Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مری حادثہ: والدہ، اہلیہ اورپانچ بچے مجھے تنہا چھوڑ گئے ۔۔ سوتری وٹ ملتان کا کاشف علی غم سے نڈھال
  • مظفر آباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 20 شہادتوں کی تصدیق
  • آزاد کشمیر میں ہڑتال اور بداعتمادی کی فضا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مری حادثہ، ملتان سوگوار : ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی میتیں ناقابلِ شناخت
  • ڈاکٹر علی شاذف : زمانے کی دھول میں چھپا سچ : محمد عمران کا کتاب کالم
  • رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»کوئٹہ : احتجاجی دھرنا نماز عید کے اجتماع میں تبدیل : پورے صوبے میں مظاہرے
اہم خبریں

کوئٹہ : احتجاجی دھرنا نماز عید کے اجتماع میں تبدیل : پورے صوبے میں مظاہرے

ایڈیٹراپریل 1, 202518 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
quetta-station
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کوئٹہ : پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 16 برسوں سے ہر سال عید کے موقع پر جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج ہوتا تھا تاہم اس بار کی عید قدرے مختلف رہی۔اس سال عید پر احتجاج کا دائرہ کار محدود نہیں تھا۔ جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کرنے والی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف بلوچستان کے متعدد شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔
بی وائی سی کی مرکزی قیادت میں سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ، سمّی بلوچ ، صبغت اللہ شاہ جی اور بیبرگ بلوچ سمیت کئی رہنما اور کارکن گذشتہ کئی روز سے حراست میں ہیں۔عید کے روز ان افراد کی گرفتاری کے خلاف نہ صرف بی وائی سی کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی بلکہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے زیر اہتمام لک پاس کے مقام پر دھرنا جاری رہا۔بی وائی سی کی کال پر صوبے کے بلوچ آبادی والے متعدد چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج کیا گیا۔
دوسری جانب بی وائی سی کی خواتین رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف ضلع کوئٹہ سے متصل مستونگ کے علاقے لک پاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام دھرنا بھی جاری رہا۔یہ پہلا موقع تھا کہ عید کے موقع پر ایک دھرنا بھی چل رہا ہے جس کے شرکا نے نماز عید بھی دھرنے کے مقام پر ادا کی۔
دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ یہ لوگ کسی ووٹ، فنڈ یا کسی سکیم کے لیے یہاں جمع نہیں ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بات تاریخ کا حصہ رہے گی کہ ان لوگوں نے اپنی ماؤں اور بہنوں کی عزت کی خاطر عید اس میدان میں گزاری۔اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا واحد مطالبہ ہے کہ حکومت ان خواتین کو رہا کرے اور اگر اس مطالبے کو تسلیم نہیں کیا گیا تو آئندہ دو تین روز تک ہم اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔بلوچستان میں شاہراہوں پر مسافر بسوں کی بندش کے باعث بڑی تعداد میں لوگ عید منانے کے لیے اپنے آبائی علاقے نہیں جاسکے
شاہراہوں کی بندش سے عید پر لوگوں کو مشکلات کا سامنا
خضدار سے لانگ مارچ کے روانہ ہونے کے بعد حکومت اور انتظامیہ نے کوئٹہ کے قریب لک پاس کے مقام پر کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ تفتان کو جوڑنے والی شاہراہ کو بند کرنے کے علاوہ دو متبادل راستوں پر بھی رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔ان رکاوٹوں کی وجہ سے جہاں لوگوں کو آمدورفت کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے وہاں کئی افراد کو عید کے موقع پر اپنے آبائی علاقوں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ ان شاہراہوں پر مسافر بسوں کی بندش سے بڑی تعداد میں لوگ عید منانے کے لیے اپنے آبائی علاقے نہیں جاسکے۔اس کے علاوہ بڑی تعداد میں کنٹینرز اور دیگر مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور عملے کو عید میدانوں اور ہوٹلوں پر گزارنی پڑٰی ۔لک پاس ٹنل کے اندر جن کنٹینروں کو کھڑا کیا گیا ہے ان کے ڈرائیوروں نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں کھانے پینے کے حصول میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔
حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ ان شاہراہوں کو لانگ مارچ کی وجہ سے بند کیا گیا ہے اور حکومت نے یہ اقدام لوگوں کی حفاظت کے لیے لیا ہے۔
دوسری جانب بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ان کے رشتے داروں نے عید کے روز بھی احتجاج کیا۔لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا جس میں خواتین نے بھی شرکت کی۔مظاہرے میں شریک حوران بلوچ نے بتایا کہ ان کا خاندان بھی جبری گمشدگیوں سے متاثر ہے۔حوران بلوچ نے دعویٰ کیا کہ پچھلے سال ان کے خاندان کے دو افراد کو اٹھایا گیا تھا۔ ’ایک سال دو ماہ گزرنے کے باوجودہ وہ بازیاب نہیں ہوئے تھے کہ اب رواں سال 8 مارچ کو میرے ماموں کے بیٹے داؤد سمالانی کو ان کے گھر سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔‘
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے بتایا کہ خوشی منانے کی بجائے گزشتہ 16سال سے ہر عید پر لاپتہ افراد کے رشتہ دار احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کو رہا کیا جائے اور اگر ان کے خلاف کوئی الزام ہے تو ان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے ۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 1
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

دھرنا جاری عید ۔ عید الفطر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعارف والا: چور کنویں میں جا گرا، نکالنے کیلئے ریسکیو کو فون بھی کر ڈالا
Next Article میانمار میں زلزلے سے اموات 2700 سے تجاوز کرگئیں،441 افراد لاپتہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

چاند نظر نہیں آیا : عید الفطر پرسوں ہفتہ کے روز ہو گی : اعلان ہو گیا

مارچ 19, 2026

نصرت جاوید کا تجزیہ : متوسط طبقے کی سفید پوشی سے محرومی

اپریل 7, 2025

صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے قوم کو عید کی مبارکباد

مارچ 31, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مری حادثہ: والدہ، اہلیہ اورپانچ بچے مجھے تنہا چھوڑ گئے ۔۔ سوتری وٹ ملتان کا کاشف علی غم سے نڈھال جون 12, 2026
  • مظفر آباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 20 شہادتوں کی تصدیق جون 11, 2026
  • آزاد کشمیر میں ہڑتال اور بداعتمادی کی فضا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 11, 2026
  • مری حادثہ، ملتان سوگوار : ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی میتیں ناقابلِ شناخت جون 10, 2026
  • ڈاکٹر علی شاذف : زمانے کی دھول میں چھپا سچ : محمد عمران کا کتاب کالم جون 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.