دبئی : پی ایس ایل سیزن فور کے دوسرے میچ میںکراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اوپنرز بابر اعظم اور لیونگ اسٹون نے اچھا آغاز دیا اور 157 رنز کی شراکت قائم کی۔لیونگ اسٹون 43گیندوں پر 82رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔نئے آنے والے بیٹسمین کولن انگرام صرف ایک رن بناسکے،جبکہ ان فارم بیٹسمین بابر اعظم نے59گیندوں پر ایک چھکے اور 6چوکوں کی مدد سے 77رنزکی اننگز کھیل کر پویلین کی راہ لی ۔ کپتان عماد وسیم لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 4 رنز بناسکے، جبکہ سکندر رضا اور محمد رضوان نے بالترتیب 2 اور ایک رن بنایا۔ یوں کراچی کنگز کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 183رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کے گرین نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ جنید خان اور آندرے رسل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
فیس بک کمینٹ