Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضی الدین رضی»کیا ماں کے بغیر بھی عید ہوتی ہے ؟  رضی الدین رضی کی جیون کہانی 
رضی الدین رضی

کیا ماں کے بغیر بھی عید ہوتی ہے ؟  رضی الدین رضی کی جیون کہانی 

ایڈیٹرمارچ 24, 202647 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ammi abbu
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کیا ماں کے بغیر بھی عید ہوتی ہے ؟  رضی الدین رضی کی جیون کہانی

 

ماں کے بغیر پہلی عید ایک ایسی ادھوری خوشی ہے جس کا کرب لفظوں میں سمونا ممکن نہیں۔ وہ گھر جو کبھی ماں کی ہنسی، ان کی دعاؤں اور ان کے ہاتھ کے بنے پکوانوں کی خوشبو سے مہکتا تھا وہاں اب خاموشی ہے  ۔جس کمرےسے رمضان کے مہینے میں ہی نہیں سال بھر ان کی آوازیں آتی تھیں وہاں سے صرف ان کی مہک آتی ہے اور ہم چشمِ تصور میں ان کی آواز سنتے ہیں ۔ رات ان کے کمرے میں اس لیے سوتا ہوں کہ مجھے یقین ہے وہ وہیں موجود ہیں ۔۔ کئی بار سوتے میں ان کی آواز سن کر جاگ اٹھا اور پھر بے اختیار میری آنکھیں بھیگ گئیں ۔

عید کا چاند نظر آتے ہی دل نے اس ممتا بھری آواز کو ڈھونڈا جو سب سے پہلے گلے لگا کر عید مبارک کہتی تھی اور جس کے ماتھے پر بوسہ دینے سے عید کی حقیقی خوشی شروع ہوتی تھی۔ اب عید گاہ سے واپسی پر وہ دعا دینے والے ہاتھ میسر نہیں اور نہ ہی وہ آنچل ہے جس کے سائے میں ہر غم بھول جاتا تھا۔ یہ پہلی عید اس سچائی کا تلخ احساس دلاتی ہے کہ ماں کے بغیر تہوار صرف تاریخوں کی تبدیلی کا نام ہے، ورنہ زندگی کی رونق تو اسی ہستی کے دم سے تھی۔

پچھلے سال ہم نے یہ عید امی جان کے ساتھ گزاری تھی اور وہ عید کیا تھی بس ایک تہوار تھا جسے ہم نے بہر حال منانا تھا ۔۔

یہ عید اگر ان کے بغیر عید نہیں ہے تو وہ عید ان کی موجودگی میں بھی عید نہیں تھی ۔  ان کی حالت عید کے روز  بہت خراب تھی ۔ بلکہ وہ عید کے  تین روز قبل سے مسلسل جاگ رہی تھیں ۔۔  اور ان کے ساتھ میں بھی جاگتا رہا تھا ،سب گھر والے جاگتے رہے تھے ۔ میں رات بھر ان کے ساتھ بیٹھا رہتا تھا ان کا ہاتھ تھام کر ان کے ساتھ باتیں کرتا تھا انہیں سلانے کی کوشش کرتا تھا وہ بار بار جاگ جاتی تھیں ۔۔بڑبڑاتی تھیں غصے میں آ تی تھیں۔۔ تکلیف جانے کتنی تھی انہیں ۔ لیکن  مجھے احساس تھا   کہ انہیں خود  بھی نہیں معلوم کہ وہ کیا کہہ رہی ہیں ۔۔اور جو کچھ وہ کہہ رہیں ہیں اسے ہمارے لیے سمجھنا دشوار ہے ۔ انہیں خود نہیں معلوم تھا کہ وہ  کیا کہہ رہی ہیں اور جو وہ کہنا چاہ رہی تھیں  وہ ہم سمجھنے سے قاصر تھے  ۔۔ہمشیرہ ان کے لیے نئے کپڑے لائیں جو انہوں نے پہنا بھی دیئے لیکن وہ تو خود فراموشی کے عالم میں تھیں   کپڑے پہن کر وہ پھر  سے لیٹ گئیں ۔۔ آوازیں دیتی رہیں ۔۔ ’’ ہائے امی جی ‘‘ کہتی رہیں کہ دکھ تکلیف میں نام تو ماں کا ہی زبان پر آتا ہے ۔۔

