ملتان : ( اے پی پی) معروف شاعر ، محقق ، سینئر صحافی اور اے پی پی اردوسروس ملتان کے انچارج رضی الدین رضی نے کہاہے کہ ٹیلی ویژن نے لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب پیداکیاہے ۔یہ تفریح کے ساتھ ساتھ معلومات تک رسائی کابھی سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹیلی ویژن کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی وی ملتان کے پروگرام میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیلی ویژن نے لوگوں کے شعور میں اضافہ کیا اوراس کے ساتھ ساتھ انہیں بہترین تفریح بھی فراہم کی-
آج جبکہ سوشل میڈیا کے زمانے میں ٹی وی موبائل کی صورت میں ہرشخص کی جیب میں موجود ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کامثبت استعمال کیاجائے اوراس میڈیا کوافواہوں کے لیے استعمال نہ کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ آج بھی خبر کی صداقت جاننے کے لیے لوگ پی ٹی وی کی جانب ہی دیکھتے ہیں اورپی ٹی وی نے یہ اعتبار ایک دن میں حاصل نہیں کیا ۔
فیس بک کمینٹ