Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • 100 Referenz anklicken einzeln Startguthaben bloß Bonuscode
  • Discover the best strategies for your Casino success Das Spiel im Casino zieht viele Menschen an, die sowohl Spannung al
  • Storia dei migliori casino non AAMS in Europa
  • Storia dei migliori casino non AAMS in Europa
  • Discover amazing strategies that will increase your chances at Malina Casino Kiedy wchodzimy do świata gier kasynowych,
  • Thunderstruck slot added bonus deposit 200 Slots: See 100 percent slot Panda King free Revolves and you may Unbelievable Professionals Visa Characteristics
  • Thunderstruck wizard of oz casinos 2 Position Remark & Totally free Demo
  • Thunderstruck Demo gonzos quest play for fun Enjoy Free Ports in the High com
  • Thunderstruck Profile Opinion 2026 Fool around with Trada large crappy 5 reel drive pokie machine wolf slot servers 50 no-deposit 5 100 percent free revolves +1 extremely spin local casino totally free spins zero-deposit casino game variety Charge Services
  • Thunderstruck Slot Review Microgamings casino Wixstars no deposit bonus Thunderstruck
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»قیصر عباس صابر»وزیر اعظم کے دل کا موسم ؟ یہ ہوائی کسی دشمن نے اڑائی ہو گی : صدائے عدل / قیصر عباس صابر
قیصر عباس صابر

وزیر اعظم کے دل کا موسم ؟ یہ ہوائی کسی دشمن نے اڑائی ہو گی : صدائے عدل / قیصر عباس صابر

ایڈیٹراپریل 2, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email
موسم بدل رہا ہے ، درخت نئی کونپلیں نکال رہے ہیں، ہر سو پھولوں کی مہک ہے جو سانسوں میں مہکنے لگی ہے ، جشن بہاراں کی تقریبات اور پھولوں کی نمائش شہر شہر سج رہی ہیں جن کی بہاریں کسی خاص شخص کے نام سے منسوب ہیں وہ بھی ترانہ عشق گنگنانے لگے ہیں ۔ پروین شاکر نے کہا تھا
وہ آئے گا تو پھر اس کی رفاقت کے لئے
موسم گل میرے آنگن میں ٹھہر جائے گا
بدلتے موسم کے ساتھ گھروں، دفاتر اور تعلیمی اداروں میں رنگ ہی رنگ بکھرے پڑے ہیں جیسے قوس قزح کا پیرہن پورے ماحول نے اوڑھ رکھا ہو۔ گیزر اور ہیٹر بند ہوچکے ، پنکھوں پر لگے اخبارات اتارلیے گئے اور ائیر کنڈیشنرز کی سروس کرنے والے اپنے اوزار سنبھال چکے ۔ ہم وفاﺅں میں رس گھولتے اس موسم میں ”اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاﺅ گے“ کا ورد کرتے ہیں۔ بقول احمد فراز
ہوا میں نشہ ہی نشہ ، فضا میں رنگ ہی رنگ
یہ کس نے پیرہن اپنا اچھال رکھا ہے
بھری بہار میں اک شاخ پر کھلا ہے گلاب
کہ جیسے تو نے ہتھیلی پہ گال رکھا ہے
فراز عشق کی دنیا تو خوبصورت تھی
یہ کس نے فتنہ ہجر و وصال رکھا ہے
ان موسموں کا مزاج کے موسم کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے ۔ اسی موسم میں جذبات اور احساسات اپنے نقطہ عروج پر ہوتے ہیں اسی لئے تو پوری دنیا میں خودکشیاں بڑھ جاتی ہیں اور ایسے موسم کی صبح فطرت پر ، قدرت پر ایمان لانے کے لئے کافی ہوتی ہے
ہم ایسے اہل نظر کو ثبوت حق کے لئے
اگر رسول نہ ہوتے تو صبح کافی تھی