میری تو عید بچپن سے ماں کے ساتھ ہی گزری ۔۔ آج عید کے روز  مجھے وہ ساری باتیں یاد آئیں کہ ہم  بچپن میں عید کی رات کس طرح  تیاریاں کرتے تھے۔ان کے ہاتھ کی سوئیاں اور شیر خورمہ  اتنا لذیذ ہوتا تھا کہ اس کا ذائقہ میں بھول ہی نہیں سکتا ۔۔ان کے ہاتھ کا ذائقہ کسی اور ہاتھ میں ہو بھی تو  نہیں سکتا کہ ذائقہ پکوان کا  نہیں ممتا کا ہوتا ہے ۔۔

آج دن بھر بہت سے فون آئے ۔۔ اپنے ہی شعر کی عملی تصویر آج کا دن تھا

میں نے کئی برس پہلے کہا تھا

مبارک باد دینا چاہتے تھے

مگر لوگوں کو پرسہ دے رہے ہیں

اور آج لوگ پرسہ دینا چاہتے تھے لیکن ساتھ ہی مبارک باد بھی دے رہے تھے ۔۔

اور میں یہ سوچ رہا تھا کہ کیا  ماں کے بغیر پہلی عید یا کسی بھی عید کو عید کہا جا سکتا ہے ؟

اس سے پہلے میں عید کے دن کا آ غاز ہر سال اپنے والد کی قبر پر جا کر کرتا تھا 58 برس قبل وہ اس جہان سے رخصت ہو گئے تھے آج جب میں عید کی صبح  اپنی والدہ سے ملنے قبرستان  حسن پروانہ گیا تو والد کے قریب میری والدہ بھی آرام فرما تھیں ۔۔ میرے والد کا سات شوال کو انتقال ہوا تھا ۔۔ شوال کا چاند ہمارے گھر میں والد کی یاد کے ساتھ طلوع ہوتا تھا ۔۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ میری ماں کو عید پر ان کی یاد نہ آتی ہو لیکن انہوں نے ہمیشہ ہماری خوشی کے لیے اس دکھ کو فراموش کیے رکھا  ۔۔ مجھے اطمینان ہے کہ   اس مرتبہ تو عید پر میرے والد اکیلے نہیں تھے  ۔۔ 57 برس بعد دونوں نے ایک ساتھ عید منائی ہو گی ۔۔  میرے دادا ،  دادی،  چچا،  چچی،  طاہر، نانا، نانی ، دونوں ماموں ، تمام خالائیں سب  وہاں پہلے سے موجود ہیں اور امی کے جانے کے بعد یہ خاندان مکمل ہو گیا ۔۔ سب نے آج خوب دل کی باتیں کی ہوں گی ۔۔ نانی اماں نے گلے سے لگایا ہو گا ۔۔ دادی ہاتھ پکڑ کر ابو کے پاس لے گئی ہوں گی کہ تم اتنے برسوں سے اس کی راہ تک رہے تھے لو آ گئی ہے اب پوچھ لو کیوں دیر سے آئی اور امی نے کہا ہو گا ’’ تہاڈیاں امانتاں دی حفاظت نئیں کرنی سی ۔۔ ؟ سب نوں بنے لا کے آئی آں ‘‘ ( آپ کی امانتوں کی حفاظت نہیں کرنا تھی ؟ ۔۔ سب کو کنارے لگا کر آئی ہوں )  جس کے قدموں کے نیچے جنت تھی اب وہ خود جنت کی مکین ہے  اور وہاں میرے لیے دعا گو بھی ہے ۔۔

 

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

رضی رضی الدین رضی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجنگ میں پانچ دن کا سنسنی خیز وقفہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
Next Article عید کی بے رونقی اور ٹرمپ کی ڈیڈ لائن : نصرت جاوید کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لفظ بے چین ہیں : رضی الدین رضی کی نظم

اپریل 2, 2026

جب نیندیں اچھی لگتی تھیں‌ : رضی الدین رضی کی محبت بھری نظم

مارچ 18, 2026

رفتگانِ ملتان ، زندگی موت اور محبت کی کہانیاں رضی الدین رضی کی نئی کتاب : صائمہ نورین بخاری کا کالم

مارچ 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.