ملتان:معروف نعت گو شاعر رہبر صمدانی کو ہم سے بچھڑے تین برس بیت گئے۔ رہبرصمدانی کااصل نام رہبرخلیل صمدانی ہے۔
وہ یکم نومبر 1964 کو بیکانیر (بھارت) میں پیدا ہوئے۔ 1970ءمیں اپنے والد کے ہمراہ ہجرت کرکے ملتان آ گئے اور پھر یہیں قیام کیا۔ان کے والد تابش صمدانی اوردادا خلیل صمدانی بھی نعت گوشاعر تھے۔
رہبرصمدانی کانعتیہ مجموعہ” سلطان کرم “کے نام سے 2008 میں شائع ہوا۔ان کا 20فروری 2021ءکوملتان میں انتقال ہوگیاتھا۔
فیس بک کمینٹ

