ملتان (اے پی پی):معروف سماجی نابینا رہنما قائم خان کرمانی کی تیسری برسی کل (بدھ کو) منائی جائے گی۔اس سلسلے میں محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر، کمپلیکس چوک کمہاراں والا میں قائم خان کرمانی کی یادمیں تعزیتی ریفرنس منعقدہو گا۔
تعزیتی ریفرنس میں سماجی،سیاسی رہنماؤ ں کے علاوہ ملک بھر سے نابینا افراد شرکت کریں گے۔ قائم خان کرمانی ٹرسٹ کی ڈائریکٹر سعدیہ کرمانی نےکہاکہ قائم خان کرمانی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے جنوبی پنجاب کے ہزاروں نابینا مردوخواتین کی تعلیم و تربیت کی اور انہیں باعزت روزگارکمانےکی جانب گامزن کیا گیا۔ انہوں نےکہاکہ زندگی کے آخری سانس تک قائم خان کرمانی نابینا افراد کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتے رہے ہیں۔قائم خان کرمانی21جون 2020کو سانس کے عارضے میں مبتلا ہو کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
فیس بک کمینٹ

