Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»نصرت جاوید کا کالم : ’’فائنل کال‘‘ میں ’’محفوظ راستہ‘‘ فراہم کرنے کی خواہش
تازہ ترین

نصرت جاوید کا کالم : ’’فائنل کال‘‘ میں ’’محفوظ راستہ‘‘ فراہم کرنے کی خواہش

ایڈیٹرنومبر 21, 202422 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nusrat javaid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عاشقان عمران نے نہایت لگن سے پاکستانیوں کی اکثریت کوقائل کردیا ہے کہ پیمرا کے دئے لائسنس کے ساتھ چلائے ٹی وی چینلوں پر نظر آنے والے تمام صحافی اور اینکر بکائو ہیں۔ سچ جاننا ہے تو ان جی دار افراد صحافیوں سے رجوع کرو جو یوٹیوب چلاتے ہیں۔ اخبارات میں جو چھپتا ہے اس پر نوجوان نسل ویسے ہی توجہ نہیں دیتی۔ ہماری آبادی کی ایک مخصوص (اگرچہ محدود) تعداد اب بھی اخبارات میں لکھے مضامین وکالم ہی بہت توجہ سے پڑھتی ہے۔ نوجوان نسل کا فکر مند حصہ بھی کالموں کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔ اخبارات میں لکھے کالم بے وقعت ہوگئے ہوتے تو کم از کم میں ہفتے میں پانچ دن صبح اٹھتے ہی یہ کالم لکھنے کی عادت عرصہ ہوا چھوڑ چکا ہوتا۔
ایک دو بار ٹھوس وجوہات کی بنا پر میں یہ کالم لکھنے سے وقفہ لینے کو مجبور ہوا۔ دو سے تین دن گزر گئے تو پاکستان کے کئی شہروں سے کامل اجنبی افراد نے کسی نہ کسی طرح میرا فون نمبرحاصل کرنے کے بعد مجھ سے رابطہ کیا۔ اپنا تعارف کروانے کے بعد پریشانی سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ میرا کالم شائع کیوں نہیں ہورہا۔ مہربانوں کا فکرمند لہجہ مجھے احساس جرم میں مبتلا کردیتا۔ وقفہ تو بہت دور کی بات ہے۔ کالم ’’نوائے وقت‘‘ کے انٹرنیٹ ایڈیشن پر پوسٹ ہونے میں دیر ہوجائے تب بھی قارئین کی مناسب تعداد اس کی وجہ جاننے کوبے چین رہتی ہے۔
جو تمہید لکھی مقصد اس کا ہرگز یہ ثابت کرنا نہیں کہ نصرت جاوید نامی شخص کو پڑھے بغیر قارئین کا گزارہ نہیں ہوتا۔ عرض فقط یہ کرنا ہے کہ روایتی اخبار میں لکھے الفاظ آج بھی سنجیدگی سے لئے جاتے ہیں۔ اپنی بات ثابت کرنے کو حوالہ فقط ذاتی تجربات کا ہی دے سکتا تھا۔ آج مگر ایک نئی مثال سامنے ہے۔
ذاتی طورپر مجھے انصار عباسی صاحب کی نظریاتی سوچ سے شدید اختلاف ہے۔ ان کی کٹھ ملائیت سے خوف آتا ہے۔ اس کے باوجود نہایت دیانتداری سے یہ تسلیم کرتا ہوں کہ موصوف میری طرح رپورٹنگ کے لئے درکار مشقت سے فرار اختیار کرنے کو رضا مند نہیں ہوئے۔ ’’خبر‘‘ کے تعاقب میں رہتے ہیں۔ ان کی جانب سے دی ایک ’’خبر‘‘ منگل کے دن پاکستان کے ریگولر نہیں بلکہ سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارموں پر بھی چھائی رہی۔ ’’بکائو‘‘ اور ’’جی دار‘‘ صحافی اسے زیر بحث لانے کو مجبور ہوئے۔
موصوف کی دی خبر کے مطابق ایک ’’اعلیٰ حکومتی شخصیت‘‘ تحریک انصاف کے ’’ٹاپ لیول‘‘ رہ نما کے ساتھ رابطے میں ہے۔ تحریک انصاف کو وہ شخصیت اس امر پر قائل کرنا چاہ رہی ہے کہ وہ 24نومبر کے روز اسلام آباد پر آخری دھاوا بولنے کا ارادہ ترک کردے۔ تحریک انصاف مگر ’’حکومت‘‘ کی بات ماننے کو تیار نہیں۔ ’’مقتدرہ‘‘ سے براہ راست گفتگو کی خواہش مند ہے۔ ’’مقتدرہ‘‘ کی جانب سے مگر اسے بتایا جارہا ہے کہ تحریک انصاف کو اپنی بات منوانے کے لئے حکومتی نمائندوں ہی سے بات کرنا ہوگی۔
