Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاویدکا تجزیہ:اعتزاز احسن کا نیا کھڑاک
تجزیے

نصرت جاویدکا تجزیہ:اعتزاز احسن کا نیا کھڑاک

ایڈیٹراکتوبر 13, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
aitzaz and nawaz
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دن میں تین چار مرتبہ تھوڑی دیر کو ٹویٹر والی ایپ دیکھنے کی عادت نہ اپنائی ہوتی تو بدھ کی صبح گھر پر آئے اخبارات کے پلندے پر سرسری نگاہ ڈالنے کے باوجود مجھے ”خبر“ ہی نہ ہوتی کہ کئی دہائیوں تک میرے عزیز ترین دوستوں میں شامل رہے اعتزاز احسن نے منگل کے دن کیمروں کے روبرو گفتگو کرتے ہوئے درحقیقت کس کو اپنے غضب کا نشانہ بنایا ہے۔ان کے ”کھڑاک“ نے تاہم سوشل میڈیا پر خوب رونق لگارکھی ہے۔تحریک انصاف کے جذباتی حامی واجب وجوہات کی بناپر اصلی نسلی جاٹ کے کھڑاک کی وجہ سے نہایت شاداں محسوس کررہے ہیں۔نواز شریف صاحب کے متوالے مگر سخت ناراض ہیں۔قصور کے ملک محمد احمد عموماََ میڈیا سے دور رہتے ہیں۔نپی تلی گفتگو کے عادی ہیں۔چودھری صاحب کے ریمارکس سے مگر مشتعل ہوگئے اور جوش جذبات سے بھری ایک پریس کانفرنس بھی کھڑکادی۔میرے دوست محمد مالک کے علاوہ دیگر اینکر خواتین وحضرات مگر چودھری صاحب کے بھڑکائے معاملے کو نظرانداز کرتے نظر آئے۔
اگر یہ کالم آپ نے اب تک پڑھنا گوارہ کرلیا ہے تو یہ سوال اٹھانا آپ کا حق ہے کہ چودھری اعتزاز احسن نے درحقیقت کونسی ایسی بات کہہ دی ہے جو مجھے ”دھماکہ خیز“ سنائی دی ہے۔خود کو ذات کا رپورٹر ٹھہراتے ہوئے میں اکثر اس کالم میں اس امر پر ماتم کناں سنائی دیتا ہوں کہ صحافی اپنے پیشے کے بنیادی اصولوں کو بھلاچکے ہیں۔مذکورہ اصول انگریزی کے حرف "W”سے شروع ہوتے ہیں جوکیوں اور کس نے کیاکہا جیسے سوالوں کے جواب فراہم کرتے ہیں۔ ”صحافت کی موت “پر دہائی مچانے کے باوجود میں اپنی ”اوقات“ بھی عمر کے آخری حصے میں خوب پہچان چکا ہوں۔ اس اعتراف کے بعد غالب کے ساتھ معذرت کے ساتھ یہ بیان کرنے کو بھی مجبور ہوں کہ ”کہیے کہیے مجھے بزدل منافق کہیے“۔ محض یہ عرض کرتے ہوئے فرار ہونا چاہوں گا کہ چودھری صاحب نے جو کلمات ادا کئے وہ کسی اور پاکستانی نے کہے ہوتے تو اس کا انجام علی وزیر جیسا نہ سہی تو کم از کم شہباز گل جیسا ضرورہوتا ۔چودھری صاحب کو مذکورہ بیان کی وجہ سے شاید عمران خان صاحب کی طرح ”توہین عدالت“ کے الزام سے محفوظ رہنے کے راستے بھی ڈھونڈنا پڑتے۔
چودھری اعتزاز احسن مگر جدی پشتی اشراف ہیں۔ان کی ذہانت وفطانت بھی قابل رشک ہے۔وکالت ویسے بھی ان کا پیشہ ہے اور اس میں انہوں نے بہت نام کمایا ہے۔اپریل 2007ءمیں جب ٹی وی پر ان دنوں کے چیف جسٹس افتخار چودھری کی ملاقات کی کلپ چلی تو اسے دیکھنے کے بعد بہت مغموم تھے۔میں وہ کلپ چلنے کے تھوڑی دیر بعد ان کے زمان پارک لاہور والے گھر گیاتھا۔ پرنٹ سے ٹی وی صحافت کی جانب راغب ہونے کے لئے مجھے ان کا انٹرویو درکار تھا۔کمال شفقت ومحبت سے انہوں نے میری سرپرستی فرمائی۔ میرے ساتھ کئی گھنٹوں کی ریکارڈنگ کے عین ایک دن بعد وہ علی الصبح اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ خود کو افتخار چودھری کا ”ڈرائیور“ بناکر عدلیہ بحالی کی تحریک چلانے شہر شہر جانا شروع ہوگئے۔ انہیں شاعری کا شوق بھی ہے۔ اس کی وجہ سے عدلیہ بحالی تحریک کے دنوں میں انہوں نے ایک نعرہ متعارف کروایا تھا جو ”ریاست ہوگی ماں کے جیسی“ کا عہد باندھتا تھا۔اس کے بعد جو ہوا وہ تاریخ ہے ۔اسے دہرانا وقت کا زیاں ہوگا۔
