Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»رضی الدین رضی کا اختصاریہ : لاہور جلسے میں ‌نواز شریف کی تقریر ، اگر قسور رضی زندہ ہوتے ؟
اختصاریئے

رضی الدین رضی کا اختصاریہ : لاہور جلسے میں ‌نواز شریف کی تقریر ، اگر قسور رضی زندہ ہوتے ؟

ایڈیٹردسمبر 14, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
qaswar razi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج پی ڈی ایم کا جلسہ دیکھتے ہوئے مجھے قسور رضی یاد آ رہے ہیں میرا ان کا تعلق بہت پرانا تھا لیکن ان کے ساتھ زیادہ قربت گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران رہی۔ وہ ادبی بیٹھک بننے کے بعد مجھے بہت تواتر کے ساتھ ملے اور ایسے والہانہ اندازمیں ملے کہ جیسے ہم برسوں سے اسی طرح ملتے ہوں۔ شاہ جی خود شعر نہیں کہتے تھے، خود افسانے یا کہانیاں نہیں لکھتے تھے لیکن وہ قاری بھی بہت اچھے تھے اورسامع بھی۔ بعض معاملات میں وہ بہت جذباتی تھے مذہب اورعقیدے سے ان کی وابستگی بہت شدید تھی اورپیپلز پارٹی کو بھی وہ عقیدہ ہی سمجھتے تھے۔ قسور رضی کی محبت بے لوث تھی۔ خوشی اوردکھ کے لمحوں میں شاہ جی ہمارے ساتھ ہوتے تھے۔ ادبی بیٹھک میں وہ بہت باقاعدگی سے آتے رہے اور کبھی جب ان تک میرا پیغام نہیں پہنچتا تھا توشکوہ بھی کرتے تھے۔ اس محبت میں کوئی کھوٹ نہیں تھا کوئی غرض شامل نہیں تھی ہم دونوں ایک دوسرے کا احترام صرف اس لئے نہیں کرتے تھے کہ ہمارا کوئی مفاد وابستہ تھا۔ بس یہ ایک محبت تھی ایک کشش تھی جوشاہ جی کو ہمارے ساتھ اور ہمیں شاہ جی کے ساتھ جوڑ کر رکھتی تھی
ان کی زندگی کا پہلا دکھ ان کے بھائی کی موت کا تھا۔قسورضی کا بھائی شکیل شاہ پی ایس ایف کا سرگرم رکن تھا۔ یہ 1990 کی بات ہے جب مرکز میں بے نظیر بھٹو اور پنجاب میں نواز شریف کی حکومت تھی۔ آج جمہوریت کی بات کرنے اور اسٹبلشمنٹ کو برا بھلا کہنے والے نواز شریف ان دنوں اسٹبلشمنٹ کے اشارے پر بے نظیر حکومت کے خاتمے کے لئے سرگرم تھے۔ قسور رضی کا بھائی اس زمانے میں پی ایس ایف کا سرگرم کارکن تھا۔ کالجوں میں پی ایس ایف اورایم ایس ایف کی باہمی کشیدگی عروج پرتھی۔ شکیل ایک جذباتی اور متحرک کارکن تھا اور جمیعت اور ایم ایس ایف کی نظروں میں بری طرح کھٹکتا تھا۔ پنجاب حکومت نے پیپلز پارٹی کے سرگرم رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر رکھا تھا۔ ان کارکنوں کی پولیس کے ساتھ آنکھ مچولی جاری رہتی تھی۔اسی دوران ملتان میں جمیعت کے دو کارکن بہرام اور رندھاوا قتل ہو گئے۔ مقدمہ درج ہوا تو مرکزی ملزمان میں اس وقت کے وفاقی وزیر ملک مختار احمد اعوان، سینئر رہنما اور ماہر قانون حبیب اللہ شاکر اور پی ایس ایف ملتان کے رہنماؤں خواجہ رضوان عالم، حیدر شاہ اور شکیل شاہ کا نام بھی شامل کر دیا گیا۔ گرفتاریاں ہوئیں تو قسور رضی کا بھائی شکیل جیل پہنچ گیا۔
