Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مری حادثہ: والدہ، اہلیہ اورپانچ بچے مجھے تنہا چھوڑ گئے ۔۔ سوتری وٹ ملتان کا کاشف علی غم سے نڈھال
  • مظفر آباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 20 شہادتوں کی تصدیق
  • آزاد کشمیر میں ہڑتال اور بداعتمادی کی فضا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مری حادثہ، ملتان سوگوار : ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی میتیں ناقابلِ شناخت
  • ڈاکٹر علی شاذف : زمانے کی دھول میں چھپا سچ : محمد عمران کا کتاب کالم
  • رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»پیر پگاڑا کی بوکھلاہٹ ،دیہاتی کی دھوتی اور حاجی عبداللہ کی کہانی : مہتاب حیدر تھہیم کا کالم
کالم

پیر پگاڑا کی بوکھلاہٹ ،دیہاتی کی دھوتی اور حاجی عبداللہ کی کہانی : مہتاب حیدر تھہیم کا کالم

ایڈیٹرفروری 20, 202452 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Pir-Pagara-Sibghatulla
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک بار ایک دیہاتی کو خیال آیا کہ کب تک وہ یہاں بے روزگار پڑا رہے اور بھوکوں مرے وہ بھی دوسروں کی طرح شہر جاکر روزگار تلاش کرے اور پکا مکان اور موٹر سائیکل خریدے ، اس نے گٹھڑی میں کل سامان باندھا اور بس میں چڑھ گیا ، شہر کے بس اڈے پر اترا تو اسے احساس ہوا کہ اس سفر میں اس کی جیب کٹ گئی ہے۔
جب وہ بس سے اترا اس کو بھوک لگ رہی تھی اس نے دائیں بائیں دیکھا کہ جیب میں پیسے بھی نہیں اور کھانا بھی کھانا ہے تو وہ سامنے ایک ہوٹل پہ گیا اور اس سے کھانا کھایا ۔کھانا کھانے کے بعد جب اس نے اسے بتایا کہ اس کے پاس پیسے نہیں ہیں تو ہوٹل والے نے اس کا وہ سامان بھی رکھ لیا ۔اب وہ آ گے بڑھا تو دیکھتا ہے کہ سامنے ایک بہت بڑی سی بلڈنگ ہے اور وہ جس میں بہت سارے لوگ کام کر رہے ہیں اس کے پاس بس ایک پتا تھا جو اس کے دوست کا تھا جس کی طرف وہ پیدل ہی جانا چاہ رہا تھا اس نے پوچھا یہ بلڈنگ کس کی ہے تو کسی نے اس سے کہا کہ یہ بلڈنگ حاجی عبداللہ کی ہے جو شہر کے ایک بہت بڑے امیر آ دمی ہیں اس نے کہا ماشاءاللہ ماشاءاللہ خدا جسے دے ۔ ابھی وہ یہ کہہ کے آ گے بڑھ ہی رہا تھا اس نے دیکھا کہ تھوڑا سا آگے جا کر ایک سینما ہے کسی سے اس نے پوچھا کہ یہ سینما کس کا ہے اس نے کہا اس شہر کے بہت بڑے تاجر ہیں حاجی عبداللہ ان کا ہے اس نے کہا اچھا ماشاءاللہ ماشاءاللہ اللہ جسے دے وہ آ گے بڑھتا گیا اور آ گے جا کے دیکھتا ہے کہ ایک پٹرول پمپ ہے پیٹرول پمپ پہ بھی خاصہ رش ہے اس نے پوچھا یہ پمپ کس کا ہے اس نے کہا یہ پمپ بھی حاجی عبداللہ کا ہے اس نے کہا ماشاءاللہ ماشاءاللہ لیکن اس کی فرسٹریشن بڑھتی گئی ، آ گے بڑھتے اس کو مختلف کاروباری ادارے اور مراکز نظر آ ئے جس سے بھی پوچھتا وہ کئی دیگر نام لیتے اور کوئی حاجی عبداللہ کا بھی لیتے ۔ آ خر میں شہر کے ایک مرکزی حصے میں پہنچا جہاں پر بڑی خوبصورت سی کوٹھیاں تھیں اور وہاں پر کچھ لوگ ایک بڑی گاڑی کو کھڑے ہوئے دھو رہے تھے اس نے پوچھا کس کا گھر ہے اس نے کہا حاجی عبداللہ کا بس اب کیا سننا تھا کہ اس سے فرسٹریشن اتنی ہوئی اس نے اپنا آ خری زاد را اپنی دھوتی اتاری اور اس کو آسمان کی طرف پھینک کر کہا یا اللہ جہاں تو نے اتنا کچھ حاجی عبداللہ کو دیا ہے تو میری آخری دھوتی بھی حاجی عبداللہ ہی کو دے دے کیونکہ شہر کی ساری چیزیں تو حاجی عبداللہ کے پاس چلی گئی ہیں۔
اگر میں گزشتہ روز ہونے والی ایک پریس کانفرنس کا جائزہ لوں جس میں سندھ کی ایک بہت بڑی روحانی شخصیت پیر صاحب آف پگاڑا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں تو بہت ساری سیٹوں کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن دی صرف دوہی ہیں تو ہم یہ سیٹیں بھی اسٹیبلیشمنٹ کو واپس کرتے ہیں تو مجھے ان کی کیفیت اسی شخص کی سی لگی اس دیہاتی کی سی جو بنیادی طور پہ آیا تو شہر میں کمائی کرنے تھا لیکن شاید شہر کے حالات کا غلط اور معروضات کا غلط اندازہ لگا کر بہت جلدی فرسٹریشن کا شکار ہو گیا اصل میں