محض یاد دلانا ہی کافی ہے کہ چودھری صاحب کی چلائی تحریک کی بدولت بالآخر افتخار چودھری سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے منصب پر بحال ہوگئے۔ ریاست مگر ”ماں جیسی“ پھر بھی نہ ہوئی۔ افتخار چودھری اپنے منصب کو بلکہ ازخود نوٹسوں کی برسات کے ذریعے کھڑکی توڑ رش لینے کے لئے استعمال کرنا شروع ہوگئے۔ ان کی فعالیت نے میرے اور آپ جیسے عام پاکستانی کو مادرانہ شفقت سے تو ہرگز نہیں نوازا۔ہماری سیاسی اشرافیہ اگرچہ اس کی وجہ سے ”چور اور لٹیرے“ نظر آنا شروع ہوگئی۔”چوروں“ کی بابت تاثر یہ بھی اجاگر ہوا کہ وہ ”جعلی ڈگریوں“ کی بدولت قانون ساز اداروں میں ”گھس“ آتے ہیں۔یہ تاثر مضبوط تر ہوگیا تو افتخار چودھری نے ان دنوں کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ایک ”چٹھی“ لکھنے کا تقاضہ شروع کردیا۔اس ”چٹھی“ کے ذریعے وہ آصف علی زرداری کے مبینہ طورپر سوئس بینکوں میں چھپائے ڈالروں کا سراغ لگانا چاہ رہے تھے۔ گیلانی صاحب پاکستان کی ”عالمی رسوئی“سے بچنے کی خاطر مطلوبہ چٹھی لکھنے کو تیار نہ ہوئے۔بالآخر توہین عدالت کے مجرم قرار پائے۔ وزارت عظمیٰ سے انہیں فارغ کرتے ہوئے ہم سب پاکستانیوں کو بھی ”حیف ہے اس قوم پر“ کا طعنہ دیتے ہوئے معتوب ٹھہرایا گیا۔
عدالتی فعالیت کے اس موسم میں چودھری اعتزاز احسن تقریباََ لاتعلق نظر آئے۔ شدت سے یہ سوال اٹھانے کی ضرورت محسوس ہی نہ کی کہ ”عدلیہ بحالی“ کے باوجود ریاست کو ماں کی صورت کیوں نہیں مل پارہی۔اس ضمن میں اعتزاز صاحب کی بے اعتنائی نے میرا دل توڑدیا۔ہم دونوں کے مابین گرم جوشی برقرار نہ رہی۔
میں اس بحث میں ہرگز الجھنا نہیں چاہتا کہ چودھری اعتزاز احسن نے منگل کے دن جو ”کھڑاک“ کیا وہ مناسب تھا یا نہیں۔ سوشل میڈیا کے عادی ہوئے ماحول میں اس امر کی بابت البتہ پریشان محسوس کررہا ہوں کہ منگل کے دن چودھری صاحب کے ”کھڑاک“ نے صحافتی زبان میں اس تاریخ ساز اجتماع کو Over Shadowیا گہنادیا جو سوات کے عوام نے اپنے ہاں طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر نمودار ہوتی دہشت گردی کے امکانات سے پریشان ہوکر سڑک پر دکھایا تھا۔سوات میں چند دن قبل بچوں کو سکول لے جانے والی ایک وین پر حملہ ہوا تھا۔اس حملے کو ہمارے مین سٹریم میڈیا میں کماحقہ توجہ نصیب نہ ہوئی۔ سوشل میڈیا پر اگرچہ اس کے بارے میں سوالات کی بوچھاڑ ہوتی رہی۔وفاقی اور خیبرپختونخواہ کی حکومت ان سوالات کو نظرانداز کرتی رہی۔سوات کے شہری ان کی اپنائی لاتعلقی سے بیزار ہوکر منگل کے دن برجستہ انداز میں ایک تاریخ ساز اجتماع کے اہتمام کو مجبور ہوئے۔کاش ان کا اجتماع اس وقت ہمارے روایتی وسوشل میڈیا پر سنجیدگی سے زیر بحث لایا جارہا ہوتا۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعبدالرشید شکورکالم: یہ پاکستانی ٹیم کہاں تک جا سکتی ہے؟
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : کیا عمران خان اب نواز شریف سے معافی مانگیں گے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.