• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
بدھ, دسمبر 6, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر عافیہ کو جیل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانیکا انکشاف
  • عاصمہ شیرازی کا کالم:انتخابات میں اصل مقابلہ کس کا؟
  • ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:نواز شریف کی راہ کے کانٹے اور چیئرمین پی ٹی آئی
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:دانیال عزیز کے مسلم لیگ (ن) سے جدائی کے سفر کا آغاز
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:نواز شریف، عمران خان کے خوف سے باہر نکلیں
  • خالد مسعود خان کا کالم:حالیہ سیاسی بندوبست اور مارک ٹوئین کا جملہ
  • امر جلیل کا کالم:مجھے لمبی عمر کی دعائیں نہ دو
  • عرفان صدیقی کا کالم:کچھ اِن تصویروں کا بھی سوچیں!
  • اے آر وائی نیوز کو جھوٹی خبر نشر کرنے پر عاصمہ شیرازی سے معافی مانگنے کا حکم
  • یہود اور اسلام دشمنی، دونوں پر بات کروں گی: جمائما گولڈ سمتھ کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»قیصر عباس صابر»2018 کا آخری نوحہ : صدائے عدل .. قیصر عباس صابر
قیصر عباس صابر

2018 کا آخری نوحہ : صدائے عدل .. قیصر عباس صابر

رضی الدین رضیدسمبر 28, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
new year
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خبر افسوس ناک تھی مگر مجھے تعجب نہیں ہوا کہ درندوں کے خونخوار جبڑوں میں جکڑے اس لہو لہان ہجوم میں بھلا ایک نفیس اور سچے انسان کا کیا کام ؟ اسے پہلے ہی اٹھ جانا چاہیے تھا مگر اب وہ امر کردیا گیا۔ حسینی قبیلے سے نسبت بھی اسے کافی تھی مگر وہ دو سنگین جرائم کا براہ راست مجرم تھا ۔ ایک جرم اس کا سچ بولنا اور دوسرا آن دی ریکارڈ سچ بولنا تھا۔ ایک ایسا ہجوم جہاں عالمی دہشت گرد دندناتے پھریں، سرکاری سلامی وصول کریں، جب چاہیں جہاں چاہیں اپنے پنجے گاڑدیں ، سرعام، لاﺅڈ سپیکر پر اعلیٰ عدلیہ کے معزز ججوں اور فوج کے بااثر جرنیلوں کو گالیاں دیں، کفر کے فتوے جاری کریں، انہیں ”جہنم واصل “ کرنے والے کے لئے انعامات کا اعلان کریں اور پھر بھی سکون سے اپنی نیندیں پوری کریں ، کوئی ادارہ ان کی حرکات کو قابلِ تعزیر نہ سمجھے ایسے حالات میں علی رضا عابدی جیسے کھرے سیاستدان کو تو قتل ہی کردیا جانا چاہیے تھا کیونکہ اگر عابدی جیسے لوگ رہ جائیں تو پھر درندوں ، دہشت گردوں اور مذہب فروشوں کی موت نوشتہ دیوار تھی۔
علی رضا عابدی نے صرف اپنے حسنِ اخلاق اور ملنساری کے سبب NA-٢٥٠کا الیکشن جیتا تھا اور ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے مگر الیکشن 2018ءمیں وہ NA-243سے عمران خان سے ہار گئے ۔ پارٹی اختلافات کی وجہ سے وہ ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کرچکے تھے ۔ اب ”ان کے قتل کو شہر کا امن خراب کرنے کی سازش “ کہا جارہا ہے اور کوئی اسے فرقہ ورانہ دہشت گردی کا نام دے رہا ہے۔ خبر کے مطابق ان کو جن دہشت گردوں نے قتل کیا وہ ”نامعلوم موٹر سائیکل سوار“ تھے مگر کیا وہ واقعی نامعلوم تھے؟ اگر وہ نامعلو م تھے تو پھر ”معلومات“ والے ادارے کیا کررہے ہیں؟ چھوٹے چھوٹے بچوں کو یتیمی کے سرٹیفیکیٹ بانٹنے والے یہ ”نامعلوم“ دہشت گرد نہ جانے کب تک بے نقاب ہونگے مگر شائد کبھی نہیں ہونگے ۔ بقول ساغر صدیقی :
بے وجہ تو نہیں ہیں چمن کی تباہیاں
کچھ باغباں ہیں برق و شرر سے ملے ہوئے