پیر صاحب پگاڑا کے خاندان کی فرسٹریشن نئی نہیں ہے یہ اور اصل میں شروع تو 1988 میں ہوئی تھی 1988 میں جب پیر صاحب پگاڑا ( سید علی مردان شاہ) جو موجودہ پیر پگارا کے والد کے خلاف پرویز علی شاہ نامی ایک پی ایس ایف کے نوجوان کو میدان اتارا گیا تو بنیادی طور پر پیپلز پارٹی تصور کرتی تھی کہ یہ سیٹ شاید ہم نہ جیت سکیں تو چلیں ٹکٹ پرویز علی شاہ کو دیتے ہیں لیکن پرویز علی شاہ نے 78 ہزار ووٹوں کے مارجن سے بڑے پگاڑا صاحب کو شکست دی ، 1990 میں 63000 ووٹوں سے اور 1993 میں 78000 ووٹوں سے اور پھر پیر سائیں نے انتخابی سیاست سے توبہ کر لی بس وہ دن اور ا
آج کا دن بدقسمتی سے کہ پیر صاحب اف پگاڑا کی سیاسی کشتی ہمیشہ ایک بھونچال کا شکار رہی ہے کبھی کبھار اگر حالات بہت اچھے ہوتے ہیں تو دو چار پانچ سیٹیں جیت لیتے ہیں اگر حالات خراب ہوتے ہیں تو وہ اس کے بعد صورتحال ایسی ہی رہی ہے لیکن اس کے بعد جب کہ اب سندھ میں پیپلز پارٹی نے مسلسل خصوصا جب سے مراد علی شاہ جیسا ایک موثر وزیراعلی آنے کے بعد جب سندھ میں پیپلز پارٹی نے بہت ساری چیزیں ڈیلیور کی ہیں گو کہ وہ چینلز سے نظر نہیں آتیں یا شاید ہمارے ہاں جو مختلف قسم کے ٹیلی ویژن چینلز کے لینز قریب کی چیزیں دیکھ سکتے ہیں لیکن دور کی چیزیں نہیں دیکھتے جیسے انہیں قریب کے لاہور میں بنی ہوئی سڑکیں تو نظر اتی ہیں لیکن لاہور کے گرد و نواح اور دیگر کی سڑکیں نظر نہیں آتیں اور خصوصا اندرون پنجاب کی تو بالکل ہی نظر نہیں آتا انہیں سندھ کی خرابیاں دور سے ہی نظر آجاتی ہیں ، اگر آپ کسی ایسے شخص سے ملیں جس نے پچھلے 20 سال سے چونگی کراس نہیں کی وہ سندھ کی صورتحال پر میڈیا رپورٹس کے بعد ماتم کناں نظر آتا ہے اس صورتحال میں پیر صاحبہ پگاڑا کی سیاسی فرسٹریشن سمجھ آتی ہے کہ وہ ان کے اس سے پہلے کبھی کبھار ان کے بھائی صدر الدین راشدین پھر بھی ایک سیٹ جیت جایا کرتے تھے اس بار تو وہ بھی ہار گئے ہیں یہ دراصل بنیادی طور پہ ان کے اس سیاسی تصور کی شکست ہے کہ وہ گھر سے باہر ہی نہیں نکلتی اور پیپلز پارٹی نے موثر کردار کے ذریعے سندھ میں اپنے موثر حکمت عملی کو بڑھایا اور جبکہ پنجاب کی پارٹی ایک دن بدن جو ہے وہ محدود سے محدود تر ہوتی رہی ہے اور موجودہ انتخابات میں تو نتائج اپ کے سامنے ہیں ہمیں سیاسی طور پر فرسٹریشن ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی اپنی حکمت عملی کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ نوبت یہی آئے گی کہ ہماری بچی ہوئی دو سیٹیں بھی آپ لے لیں یہ بنیادی طور پر یہ دو سیٹیں اپ نے نہیں لی ‘ وہ بھی عوام کی امانت ہیں جن کی قدر کریں ، آپ اپنے حر مریدین کو دیکھ کر خوش ہو جاتے ہیں مگر وہ حر گھر میں جاکر نعرہ لگاتے ہیں۔
پیر جو نہ میر جو ووٹ بینظیر جو

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پیر پگاڑا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسپریم کورٹ نے سیاست دانوں کی تاحیات نا اہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا
Next Article ایم کیو ایم نے (ن) لیگ اور پی پی کیساتھ حکومت سازی میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کروا دی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیر پگاڑا اور بلّی چوہے کا کھیل : سہیل وڑائچ کا کالم

جنوری 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مری حادثہ: والدہ، اہلیہ اورپانچ بچے مجھے تنہا چھوڑ گئے ۔۔ سوتری وٹ ملتان کا کاشف علی غم سے نڈھال جون 12, 2026
  • مظفر آباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 20 شہادتوں کی تصدیق جون 11, 2026
  • آزاد کشمیر میں ہڑتال اور بداعتمادی کی فضا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 11, 2026
  • مری حادثہ، ملتان سوگوار : ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی میتیں ناقابلِ شناخت جون 10, 2026
  • ڈاکٹر علی شاذف : زمانے کی دھول میں چھپا سچ : محمد عمران کا کتاب کالم جون 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.