ملتان:پاکستان اورانگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں بدھ کی صبح خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی روانہ ہوگئیں جہاں وہ 17دسمبرسے تیسراٹیسٹ میچ کھیلیں گی ۔روانگی کے وقت ٹیموں کو ریڈکارپٹ پروٹوکول دیاگیا۔اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات تھے ۔ٹیموں کی روانگی کے وقت متعلقہ روٹ عام ٹریفک کے لئے بند کردیاگیاجس کے نتیجے میں اردگردکی سڑکوں پرٹریفک کی قطاریں لگ گئیں ۔
ٹیموں کی روانگی کے ساتھ ہی چوک نواں شہر اورابدالی روڈ سمیت وہ تمام سڑکیں ٹریفک کے لئے کھول دی گئیں جوگزشتہ ایک ہفتے سے بندتھیں اور جہاں واقع ہوٹلوں میں پاکستان اورانگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں قیام پذیرتھیں ۔
فیس بک کمینٹ

