Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»شکیل انجم کی خصوصی رپورٹ : پرویز الٰہی کے آتے ہی فرح‌گوگی کی کرپشن کے خلاف تحقیقات ٹھپ
تجزیے

شکیل انجم کی خصوصی رپورٹ : پرویز الٰہی کے آتے ہی فرح‌گوگی کی کرپشن کے خلاف تحقیقات ٹھپ

ایڈیٹراگست 4, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran and farah
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پنجاب کا نظم حکمرانی تبدیل ہوتے ہی کرپشن پر ایمان رکھنے والوں کی جان میں جان آئی اور پولیس اور انتظامیہ کی افسران کے علاوہ ایسے تمام اہم شعبوں کے وہ عناصر جنہوں نے فرح گوگی کے ذریعے ”ترقیاں اور عزتیں“ خریدی تھیں۔ پھر حرکت میں آ گئے لیکن ان سرکاری حلقوں میں ایک مایوسی غالب ہے کہ پنجاب کا حکمران اب عثمان بزدار نہیں ہے جس پر فرح گوگی اور مانیکا خاندان حکمرانی کرتا تھا۔
اب یہاں کا حکمران پرویز الہٰی ہے جسے اپنے اقتدار میں شرکت کسی قیمت پر کبھی قبول نہیں رہی۔ یہاں تک کہ جنرل پرویر مشرف بھی پرویز الہٰی کے سامنے بے بس نظر آتے تھے۔انہوں نے تو اقتدار کے لئے اپنے بڑے بھائی کو ٹھوکر مار کر پارٹی سیاست سے ہی باہر پھینک دیا جس نے انہیں انگلی پکڑ کر سیاست کی چالاکیاں اور گر سکھائے تھے۔۔وہ کیوں فرح گوگی یامانیکا خاندان کو اس اقتدار میں شامل کر سکتے ہیں جو انہیں کم و پیش 15/16 سال کی ریاضت اور اس موقع کے انتظار کے بعد نصیب ہوا۔
وہ کیوں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے لئے بجٹ میں کھانے پینے کی مد میں مختص 9 کروڑ 75 لاکھ روپے کی رقم (جس میں 4 کروڑ 49 لاکھ گروسری، ایک کروڑ 30 لاکھ سی فوڈ، 35 لاکھ سبزی، ایک کروڑ 23 لاکھ مٹن، ایک کروڑ 30 لاکھ چکن، 49 لاکھ بیکری، 81 لاکھ فروٹ ,18 لاکھ ماحول کی تازگی کے لئے پھول اور وی آئی پی کیٹرنگ کے لئے 10 لاکھ روپے) رکھی گئی ہے، فرح گوگی اور مانیکا فیملی کو شامل کر لیں جو عثمان بزدار کے ساڑھے تین سالہ دور میں اربوں روپے بنا کر ایک طرف ہو گئے اور اب ان کے ڈیڑھ سالہ دور پر بھی ان کی نظر ہے۔
عام تاثر ہے کہ فرح گوگی اور مانیکا فیملی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس میں دکانیں بند ہو چکی ہیں اور اسی کام کو نئی دکانوں اور نئے دکانداروں کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔۔البتہ وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی نے قائد تحریک عمران خان کی خوشنودی کے لئے فرح گوگی اور مانیکا فیملی کے خلاف پنجاب اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شروع کی جانے والی تحقیقات کو سرد خانے میں ڈالنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں جو حکومت پر گرفت مضبوط ہونے پر مکمل طور پر ختم کرنے کے عہد و پیمان ہو چکے ہیں لیکن وفاقی حکومت کے زیر انتظام ایف آئی اے کے علاوہ نیب گوگی کی پاکستان واپسی اور ‘کاروبار’ دوبارہ شروع کرنے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
گوگی اور مانیکا فیملی کی مبینہ کرپشن تحریک انصاف کے چہرے پر کالک تصور کی جارہی جبکہ پارٹی کے اکثر راہنما ان کی کرپشن کا الزام عمران خان کی خواہش کے باوجود اپنے ذمے لینے کے لئے تیار نہیں لیکن فارن فنڈنگ کیس اور اس کا اچانک متوقع فیصلہ حقیقت میں عمران خان کے لئے پریشانی کا باعث ہے جس نے ان کی نیندیں اڑا دی ہیں لیکن قائد نے اپنی کمزوری پر پردہ ڈالنے کے لئے جارحانہ سیاست کی شدت میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے ریاستی اداروں پر حملے شروع کر دئیے ہیں۔
بدزبانی، لغو گوئی، الزام تراشی، دھمکی اور تکبر تحریک انصاف کی سیاست کا بنیادی جزو اور محور رہا ہے۔۔قائد تحریک نے خود ان منفی روایات پر عمل پیرا ہو کر پارٹی راہنماؤں اور کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی اور گمراہی کے راستے دکھائے۔۔تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کے لئے ضروری ہے کہ پہلے وہ ”شرافت کے موذی مرض“ کا علاج کرائیں تاکہ انہیں عملی سیاست کے میدان میں جھوٹ بولنے، بد زبانی کرنے، گالی دینے، بہتان طرازی کرنے، مخالفین کی توہین اور ان کا تمسخر اڑانے اور عمران خان کی مرضی کے خلاف چلنے والے قومی اداروں کی تضحیک کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔۔عمران خان کے مقررہ معیار پر پورا نہ اترنے والا لیڈر ان کی نفرتوں کا نشانہ بنتا ہے اور وہ ایسے لیڈروں کو اپنی صفوں سے نکالنے کی کوششوں میں لگ جاتے ہیں۔۔جبکہ ان "صفات” پر پورا اترنے والا ان محبوب ٹھہرتا ہے اور کوئی کم گو، مہذب، ایماندار، اور سچ پر ایمان رکھنے والے سیاستدان کی اس پارٹی یا گروہ میں کوئی گنجائش نہیں۔
