Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»سید مجاہد علی کا تجزیہ : فوج کا ’سیاسی انتباہ‘ اور تحریک انصاف کا یوٹرن
تازہ ترین

سید مجاہد علی کا تجزیہ : فوج کا ’سیاسی انتباہ‘ اور تحریک انصاف کا یوٹرن

ایڈیٹرجولائی 7, 202410 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran and asim munir
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاک فوج کے کور کمانڈرز کی کانفرنس نے حال ہی میں ’عزم استحکام‘ نامی فوجی آپریشن کے خلاف سیاسی رائے ظاہر کرنے والے عناصر کے بارے شدید تشویش کا اظہارکیا ہے اور واضح کیا ہے کہ فوج قومی سلامتی کے مقاصد حاصل کرنے میں یکسو ہے۔ 265 ویں کور کمانڈر کانفرنس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بعض عناصر جان بوجھ کر اس آپریشن کی غلط تشریح کرکے غیر ضروری تنقید کررہے ہیں۔
گزشتہ ماہ کے آخر میں حکومت نے قومی ایکشن پلان کی مرکزی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد اعلان کیا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے ’عزم استحکام‘ کے نام سے ایک نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔ ایپکس کمیٹی میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شامل ہوتے ہیں ۔ اس لیے خیبر پختون کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی شمولیت کی وجہ سے یہ قیاس کیا جارہا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ البتہ بعد میں تحریک انصاف نے دیگر متعدد اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر اس آپریشن کے خلاف شدید احتجاج کیا بلکہ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ایسی کوئی بات ہی نہیں ہوئی۔ وزیر اعظم اور سرکاری ذرائع نے ’عزم استحکام‘ کو نئے فوجی آپریشن کی بجائے دہشت گردی کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کا تسلسل قرار دیا اور کہا کہ اس کا مقصد دہشت گرد عناصر کا قلع قمع کرنے کی کوششوں میں یگانگت پیدا کرنا ہے۔ اور کوئی نیا فوجی آپریشن نہیں کیا جارہا۔ اب حکومت اس حوالے سے کل جماعتی کانفرنس بلا کر ’غلط فہمیوں‘ کا ازالہ کرنے کا اعلان بھی کرچکی ہے۔
یہ محض اتفاق بھی ہوسکتا ہے کہ ایک طرف کور کمانڈر کانفرنس کی طرف سے ’عزم استحکام‘ کے ناقدین کے رویے کو مسترد کرکے اسے انتشار پھیلانے کی کوشش قرار دیا گیاتو دوسری طرف تحریک انصاف کے بانی چئیرمین عمران خان نے ایکس پر ایک بیان میں ’عز م استحکام‘ کے حوالے سے بلائی جانے والی اے پی سی میں شریک ہونے کا اعلان کیا ۔ یہ اعلان اس حد تک تو خوش آئیند ہے کہ پہلی بار تحریک انصاف کے بانی چئیرمین نے حکومت کے ساتھ براہ راست مواصلت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اسی لیے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی طرف سے فوری طور سے اس اعلان کا خیر مقدم بھی کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے تحریک انصاف فوج سے براہ راست مذاکرات کا مطالبہ کرتے ہوئے شہباز شریف کی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کا رابطہ کرنے سے انکار کرتی رہی ہے۔
بجٹ بحث کے دوران میں وزیر اعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کو براہ راست بات چیت کی دعوت دینے کے علاہ عمران خان کو پیش کش کی تھی کہ اگر انہیں جیل میں کوئی مسائل و مشکلات ہیں تو وہ انہیں حل کروانے کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اس پیش کش کا جواب دیتے ہوئے حکومت کو فارم 47 کی پیداوار قرار دیا اور کہا کہ حکومت بے اختیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک عمران خان جیل میں بند ہیں، حکومت کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوسکتی۔ اس طرح ایک بار پھر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان تناؤ ختم کرنے کی ایک مزید کوشش ناکام ہوگئی حالانکہ اس بار وزیر اعظم نے خود مصلاحت کا ہاتھ آگے بڑھایا تھا۔