رہبری اور رہزنی ایک ہی صف میں کھڑی ہے تو پھر ہر خونی ہاتھ دستانے پہنے ہوئے ہی ملے گا ، ہر خونخوار جبڑا نامعلوم نقاب پوش ہی ہوگا۔ علی رضا عابدی کے قتل کے بعد بھی وزیر اعظم پاکستان نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔ وزیر داخلہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے حکم جاری کرے گا ۔ تفتیش کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ۔ کچھ مشتبہ افراد حراست میں بھی لئے جائیں گے اور پھر یہ قتل بھی پولیس کی بوسیدہ مثلوں میں دفن ہوجائے گا۔
یہ حقیقت ہے کہ کراچی کی صورتحال ایک بار پھر خون آلود ہوتی جارہی ہے کہ چند روز قبل پاکستان سرزمین پارٹی کے دفتر پر حملہ اور دو کارکنان کی موت ، اس سے پہلے کلفٹن میں چینی قونصل خانے پر بی ایل او نامی کالعدم تنظیم کا حملہ اس بات کا غماز ہے کہ دہشت گردوں کو اپنی کارروائیوں میں جو رکاوٹیں تھیں وہ کم یا ختم ہوتی نظر آرہی ہیں اس لئے وہ جسے جب چاہتے ہیں اپنا ہدف بنا لیتے ہیں ۔ نہ جانے وہ نیشنل ایکشن پلان کہاں گیا جس کی کڑوی گولی جمہوریت کے ہر کھلاڑی نے نگلی تھی جب ملٹر ی کورٹس کا قیام عمل میں لایا جارہا تھا۔
قتل و غارت کا بیج بونے والے اب سرخرو ہونگے کہ سر کٹنے کی رسم جو کچھ تھمی تھی اب پھر اپنے عروج پر ہے ۔ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے دعویدارروں کو دیکھنا ہوگا کہ ان کے ملک گیر آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے نتائج پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے ہیں ۔ کراچی کا اقتصادی ہب دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے سے ملکی معیشت جو پہلے ہی حالت نزع میں ہے شائد دیوار خستگی ثابت ہو۔
حقیقت حال تو یہ ہے کہ قاتلوں نے اسلام آباد اور کراچی جیسے محفوظ شہروں میں بھی کامیابیاں حاصل کرکے امن و امان قائم کرنے والے اخباری بیانات کے لفظوں سے معنی چھین لئے ہیں ایسی ہی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھا دیئے گئے محسن نقوی کے بقول :۔
قتل چھپتے تھے کبھی سنگ کی دیوار کے بیچ
اب تو کھلنے لگے مقتل بھرے بازار کے بیچ
اپنی پوشاک کے چھن جانے کا افسوس نہ کر
سر سلامت نہیں رہتے یہاں دستار کے بیچ
سرخیاں امن کی تلقین میں مصروف رہیں
حرف بارود اگلتے رہے اخبار کے بیچ

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبے نظیر بھٹو کی بے نظیر یادیں .. شاکر حسین شاکر
Next Article راﺅ انوار ایک ضرورت کا نام ہے۔۔وسعت اللہ خان
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر عافیہ کو جیل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانیکا انکشاف

دسمبر 6, 2023

عاصمہ شیرازی کا کالم:انتخابات میں اصل مقابلہ کس کا؟

دسمبر 5, 2023

ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:نواز شریف کی راہ کے کانٹے اور چیئرمین پی ٹی آئی

دسمبر 5, 2023

Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر عافیہ کو جیل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانیکا انکشاف دسمبر 6, 2023
  • عاصمہ شیرازی کا کالم:انتخابات میں اصل مقابلہ کس کا؟ دسمبر 5, 2023
  • ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:نواز شریف کی راہ کے کانٹے اور چیئرمین پی ٹی آئی دسمبر 5, 2023
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:دانیال عزیز کے مسلم لیگ (ن) سے جدائی کے سفر کا آغاز دسمبر 5, 2023
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:نواز شریف، عمران خان کے خوف سے باہر نکلیں دسمبر 5, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.