وحشت دہشت، عفریت بربریت،ظلم وجبر اور استحصال کی ریاست ۔۔سر عام پولیس گردی سےمعصوم عوام خوفزدہ ۔۔۔ریاست ہوگی ما ں کے جیسی اور ریاست ہوگی مدینہ جیسی کے کھوکھلے نعرے ۔۔۔ریاستی لا قانونیت کا اندھا راج ۔۔۔سر عام بے گناہوں کو گولیوں سے بھون دینے کا حکم ہوا ہے اور وڈیرے کا بیٹا قتل بھی کر دے تو فیصلے عدالتوں کے سپرد ۔۔۔جیلوں کو محل بنا دو ۔۔ننھی زینب جنسی درندگی کا شکار ہو کے مار دی جا ۓ تو سر عام پھانسی کا قانون نہیں صاحب ۔۔۔ہاں مگر سر عام قتل کا رواج ہوا ہے ۔۔۔ماں دھرتی کو بانجھ کرنے کی سازش رچی جا رہی ہے آج کی نسل کو یتیمی کی چادر اوڑھا دی جاۓ ۔۔۔نوجوانوں کو جہالت کے اندھیروں میں دھکیلا جارہا ہے ۔۔۔بیٹیوں کی عصمت دری جاری ہے ۔۔۔آواز اٹھانے والے کا سر کچل دیۓ جانے کا بھی حکم ہوا ہے پاکستان کو معاشی معاشرتی سیاسی اور فکری طور پہ تباہ حال بنانے کی منصوب بندی کی جا چکی ہے۔۔۔۔۔وزرإ ہیں کہ چپڑاسیوں اور دلالوں کی فوج ظفر موج لگی ہے گورمنٹ کے نام پہ ال عجب سا تماشا لگا ہوا ہے بندر بانٹ جاری ہے توجہ طلب بات کہ ادارے بے لگام ہوچکے ہیں ۔۔۔۔۔بدحال عوام کب تک چپ رہے گی آگ سب کے گھروں تک پہنچ چکی ۔۔۔اے میری مجبور و مقہور قوم جاگو اپنا استحصال کرنے والوں کو شکست فاش دو ۔۔۔۔۔
فیس بک کمینٹ