کراچی: پاک فوج کے خلاف مہم چلانے والوں پر گھیرا تنگ کردیاگیا ہے۔ فیس بک ،ٹویٹر اور یوٹیوب سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی سخت نگرانی جاری ہے اورسوشل میڈیا پر عمران خان اور ان کے حامیوں کے لیے کام کرنے والوں کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔
اس سلسلے میں ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے اور فیس بک سے حاصل کردہ معلومات کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں کوحراست میں لے کر حکام کے حوالے کردیاگیا۔اس صورت حال کے بعد پی ٹی آئی کے بعض حامیوں کو ان کی پوسٹیں ڈیلیٹ کیے جانے کے بعد بھی حراست میں لے لیاگیا۔
جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی کریک ڈاؤن جاری ہے اورپی ٹی آئی سوشل میڈیا کے متحرک ارکان کو نیوملتان، شاہ رکن عالم کالونی، ملتان کینٹ اوردیگر مقامات سے گرفتار کرلیاگیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دوروز کے دوران گرفتار کیے جانے والوں کی تعداد صرف ملتان میں ڈیڑھ سو کے لگ بھگ ہے۔ پی ٹی آئی کے بہت سے کارکن روپوش ہوگئے ہیں اور ان کی تلاش کاسلسلہ بھی جاری ہے۔
فیس بک کمینٹ

