ٹورانٹو : گردوپیش نیوز ( رضی الدین رضی سے )۔۔نام ور نظم گو شاعر ستیہ پال آنند کینیڈا میں انتقال کر گئےان کی عمر 94 تھی ستیہ پال آنند 24 اپریل 1931ء کو کوٹ سارنگ، تحصیل تلہ گنگ، ضلع چکوال، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں پیدا ہوئے۔ والدہ ودیا ونتی پنجابی زبان کی شاعرہ اور سکھ اسکالر تھیں۔ والد رام نارائن آنند ہندو مذہب کے پیروکار تھے۔ ان کے آبا و اجداد کا تعلق ہندوؤں کی ایک شاخ ککھرائن سے تھا۔ رام نارائن آنند پیشے کے اعتبار سے وکیل تھے اور نوشہرہ میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دیتے تھے۔
ستیہ جی نے پرائمری تعلیم کوٹ سارنگ کے سرکاری اسکول سے حاصل کی۔ میٹرک راولپنڈی سے کیا۔ تقسیم ہند کے بعد وہ خاندان کے ہمراہ لدھیانہ چلے گئے۔ اُن کی مادری زبان پنجابی تھی ، ایم اے انگریزی میں پنجاب یونیورسٹی چندی گڑھ سے کیا،اعلیٰ تعلیم کے لیے انگلستان گئے اورپہلی ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ،ان کے مقالے کا عنوان تھا "Changing concept of the nature of reality and literacy techniques of expression” ستیہ پال آنند نے دوسرا ڈاکٹریٹ ٹرینیٹی یونیورسٹی، ٹیکساس سے فلسفے میں کیا۔ ڈاکٹر سَتیہَ پَالؔ آنند کا کہنا تھا کہ انھوں نے 13 مختلف جامعات میں انگریزی ادب پڑھایا۔
ڈاکٹر سَتیہَ پَال کو انگریزی اور اردو کے علاوہ عربی، فارسی، ہندی، بحور، چھند جیسی دیگر زبانوں پر بھی عبور حاصل تھا
فیس بک کمینٹ
#SatyapalAnand #SatyaPalAnand #PoetSatyapalAnand #SatyapalAnand2025 #LiteraryIcon #UrduNazmPoet #SouthAsianPoetry #LegacyOfAnand #PoetryInFourLanguages #RememberingAnand #ستیا_پال_آنند #شاعر_ستیا_پال_آنند #یادگار_آنند #ادبی_وراثت #اردو_نظم #چار_زبانوں_کے_شاعر #قصیدہ_اور_نظم #ادبی_عظیم #2025_یاد #ادب_یادگار انتقال