فطرت کے ان رنگو ں اور گلوں میں رنگ بھرے باد نو بہار کے ساتھ سیاسی موسم بھی تو تبدیلی کا اشارہ دے رہے ہیں ۔ کسی دشمن نے خبر دی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے اندر کے موسم بھی بدل چکے ہیں اور وہ اپنی تیسری بیوی اور پہلی روحانی دوست بشری بی بی سے علیحدگی کے قریب پہنچ چکے ہیں ۔ ایک ٹی وی پروگرام میں نجم سیٹھی نے تو علیحدگی کی تصدیق بھی کردی ہے۔ خدا کرے ایسا نہ ہو کہ، بڑھاپے میں کسی دشمن کا گھر بھی نہ ٹوٹے مگر زبان خلق تو ہمیشہ سے نقارہ خدا ہوا کرتی ہے۔ دل سے دعا ہے کہ یہ ہوائی کسی دشمن نے اڑائی ہو۔
بات سیاسی موسم کی بھی تو ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں بار بار اضافے اور ایک بار پھر اضافے کے بعد تو تحریک انصاف کی محبت میں گرفتار کھلاڑی بھی چیخنے ، چلانے لگے ہیں
حکومت میں شامل کابینہ پر تو اعتراض کیا جاسکتا ہے مگر خود کپتان تو بذات خود محنت اور ایمانداری سے بھرپور ایک ”ادارہ“ ہیں اور ہمیں افسوس ہے کہ ان کی بائیس سالہ محنت پر پانی پھیرنے والے اور غیر جمہوری پوچا لگانے والے اسی شاخ کو کاٹنے پر لگے ہیں جس پر وہ بیٹھے تھے یا بٹھائے گئے تھے۔
سابقہ نا اہل حکومت کے منصوبوں پر جو نوے فیصد مکمل ہوچکے تھے ، دوسری اور تیسر ی بارافتتاحی تختیوں کی نقاب کشائی کرنے والے اہل وزیر خود کو خوش گمانی میں مبتلا کرکے کپتان کو ”سب اچھا “ کی رپورٹ دیتے رہیں کہ شائد عوام بھی پرانی قبروں پر لگنے والے نئے کتبوں کی وجہ سے آئندہ الیکشن میں پھر سے چادریں چڑھا دیں گے ، مگر ایسا نہیں ہے، عوام تو وہ خاموش آندھی ہوا کرتی ہے جو سب کچھ بہا لے جانے کا فیصلہ کرلے تو پھر پرانی قبروں کے ساتھ ساتھ نئی درگاہیں بھی اکھاڑ لیتی ہے۔
بدلتے موسم بھی عوا م کے اندر پھیلی ہوئی مایوسی کو ختم نہ کرسکے تو پھر پت جھڑ کی رتیں لوٹتے دیر نہیں لگے گی ، بے حسی جس قد ر اپنے عروج پر ہو مگر سیاسی حبس ناقابل برداشت ہوتا ہے اور ایسے حبس میں ہر دوسری کفیت کو خوش آمدید کہا جاتا ہے
حبس موسم کا ہو، ذہن کا ہو، اس عالم میں
لُو بھی چلتی ہو تو انداز صبا ہے اس میں
اقتدار آتا جاتا رہتا ہے خدا کرے کہ عمران خان کا گھر نہ ٹوٹے کہ بڑھاپے میں ٹوٹنے والے گھر اقبال کے اس شعر کی تفسیر ہوتے ہیں
ڈالی گئی جو فصل خزاں میں شجر سے ٹوٹ
ممکن نہیں ہری ہو سحاب بہار سے
ان موسموں میں وطن عزیز مہکتا رہے ، جمہوریت کا تسلسل ہر رنگ میں قائم رہے اور دشمن ایسی خبروں کو ترستارہے جو اس کو خوشی سے سرشار کردیں۔ آخر میں محسن نقوی کے خوبصورت اشعار
توغزل اوڑھ کر نکلے کہ دھنک اوٹ چھپے
لوگ جس روپ میں دیکھیں تجھے پہچانتے ہیں
یار تو یار ہیں ، اغیار بھی اب محفل میں
میں تیرا ذکر نہ چھیڑوں تو برا مانتے ہیں
فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتین ریفرنس تیار : زرداری براہ راست ملزم نہیں ، ٹپی کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات
Next Article علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور ریاست سے چند سوالات۔ ۔سبط حسن گیلانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • 100 Referenz anklicken einzeln Startguthaben bloß Bonuscode مئی 18, 2026
  • Discover the best strategies for your Casino success Das Spiel im Casino zieht viele Menschen an, die sowohl Spannung al مئی 18, 2026
  • Storia dei migliori casino non AAMS in Europa مئی 18, 2026
  • Storia dei migliori casino non AAMS in Europa مئی 18, 2026
  • Discover amazing strategies that will increase your chances at Malina Casino Kiedy wchodzimy do świata gier kasynowych, مئی 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.