اسلا م آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، اگلے پی ایس ایل کے تمام میچز دبئی کے بجائے پاکستان میں ہوں گے۔اسلام آباد میں آن لائن ویزا پالیسی کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ایک مشکل وقت سے گزرا ہے، سیکیورٹی فورسز نے ان حالات کا مقابلہ کیا اور آج پاکستان محفوظ ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کے میچز پاکستان کے شہروں میں ہوں گے،انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کرکٹ کھیلی ہےمیں جانتا ہوں کہ خالی اسٹیڈیم میں کھیلنا بہت بورنگ ہوتا تھا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم پُراعتماد ہیں کہ پاکستان امن کے راستے پر نکل چکا ہے تاہم بھارت، انتخابات تک ہمارے لیے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘بھارت کے الیکشن تک مسائل ہوسکتے ہیں کیونکہ جب آپ نفرتیں پھیلا کر الیکشن جیتتے ہیں تو اس میں پھر کشمیر جیسے واقعات کا فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔عمران خان نے امید ظاہر کی کہ ہمارے تمام پڑوسیوں سے اچھے تعلقات ہوں گے جبکہ بھارت کے ساتھ تعلقات بھی وہاں عام انتخابات کے بعد تعلقات بہتر ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزارت داخلہ آن لائن ویزا کے اجرا پر مبارکباد کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ آن لائن ویزا پالیسی پاکستان کو دنیا کے لیے کھولنے کی طرف اہم قدم ہے۔عمران خان نے کہا کہ آن لائن ویزا پاکستان کو دنیا کے لیے کھولنے کی طرف ایک اہم قدم ہے،انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص مائنڈ سیٹ تھا کہ کسی کو پاکستان کا ویزا دینا مشکل سے مشکل بنادیا جائے یعنی وہ پاکستان نہ ہی آئے تو اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان خود انحصاری کی جانب گامزن تھا ۔
فیس بک کمینٹ