اس پس منظر میں عمران خان کا بیان تحریک انصاف کے سابقہ سخت گیر مؤقف کے مقابلے میں یوٹرن کی حیثیت رکھتا ہے۔ سیاست میں وقت اور حالات کے مطابق رائے تبدیل کرنا برا نہیں سمجھا جاتا ۔ اس لیے اگر تحریک انصاف اب ’عزم استحکام‘ کے نام سے منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہوکر ایک حکومتی اقدام کا ساتھ دینے کا اعلان کررہی ہے تو ملکی سیاست میں اسے ایک خوش آئیند پیش رفت سمجھنا چاہئے اور عمران خان کے اس اعلان کا خیر مقدم ہونا چاہئے۔ البتہ کور کمانڈر کانفرنس کے ’انتباہ‘ کے ساتھ ہی تحریک انصاف کی طرف سے تعاون و خوش اسلوبی کا اعلان ملکی سیاست پر اسٹبلشمنٹ اور عسکری قیادت کی دھونس اور دسترس کو براہ راست تسلیم کرنے کا اشارہ بھی ہوسکتا ہے۔ ایک طرف فوجی قیادت ’عزم استحکام‘ کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف سخت لب و لہجہ میں وارننگ جاری کررہی تھی تو دوسری طرف عمران خان کی طرف سے لچک دکھانے کا اعلان ہورہا تھا۔
عمران خان نے اگرچہ کبھی بھی اپنے اس مؤقف پر شرمندگی کا اظہا رنہیں کیا کہ وہ اب بھی فوج کے ساتھ تعاون چاہتے ہیں اور اس کی خوشنودی و تعاون سے اقتدار تک پہنچنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ البتہ اس کے ساتھ ہی عوامی سطح پر تحریک انصاف خود کو اینٹی اسٹبلشمنٹ سیاسی قوت کے طور پر پیش کرنے کی حتی الامکان کوشش بھی کرتی ہے۔ سوشل میڈیا پر پارٹی کے متحرک نمائیندے فوج کے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے میں ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں۔ اس طریقے کو بظاہر تحریک انصاف کا فوج پر دباؤ ڈال کر سیاسی مقصد حاصل کرنے کی حکمت عملی سمجھا جاتا ہے۔ تاہم فوج ی طرف سے ابھی تک تحریک انصاف کے ایسے ہتھکنڈوں کے جواب میں کسی قسم کی نرمی دیکھنے میں نہیں آئی۔ ’عزم استحکام‘ کے خلاف تحریک انصاف کے سخت گیر سیاسی مؤقف کو بھی درحقیقت فوج پر یہ واضح کرنا ہی تھا کہ اگر فوج تحریک انصاف کو نظر انداز کرکے ملکی سیاست میں اس کا ’جائز‘ حصہ دلوانے میں مدد فراہم نہیں کرے گی تو پارٹی بھی فوج کے کسی ارادے کو کامیاب نہیں ہونے دے گی خواہ اس کا تعلق قومی سلامتی سے ہی کیوں نہ ہو۔ اس پس منظر میں کور کمانڈر کانفرنس کے انتباہ کے ساتھ ہی عمران خان کا ’مفاہمانہ ‘بیان ایسا سیاسی یوٹرن ہے، جس کی وضاحت تحریک انصاف کی پوری قیادت پر واجب ہے۔
عمران خان کے بیان میں اگرچہ اے پی سی میں شامل ہونے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’ہم قومی مفاد میں صرف حکومت کا مؤقف سننے کے لیے وہاں جائیں گے‘۔ لیکن اسی بیان میں دہشت گردی کے خلاف جاری مہم جوئی کو مسترد کرتے ہوئے غیر ضروری کوشش بھی کہا گیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ اختلافات کی موجودہ صورت حال میں دہشت گردی کے خلاف کوئی کوشش بارآور نہیں ہوسکتی۔ اگر فوج ان عناصر کو پاکستان سے بھگائے گی تو وہ افغانستان چلے جائیں گے۔ اس لیے پاکستان کو افغانستان سے اختلافات کی بجائے کابل حکومت کا تعاون حاصل کرنا چاہئے۔ کابل حکومت کے ساتھ پاکستانی اسٹبلشمنٹ اور حکومت کی محاذ آرائی محض تحریک طالبان پاکستان کے بارے میں اس کے ناقابل قبول رویہ تک ہی محدود نہیں ہے۔ شنگھائی سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح کیا تھا کہ طالبان حکومت کو ہمسایہ ملکوں میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارورائی کرنی چاہئے اور دہشت گردی کے قلع قمع میں کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے اقوام عالم سے بھی اس سلسلہ میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی تھی۔ پاکستان، افغان طالبان حکومت کے ساتھ تعلقات بحال کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے تاکہ دہشت گردی کا معاملہ حل ہوسکے لیکن وہ یہ کام اب کابل حکومت کی شرائط پر کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔ طالبان حکومت باہمی تجارت، ڈالر کی خرید و فروخت اور ویزا پابندیوں کے جیسے معاملات پر حکومت پاکستان کے اقدامات کو مسترد کرتی ہے جبکہ یہ اقدامات پاکستان کی معیشت اور روپے کی قدر کے حوالے سے اہم ہیں۔ اس کے علاوہ تجارت اور دونوں ممالک کے درمیان ویزا کے بغیر آمد ورفت سے اسمگلنگ کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے جس کا پاکستانی خزانے کو براہ راست نقصان ہوتا ہے۔