شفقت محمود، شبلی فراز اور عثمان بزدار جیسی کئی مثالیں قوم کے سامنے ہیں۔ محترمہ شیریں مزاری کا شمار انتہائی مہذب، خوشگفتار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔۔لیکن انہیں اپنی ان خوبیوں کی وجہ سے عمران خان کی جانب سے بے رخی محسوس ہوئی تو انہوں نے بھی عمران خان کے مقررہ معیار پر پورا اترنے کی کوشش کی۔۔اگرچہ تمام حکمران ریاست کے ملازمین اور بیوروکریٹس کو اپنا ذاتی ملازم سمجھتے۔۔لیکن عمران خان کی سوچ ان سے کہیں آگے ہے۔
ان کے حکومت میں ہوتے ہوئے تو خیر کسی کی جرأت نہیں کہ وہ ان کی مرضی کے خلاف اپنا کوئی ریاستی اختیار استعمال کر سکے۔ ان کے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی اگر کوئی پولیس یا انتظامی افیسر ان کی طبعیت کے خلاف کوئی حرکت کرے تو یہ اس کا جینا دوبھر کر دیتے ہیں۔۔جلسوں اور پریس کانفرنسوں ان کا نام لے کر دھمکیاں دیتے ہیں کہ میں حکومت میں آ کر تمہیں نہیں چھوڑوں۔ عمران خان نے ان دھمکیوں پر عمل کرتے ہوئے بے شمار اعلیٰ ایماندار اور قیمتی افسروں کے مستقبل تباہ کر دئیے۔۔عمران خان کے "مقرب خاص” اور دست راست شہباز گل گزشتہ دنوں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اپنی حیثیت سے بڑھ کر سابق آئی جی پنجاب، راؤ سردار علی خان کی تضحیک کی اور انہیں "شرافت کا علاج” کرانے کا مشورہ دیتے ہوئے حکومت میں آتے ہی انہیں انتقام کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی کیونکہ عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان کے نتیجے میں لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے مظاہرے کے دوران شہر میں امن قائم کرنے کے حوالے سے اپنے ریاستی فرائض منصبی نبھانے کی کوشش کی تھی۔ شہباز گل نے اس پولیس افیسر کی سرعام توہین کرتے ہوئے کہا "میں راؤ قبیلے سے درخواست کرتا ہے آپ سب ملکر ایک راؤ سردار آئی جی پنجاب کو خط لکھو اور اسکے نام سے راؤ ہٹائیں، راؤ ایسے کام نہیں کرتے جیسی چولیں (غلطیاں) آپ نے ماری ہیں اور جو آپکے اقتدار میں ماری گئی ہیں اس کی سزا سنے بغیر ابھی آپ بھاگیں نہیں۔ ابھی آپکا محاصرہ ہو گا۔
جیسے ہی ہماری حکومت بنتی ہے۔ میں نے اپنی جماعت اور لیڈر شپ سے درخواست کی ہوئی ہے کہ ایک ریزولیشن پاس کریں اور اسے اسمبلی کی کمیٹی کے سامنے بلائیں۔ اسکے اسٹارز اتاریں اسکو بغیر مراعات کے جبری ریٹائرڈ کریں،قانون میں جو جو موجود ہیں وہ اس پراستعمال کریں اور اس پر ایسا رندا پھیرو کہ اس دے اوتے کوئی چیز نہ رکے (پنجابی میں)۔ آئی جی صاحب اپنی شرافت کا کوئی علاج کروائیں جب کوئی حکم آئے پیچھے ہٹ جاتے ہو”۔
راؤ سردار علی خان جو اس وقت آئی۔جی ریلویز ہیں، ایسے حکمرانوں سے اپنی عزت بچانے کے لئے وزارت اعلیٰ کے انتخاب سے قبل ہی اپنا عہدہ اپنی مرضی سے چھوڑ گئے تھے حالانکہ وہ اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کے پسندیدہ پولیس افیسر تھے اور ان کی ہدائت پر انہیں 6 ستمبر 2021 میں آئی۔جی پنجاب بنایا گیا تھا۔۔لیکن عمران خان نے یہ نہیں سوچا کہ وہ ان کا غلام نہیں، ریاست کا سپاہی ہے۔۔۔
( بشکریہ : جیو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اینٹی کرپشن فرح گوگی کرپشن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں فی تولہ 8600 روپے کی تاریخی کمی
Next Article عطا ء الحق قاسمی کاکالم:امپورٹڈ پارٹی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آئی ایم ایف کا وفد گورننس اور کرپشن کے تلخیصی جائزے کیلئے پاکستان پہنچ گیا

اپریل 4, 2025

پشاور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن ٹیم کو جج ہمایوں دلاورکی گرفتاری سے روک دیا

ستمبر 12, 2024

عمران خان کی فرنٹ پرسن فرح گوگی کی کرپشن کی ہوشربا داستان سامنے آگئی

نومبر 10, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ جون 8, 2026
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم جون 8, 2026
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ جون 8, 2026
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 8, 2026
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات جون 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.