شاہ جی کا امتحان شروع ہوا۔ پہلا دکھ ان کی جھولی میں آن گرا۔ قسور رضی بھائی کو بچانے کے لئے بھاگ دوڑ میں مصروف ہو گئے۔ اس قسم کے سیاسی مقدموں کا جو انجام ہوتا ہے وہی اس مقدمے کا ہو ا۔ سب بے گناہ ثابت ہوئے، شکیل شاہ جیل سے گھر واپس آ گیا۔ لیکن وہ اپنے ساتھ جیل سے نشہ لے کر آیا تھا۔ قسور رضی نے بہت کوشش کی کہ شکیل نشہ چھوڑ دے مگر شکیل اسی حالت میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ ایک نوجوان سیاسی کارکن کے جیون کی کہانی کا یہ درد ناک انجام تھا۔ قسور شاہ نے اپنے جواں سال بھائی کاجنازہ اٹھایا اس دکھ کو برداشت کیااوررفتہ رفتہ پھر زندگی میں واپس آ گیا۔ لیکن ابھی تو اس کی اپنی کہانی بھی درد ناک انجام کو پہنچنا تھی ابھی ایک اور صدمہ اس کا منتظر تھا۔
وفات سے تین برس پہلے ایک ایسا دکھ قسور رضی کی جھولی میں آن گرا کہ جسے سنبھالنے کی اس میں ہمت ہی نہیں تھی۔ شاہ جی کا جواں سال بیٹاعلی مشہد یونیورسٹی سے واپسی پر موٹرسائیکل حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔پھرشاہ جی نے گلگشت والامکان ہی چھوڑ دیا۔ وہ مکان کہ جہاں ان کے بیٹے اوربھائی کی یاد تھی۔
وفات سے تین برس قبل شاہ جی کے ساتھ ہماری ملاقاتیں نہ ہونے کے برابررہ گئی تھیں ہم جو انہیں تقریبات میں ملا کرتے تھے ہم جو انہیں ان کے ساتھ مشاعروں میں جاتے تھے یا کسی شادی کی تقریب میں ان سے ملاقات ہوتی تھی شاہ جی اب کہیں بھی نظر نہیں آتے تھے۔انہوں نے نوکری کو خیرباد کہا اور خود کو صرف اپنے بیٹے کی یاد کے لئے وقف کر دیا۔ شاہ جی سے اب تقریبات میں نہیں صرف جنازوں میں ملاقات ہوتی تھی ۔
پھر دو سال قبل جنوری کی ایک سرد رات میں وہ دکھوں سے آزاد ہو گئے لوگوں کے دکھ بانٹنے والا لوگوں کے دکھوں میں شریک ہونے والا مزدوروں اور محنت کشوں کی جنگ لڑنے والا بھٹو اور بے نظیر کا جیالا قسور رضی رخصت ہو گیا۔آج جلسہ دیکھ کر سوچ رہا ہوں کہ قسور شاہ زندہ ہوتے تو کیا اس جلسے میں جاتے اور نواز شریف کی تقریر پر کیا اسی طرح تالیاں بجاتے جیسے سب نے بجائیں ؟

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

قسور رضی نواز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبابر اعظم پہلے ٹیسٹ سے بھی باہر،ٹی 20 کی کپتانی پھر سرفراز احمد کے پاس آنے کا امکان۔۔عمران عثمانی کی خصوصی رپورٹ
Next Article پاکستان کے سب سے زیادہ ٹی20میچز،زیادہ فتوحات،بلیک کیپس پر بھی سبقت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نی مائے سانوں کھیڈن دے : وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 17, 2025

نواز شریف نے قومی اسمبلی کے رواں اجلاس سے رخصت لے لی

دسمبر 2, 2025

عمران خان اکیلے مجرم نہیں، اُن کو لانے والے اُن سے بھی بڑے مُجرم ہیں: نواز شریف

نومبر 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.