ملتان: جُمعۃ المُبارک 13 اکتوبر کو مُلک بھر میں مظلوم فلسطینی حُریت پسندوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہارجماعتِ اہلِ سُنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی ،مرکزی ناظمِ اعلیٰ پیر خالد سلطان قادری ،صوبائی امیر پیر سید خلیل الرحمن شاہ، ناظمِ اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی، مرکزی نائب ناظمِ اول ڈاکٹر حمزہ مصطفائی ،مرکزی ناظمِ اطلاعات پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری اور ڈویژنل امیر علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی نے مشترکہ بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے عرصہ دراز سے فلسطینیوں کی روزانہ کی بُنیاد پر نسل کشی اور فلسطینی علاقوں پر حملے اور بے گناہ معصوم فلسطینیوں کا قتلِ عام جاری ہے مجاہدین نے گریٹر اسرائیل کا خواب خاک میں ملا دیا ہے اسرائیل ناجائز ریاست ہے جس نے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں۔
مُسلم ممالک کے حکمران منافقانہ پالیسی کو ترک کر کے مُجاہدینِ فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوے مُجاہدین اور عوام کی بھرپور مدد کرے اور قابض اسرائیلی کے خلاف متفقہ لائحہ عمل مرتب کریں جبکہ عالمی برادری فوری مداخلت کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت رکوائے مشرق وسطی میں دیر پا امن اور فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہو گیا ہے مشترکہ بیان میں جماعتِ اہلِ سُنت پاکستان کی طرف سے فلسطینیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا ہے
فیس بک کمینٹ