البتہ عمران خان کے بیان میں دونوں ملکوں کے درمیان ان مسائل کا کوئی حوالہ موجود نہیں ہے بلکہ طالبان حکومت کو ’راضی‘ رکھنے کی بات کی گئی ہے۔ حالانکہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں تحریک طالبان پاکستان کے ہزاروں ارکان کو پاکستان آکر آباد ہونے اور پر امن شہریوں کے طور پر رہنے کی سہولت دی گئی تھی۔ عام قیاس ہے کہ یہی عناصر اب سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ تحریک انصاف فوج اور حکومت کی پالیسی کو مسترد کرنے کے باوجود اس مشکل اور پیچیدہ مسئلہ کا کوئی حل سامنے نہیں لائی۔ ہوسکتا ہے کہ ’عزم استحکام ‘ کی وضاحت کے لیے منعقد ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں اس حوالے سے کوئی ٹھوس تجاویز سامنے لائی جائیں۔
دوسری طرف کور کمانڈر کانفرنس کے بعد آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ کا لب ولہجہ درحقیقت سیاسی ہے۔ اس اعلامیے کو غور سے پڑھا جائے تو یوں لگتا ہے کہ فوج اپنے عزائم و مقاصد کے سامنے سیاسی رائے کو اہمیت دینے اور سننے پر تیا رنہیں ہے۔ ’عزم استحکام‘ کا فیصلہ وزیر اعظم کی سربراہی میں ایپکس کمیٹی نے کیا تھا۔ اس لیے اس کی سیاسی نوعیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ یہ اعلان، دہشت گردی کے خلاف نئی حکمت عملی کی اطلاع دینے کے لیے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے سامنے نہیں آیا تھا ۔ اس لیے ملک میں سامنے آنے والی سیاسی رائے کے بارے میں کور کمانڈر کانفرنس کی ’تشویش‘ و پریشانی ناقابل فہم ہے۔ اگر ملک ایک جمہوری نظام کے تحت کام کررہا ہے تو جمہوریت میں ایسے مباحث معمول کی بات ہے۔ اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود پارلیمنٹ کی اکثریت کسی بھی قومی معاملہ میں حتمی فیصلہ کرنے کی مجاز ہوتی ہے۔ فوج کو ایسی بحث یافیصلوں میں کسی پبلک پلیٹ فارم پر اپنی رائے کا اظہار نہیں کرنا چاہئے۔
اعلامیہ کے مطابق’ کور کمانڈر کانفرنس نے ہمہ قسم چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور باہمت پاکستانی عوام کی حمایت سے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ فوج کا کہنا ہے کہ بیرونی سہولت کاروں کی مدد سے سیاسی بنیادوں پر شروع کی گئی ڈیجیٹل دہشت گردی ریاستی اداروں کے خلاف ہے۔ اس کا مقصد قوم میں مایوسی پھیلانا اور اختلافات کو ہوا دینا ہے۔ اس مقصد کے لیے سفید جھوٹ، جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کا سہارا لیا جاتا ہے۔ لیکن فوج اور قوم ایسی سازشوں سے پوری طرح باخبر ہیں اور ملک دشمنوں کے عزائم کو شکست دیں گی‘۔
اس بیان میں بیرونی سہولت کاروں کی مدد سے ملک میں انتشار پیدا کرنے والے عناصر کی سازش اور فوج کی آئینی ذمہ داری کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ یہ دونوں الفاظ کور کمانڈر کانفرنس کے اعلامیہ کی بجائے کسی سیاسی پارٹی کے بیان سے مماثلت رکھتے ہیں۔ ملک میں اگر بیرونی عناصر سازش کررہے ہیں اور ملک کے اندر بعض لوگ ان کے معاون ہیں تو ملک کا نظام قانون ان کا سراغ لگانے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے سرگرم ہوسکتا ہے۔ اس بارے میں کور کمانڈرز کو کسی اعلان کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے۔ اسی طرح فوج کی ’آئینی ذمہ داریوں‘ کا تعین بھی فوج کی کور کمانڈر کانفرنس نہیں کرسکتی۔ یہ کام حکومت وقت کی ہدایت اور پارلیمنٹ کے فیصلوں کے مطابق طے پانا چاہئے۔
واضح رہے کہ ادارے آئینی حدود میں رہیں تب ہی ملکی معاملات درست سمت میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔ تاہم غیر آئینی رویوں کو ’آئینی ذمہ داریاں ‘ پوری کرنے کے سہانے الفاظ میں لپیٹ کر بیان میں زور تو پیدا کیا جاسکتا ہے لیکن درست منزل کا تعین نہیں ہوسکتا۔
( بشکریہ : کاروان ۔۔ ناروے )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفلور ملز مالکان کی ہڑتال : 11 جولائی سے ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند
Next Article مزدور رہنما کرامت علی کا انتقال: جب ملتان کے ایک طالبِ علم نے شہر بدر ہونے والوں کو پناہ دی : تحریر ضیاء الرحمان خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آرمی چیف کا وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ، سرحد پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی

اپریل 1, 2025

بحیثیت قوم مل کر امن تک دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے:آرمی چیف

فروری 4, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.