گیس ہیٹر نے پھڑپھڑانا شروع کردیا۔ میں نے اسے خوف سے بند کردیا۔دسمبر کے وسط میں گیس کی لوڈشیڈنگ گویا شروع ہوچکی ہے۔ معاشی امور پر کڑی نگاہ رکھنے والے میرے کئی قابل اعتبار صحافی دعویٰ کررہے ہیں کہ جنوری کے مہینے میں گیس کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے عالمی منڈی سے بروقت سودا نہیں ہوا۔ سردی کی شدت آئندہ سال کے آغاز میں لہٰذا ناقابلِ برداشت محسوس ہونا شروع ہوجائے گی۔ 2019اور اس برس کے آغاز میں بھی یہی عالم تھا۔ آئندہ برس کے آغاز میں بھی جاری رہا تو حکومت کے بارے میں Feel Goodفضا نہیں بن پائے گی۔گیس کی ترسیل کے علاوہ سوال یہ بھی ہے کہ IMFکے اس مطالبے کو مزید کتنے ہفتے ٹالا جاسکتا ہے جو Cost Recoveryکے نام پر حکومت کو بجلی اور گیس کے نرخوں میں گرانقدر اضافے کو مجبور کررہا ہے۔ سردی کی شدت کے موسم میں ممکنہ اضافہ بلکہ عام پاکستانیوں کی بے پناہ اکثریت کو مزید پریشان کرے گا۔
مہنگائی کے علاوہ کورونا کی دوسری لہر کے ہوتے ہوئے شہری متوسط طبقے کی اکثریت یہ سوال بھی اٹھانا شروع ہوجائے گی کہ کورونا کی مدافعت کویقینی بنانے والی ویکسین پاکستان میں صحت عامہ کے نظام کو کب تک میسر ہوگی۔ ٹھوس اعدادوشمار یہ عندیہ دے رہے ہیں کہ امریکہ اور برطانیہ جیسے ملک ہی نہیں بلکہ ہمارا ازلی شریک یعنی بھارت بھی مارچ 2021کے اختتام تک اپنے عوام کی بھاری بھر کم تعداد کو کرونا سے مدافعت والی ویکسین لگاچکا ہوگا۔ ہمارے ہاں اس کی وسیع پیمانے پر عدم دستیابی بھی Feel Good Factorکے تناظر میں پریشان کن سوالات اٹھائے گی۔مقامی مسائل کے علاوہ افغانستان سے جڑا قضیہ بھی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ اس فیصلے پر ڈٹی نظر آرہی ہے کہ جوبائیڈن کے 20جنوری 2021کے روز صدارتی عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل افغان مسئلہ ’’حل‘‘ کردیا جائے۔جو ’’حل‘‘ اس نے سوچ رکھا ہے وہ مگر کس حد تک بارآور ثابت ہوگا۔افغانستان میں امریکی موجودگی کے بغیر خانہ جنگی بہت شدت بھی اختیار کرسکتی ہے جس کے منفی اثرات سے پاکستان محفوظ نہیں رہ پائے گا۔ایران اور سعودی عرب کا جھگڑا بھی اپنی جگہ موجود ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے اب ہمارے جگری یار ترکی کے صدراردوان کی حکومت کے خلاف بھی اقتصادی پابندیاں لگادی ہیں۔اسے گلہ ہے کہ نیٹو(NATO)کا ایک اہم رکن ہوتے ہوئے بھی ترکی نے روس سے میزائل کا جدید نظام خریدنے کا فیصلہ کیوں کیا۔ ترکی کے خلاف لئے اس فیصلے کی بابت پاکستان کوبھی واضح مؤقف اختیار کرنا ہوگا۔مذکورہ بالا پہلوؤں پر توجہ دلانے کا حقیقی مقصد یہ ہے کہ حکومتی ترجمانوں کو کسی صورت قائل کیا جائے کہ وہ PDMکو ’’ناکام‘‘ ہوجانے کے بعد اعتماد بھری رعونت سے نظرانداز کرنا شروع ہوجائیں۔ ’’گڈ گورننس‘‘ کے ان پہلوئوں کو ڈھونڈنے اور اجاگر کرنے کی کوشش کر یں جو میرے اور آپ جیسے عام شہریوں کو مارچ 2021تک بے فکر ہوجانے کو مائل کریں۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کاتجزیہ۔۔ایک اور 16 دسمبربیت گیا: قوم ابھی تک گم کردہ راہ ہے
Next Article جب اسکندر مرزا نےخان آف قلات کی گرفتاری کے لیے فوجی آپریشن کروایا۔۔فاروق عادل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.