خبر چھپی تو اسے پڑھ کر میرے خبطی ذہن میں برجستہ سوال یہ اٹھا کہ انصار عباسی نے جو ’’خبر‘‘ دی ہے اس میں ’’نیا‘‘کیا ہے۔ جھکی پن سے ہٹ کر اس سوال پر دوبارہ غور کیا تو احساس ہوا کہ انصار عباسی کی دی ’’خبر‘‘ کی ’’ٹائمنگ‘‘ (وقت) بہت معنی خیز ہے۔ اس سے ایک روز قبل وہ علی امین گنڈاپور کے حوالے سے بھی ایک خبر دے چکے تھے۔ جس دن یہ خبر چھپی اس روز ایپکس کمیٹی کا اجلاس متوقع تھا۔ ایسے اجلاس میں وزیر اعظم اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے علاوہ آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ بھی موجود ہوتے ہیں۔ بطور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور اس کے اجلا س میں شرکت سے قبل جائزوجوہات کی بنا پر اپنی جماعت کے بارے میں ’’نرم‘‘ رویہ کی راہ بنانے کا حق رکھتے تھے۔ اسی باعث انصار عباسی سے گفتگو کی۔ اس گفتگو کے بعد جو خبر آئی وہ عندیہ دے رہی تھی کہ جس ’’حکومتی شخصیت‘‘ سے تحریک انصاف کی ’’ٹاپ قیادت‘‘ رابطے میں ہے اسے ’’مقتدرہ‘‘ کا اعتماد بھی حاصل ہے۔ منگل کی صبح چھپی خبر میں ’’نیا پن‘‘ لہٰذا یہ تھا کہ تحریک انصاف ’’مقتدرہ‘‘ سے براہ راست گفتگو کے بجائے ایک ایسی ’’حکومتی شخصیت‘‘ سے رابطہ برقرار رکھے ہوئے ہے جس سے گفتگو کا مقصد بالواسطہ انداز میں ’’مقتدرہ‘‘ ہی سے گفتگو کرنا ہے۔
رابطوں کی خبر چھپ گئی تو ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل گئے۔ وہاں ان کے لئے عمران خان سے ملاقات کی خاطر ’’کانفرنس روم‘‘ کھلوایا گیا۔ عمران خان کی ’’نااہلی‘‘ کے سبب تحریک انصاف کے وقتی سربراہ ہوئے بیرسٹر گوہر بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات ختم ہوگئی تو اس کے بارے میں پریس کو بیان عمران خان صاحب کی ہمشیرہ علیمہ خان صاحبہ نے دیا۔ کلیدی پیغام محترمہ نے یہ دیا کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے بیرسٹرگوہر اور علی مین گنڈاپور کو جمعرات تک کی مہلت دی ہے۔ اس وقت تک اگر ’’حکومتی شخصیت‘‘ کی کاوشوں سے ’’مقتدرہ‘‘ کے ساتھ بھی کسی نوعیت کا رابطہ ہونے کے بعد مذاکرات کی راہ بنی تو 24نومبر کی ’’فائنل کال‘‘ ملتوی ہوسکتی ہے۔ مذاکرات کے ذریعے کیا حاصل کرنا ہے؟ اس سوال کا جواب تھا:’’چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی‘‘۔
بعدازاں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس کے دوران وزیر اعظم شہبازشریف نے بھی درد مند آواز میں تحریک انصاف کا نام لئے بغیر دھرنے کے بجائے مذاکرات کی درخواست کردی۔ آرمی چیف کے خطاب کی توجہ البتہ دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کے اظہار پر مرکوز رہی۔ کم از کم مجھے یہ تاثر نہیں ملا کہ ’’مقتدرہ‘‘ عمران خان کی خواہش کے مطابق تحریک انصاف سے براہ راست مذاکرات کی متمنی ہے۔ تحریک انصاف کو موجودہ حکومت ہی سے مذاکرات کا آغاز کرنا ہوگا۔ عمران خان اس کے لئے رضا مند کیوں ہوں گے؟ اس سوال کا جواب میں فی الوقت اعتماد کے ساتھ فراہم نہیں کرسکتا۔ علی امین گنڈا پور کی ’’آنیاں جانیاں‘‘ مگر عندیہ دے رہی ہیں کہ تحریک انصاف کی اب تک جیل سے محفوظ رہی قیادت دل سے یہ چاہتی ہے کہ ان کے قائد 24نومبر کی ’’فائنل کال‘‘ کو کچھ دنوں تک موخر کردیں اور حکومت اور مقتدرہ ان رہ نمائوں کو 24نومبر کا امتحان ٹالنے کے لئے ’’محفوظ راستہ‘‘ فراہم کرے۔ اس کے علاوہ میرا جھکی ذہن کوئی اورتعبیر ڈھونڈنے سے قطعاََ قاصر ہے۔
(بشکریہ : روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کالم گردوپیش نصرت جاوید
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمعاشرے میں نظم وضبط اورسوچ میں پختگی وقت کی ضرورت ہے : ڈاکٹر محمد امین
Next Article لوگ آج بھی خبر کی صداقت جاننے کے لیے پی ٹی وی کی جانب ہی دیکھتے ہیں : رضی الدین رضی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم

اپریل 28, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

ٹرمپ کا حتمی ہدف ، ایران کی کامل تباہی : برملا / نصرت جاوید

اپریل 7, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر مئی 9, 2026
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 8, 2026
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.