ملتان : ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کے بعد سینیٹر رانا محمودالحسن گروپ نے مسلم لیگ ن کو الوداع کہہ دیا اور کل ہفتہ کی صبح وہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔پیپلز پارٹی کی جانب سے رانا اقبال سراج کو پی پی 220 کا ٹکٹ دیا جائے گا جبکہ رانا طاہر شبیر کو پہلے ہی پیپلز پارٹی کی جانب سے پی پی 222 کا ٹکٹ جاری کیا جا چکا ہے۔
ملتان سے اتنے بڑے گروپ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہنگامی بنیاد پر ملتان پہنچے ۔
ملتان ائیر پورٹ پر ان کااستقبال سابق صوبائی وزیر علی حیدر گیلانی نے کیا۔ اس کے فورا بعد وہ بلاول ہاٶس روانہ ہوگئے۔
فیس بک کمینٹ

