اسلام آباد: جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے دست راست اویس مظفرٹپی کو گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے دست راست اویس مظفر ٹپی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اویس مظفر ٹپی کو انٹرپول نے دبئی سے گرفتار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرپول نے گزشتہ رات اویس مظفر ٹپی کو گرفتار کیا تاہم انہیں جلد پاکستان منتقل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اویس مظفر ٹپی پر جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ اور ہزاروں ایکڑ سرکاری زمین کے جعلی کاغذ بناکر بیچنے کا الزام ہے۔دریں اثناءایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ اویس مظفرٹپی کو گرفتار نہیں کیاگیا۔انٹرپول نے اومنی گروپ آف کمپنیز کے چیف فنانشنل آفیسر عارف خان کو گرفتار کیاگیا ہے اور انہیں آئندہ ہفتے اسلام آباد منتقل کردیا جائے گاجعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے تین ریفرنسز تیار کرلیے جن میں سابق صدر آصف علی زرداری براہ راست ملزم نامزد نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق 3 ریفرنسز تیار کر کے ہیڈ کوارٹر بھجوا دیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں ریفرنسز میں نجم زمان، علی میمن اور دیگر ملزمان فہرست میں شامل ہیں اور تمام ملزمان پہلے سے نیب کی حراست میں ہیں۔
فیس بک کمینٹ