Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»پی ایس ایل 4 : کراچی کنگز آؤٹ ، اسلام آباد یونائیٹد اگلے مرحلے میں پہنچ گئی
اہم خبریں

پی ایس ایل 4 : کراچی کنگز آؤٹ ، اسلام آباد یونائیٹد اگلے مرحلے میں پہنچ گئی

ایڈیٹرمارچ 15, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
islamabad vs karachi www.girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن کے دوران الیمینیٹر – 1 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کے الیمینیٹر -2 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے الیمینیٹر – 1 میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔یہ فیصلہ کراچی کنگز کے لیے نہایت ہی مفید ثابت ہوا جہاں بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے عالمی نمبر ایک بابر اعظم نے عالمی نمبر 2 کولن منرو کے ہمراہ مل کر صرف 21 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔کولن منرو 11 گیندوں پر 32 رنز بنانے کے بعد محمد موسیٰ کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو پھر بھی کراچی کنگز کے رنز کی رفتار میں کمی نہیں ہوئی۔بابر اعظم اور لیام لیونگسٹن نے مل کر ابتدائی 10 اوورز میں ٹیم کے اسکور کو ایک وکٹ کے نقصان پر 100 رنز تک پہنچادیا۔اس موقع پر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ کراچی کنگز کی ٹیم الیمینیٹر – 1 کے اس اہم میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو 200 سے زائد رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوسکے گی، لیکن دفاعی چیمپیئن نے میچ میں شاندار واپسی کی۔لیام لیونگسٹن اور بابر اعظم کے درمیان بھی نصف سنچری پارٹنرشپ قائم ہوئی، تاہم اس کے بعد لیونگسٹن 30 رنز بنانے کے بعد 102 کے مجموعے پر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ کراچی کنگز کو تیسرا بڑا نقصان 108 کے مجموعے پر اٹھانا پڑا جب بابر اعظم بھی 42 رنز بنانے کے بعد رومان رئیس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جنہیں ڈی آر ایس کے ذریعے آؤٹ قرار دیا گیا۔تین کھلاڑیوں کے پویلین لوٹنے کے بعد کولن انگرام نے 23 رنز بنا کر کراچی کنگز کو سہارا دیا اور ٹیم کو 139 رنز تک پہنچایا جہاں وہ محمد موسیٰ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلرز نے کراچی کنگز کے بیٹسمین کو گیند باؤنڈری کے باہر پہنچانے کا بھی موقع نہیں دیا۔ کراچی کنگز نے اختتامی 10 اوورز میں نہایت ہی مایوس کن کھیل پیش کیا جہاں ٹیم نے صرف 4 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 61 رنز بنائے۔ہوم ٹیم اپنے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز ہی بناسکی۔اسلام آباد یونائیٹڈکے محمد موسیٰ 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فہیم اشرف 2، رومان رئیس اور شاداب کان ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔



ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی 5 رنز بنانے کے بعد عامر یامین کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے۔ایسے میں کیمرون ڈیلپورٹ نے 38 رنز بنا کر ایلکس ہیلز کے ہمراہ ٹیم کے اسکور کو 63 کے اسکور پر پہنچایا جہاں وہ عمر خان کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے جبکہ اسی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے چڈوک والٹن بھی عمر خان کا شکار بنے۔نئے آنے والے حسین طلعت نے ایلکس ہیلز کے ساتھ مل کر ٹیم کو مشکلات سے نکال کر فتح کی جانب گامزن کیا اور 51 رنز کی اہم شراکت بنائی۔بابر اعظم نے 16ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر ایلکس ہیلز کا ایک مشکل کیچ چھوڑ دیا تھا جس سے یہ محسوس ہورہا تھا کہ یونائیٹڈ اپنا ہدف جلد حاصل کرلے گی، لیکن اسی اوور میں ایلکس ہیلز نے ایک مرتبہ پھر چھکا لگانے کی کوشش کی لیکن اس مرتبہ بابر اعظم نے کوئی غلطی نہیں کی اور ان کا آسان کیچ لے لیا۔یونائیٹڈ کو 26 گیندوں پر جیت کے لیے 48 رنز درکار تھے تو آصف علی اور حسین طلعت نے عثمان شنواری کے 17ویں اوور میں 14 رنز لیے جس میں حسین طلعت بھی 32 رنز بنانے کے بعد ہوگئے۔محمد عامر کی جانب کیے جانے والے 18ویں اوور میں فہیم اشرف اور آصف علی نے 15 رنز بٹور کر ٹیم کو فتح کے مزید نزدیک کردیا۔آصف علی نے 19ویں اوور میں ایک اور چھکا لگا کر ٹیم کو آخری اوور میں صرف 6 رنز کی دوری پر لاکھڑا کیا۔کراچی کنگز کے محمد عامر نے اس اوور میں فہیم اشرف کو تو آؤٹ کیا لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے 2 چوکے رسید کرکے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے پی ایس ایل 2019 سے باہر کردیا۔ایلکس ہیلز کو شاندار پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا. کراچی کنگز کی ٹیم اس شکست کے ساتھ ہی پی ایس ایل 2019 سے باہر ہوگئی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا الیمینیٹر -2 میں پشاور زلمی سے مقابلہ ہوگا جس کی فاتح ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی۔الیمینیٹر – 2 کی فاتح ٹیم 17 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مد مقابل ہوگی۔میچ میں دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی جہاں ایک روز قبل ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرنے والے انگلینڈ کے ایلکس ہیلز کو فل سالٹ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ کراچی کنگز سہیل خان کی جگہ محمد عامر کی واپسی ہوئی۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پی ایس ایل کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاگلے پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان میں ہوں گے : عمران خان
Next Article مسعود اظہر نہیں تو کیا پاکستان عالمی دہشت گرد ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

فاسٹ بولر سلمان مرزا پر ہراسانی کے الزامات اور جرمانہ : حقیقت کیا ہے ؟

مارچ 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.