ملتان ( اے پی پی ) نامور ماہر تعلیم اورفلسفے کے استاد پروفیسر ڈاکٹرمحمدامین نے کہاہے کہ فلسفہ ہرخطے اورہرنسل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی سوچ میں پختگی پیداکرتاہے اورمعاشرے میں نظم وضبط پیداکرنے میں اہم کردار ادا کرتاہے جووقت کی ضرورت بھی ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے فلسفے کے عالمی دن کے موقع پر اے پی پی سے بات چیت کے دوران کیا۔یہ دن ہرسال نومبر کی تیسری جمعرات کو منایا جاتاہے۔
دنیا بھر میں اس دن کے موقع پرتقریبات منعقد ہوتی ہیں ۔یونیسکو کے زیراہتمام بھی اس دن کی مناسبت سے کانفرنسوں اورورکشاپوں کا اہتمام کیاجاتاہے جس میں اساتذہ ،ماہرین تعلیم ،فلسفے کے طلباءاورصحافی شرکت کرتے ہیں ۔
فیس بک کمینٹ