Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»سرائیکی وسیب»سرکار اس گستاخ نوجوان کو معاف کردیں‌۔۔ رزاق شاہد
سرائیکی وسیب

سرکار اس گستاخ نوجوان کو معاف کردیں‌۔۔ رزاق شاہد

ایڈیٹرجون 22, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
razak shahid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email
کچھ آدم زاد بیٹھے نظر آئے… کچھ بے زار سے، چند بےقرار سے….
ایک کا چہرہ دوسرے کی نگاہوں کے سامنے، تو کسی کی دوسرے کی پُشت پہ نظر!
نشستیں بھی بے ترتیب سی اور منبر بھی رکھا بے جا!
جیسے گلیڈیئٹر کا تماشا دیکھتا…
غلاموں کا ہجوم..
مجبوری میں…
شہنشاہ کی جی حضوری میں…
 تالیاں بجاتا.
یا
جیسے
ہمارے بچپنے میں سکولوں کے سٹیج پر رومال سے کبوتر نکالنے والا،
اپنے منہ سے آگ اگلنے والا،
ہماری حیرانیوں سے کھیلنے والا،
اور آخر میں ہماری جیبیں خالی کرنے والا….
لیکن اس وقت ہماری ساری حیرتوں کے محل چکنا چور ہو جاتے جب ابا کہتے
 یہ ساری لفاظی،
یہ ساری بازی گری…
تمہاری جیبیں خالی کرانے کے لئے ہوتی ہے میرے چاند!
پھر ابا یہ شعر سناتے جو اس وقت ہمیں سمجھ نہ آتا
واعظ کے اہتمامِ مناجات پہ نہ جا،
یہ تو تمام بندے پھنسانے کے ڈھنگ ہیں.
آج دیواریں بتا رہی ہیں
یہ رومی نہیں
یہ سکولی نہیں
یہ ایٹمی پاکستانی
منظر ہے
چناؤ ہے،
 الیکشن ہے،
ووٹ ہیں،
انتخابات ہیں…. اور میلے لگے ہیں،
ٹھیلے سجے ہیں.. اور آخر میں ہماری جیبیں خالی کرانے کا سامان ہے ہماری ضرورتیں بڑھا کر ہماری اشتہا بڑھا کر ہماری مجبوریاں بڑھا کر.
اس شور میں بچپن پلٹ پلٹ کر سامنے منظر میں دخل دیتا چلا آ رہا ہے
میں صوبہ بناؤں گا،
میں اپنی ٹوپی سے کبوتر نکالوں گا،
میں نہریں کھدؤاں گا،
میں تاش کو نوٹ بناؤں گا،
میں نوکریاں دوں گا،
میں تلوار سے بچے کو دو ٹکڑے کروں گا،
لیکن…
آج تک تاش کا پتا نوٹ نہ بنا
بچے ٹکڑے نہ ہوا
نہ کبوتر نکلا.
البتہ میری جیب ضرور خالی ہوتی رہی.
اس دوران کہا جاتا کوئی سانس نہ لے،
 کوئی بات نہ کرے،
 نہ کوئی پہلو بدلے…. ورنہ کھیل الٹ جائے گا…. بچہ ناحق مارا جائے گا.
لیکن آج ایک جوان بول پڑا
مجمعے پر سکتہ طاری ہو گیا
دیدے پھاڑے ایک دوسرے کو دیکھتے سب سوچ میں پڑ گئے آج تو یقیناً بچہ مارا جائے گا
جوان بولتا رہا… مجمع سانس روکے سنتا رہا.
آپ نے ایوب کا ساتھ دیا
البتہ آپ کی جیپ بدل گئی.
میں نہ بدلا.
آپ نے بھٹو کو اسی جیپ میں بٹھایا،
آپ کی جیپ، پجیرو میں تبدیل ہوگئی.. لیکن میں نہ بدلا.
آپ نے ضیاء کے آگے سر جھکایا،
آپ کی پجیرو، مِل بن گئی،
میں نہ بدلا.
آپ کو نواز نے نوازا،
آپ کی سلطنت بڑھتی گئی مِلیں لگتی گئیں،
میں نہ بدلا.
آپ نے مشرف کو رہبر بنایا تو آپ کا خاندان آسمانوں کو چھونے لگا اور میری لئے زمین تنگ ہوتی گئی..
اب تو آپ عرش پہ رب کے قریب ہیں اتنا تو کرم کیجئیے،
اصرافیل سے صور پُھنکوا دیجئیے،
اب روز روز مرا نہیں جا سکتا ایک ہی دفعہ قیامت بپا کرا دیجئیے.
اب مجمعے کی قوتِ برداشت جواب دینے لگی اور پھر آگ اگلنے والے منہ نے جس کا لباس مشرقی، رعونت مغربی… زباں بھی سرحد پار کی، لہجہ بھی بدیسی…. عقیدے سے لے کر نام تک لباس سے لے کر زباں تک ہم مغربی اپنائے ہوئے ہیں حملے سے جو وہاں سے ہوتے ہیں لُٹیرے سے اُدھر سے آتے ہیں.
آگ کے شعلے لفظوں میں ڈھلنے لگے بلکہ بار بار بہکنے بھی لگے… لیکن میری ماں بولی گرتوں کو ہمیشہ تھام لیتی ہے..
بلند آہنگ سے آواز آئی…..
ابے او دو ٹکے کے بھوکے ننگے انسان!!
کیا ہے تیرے پاس،
 کون ہے تیرے ساتھ،
 یہ دیکھ میرے دائیں طرف تیرے کالج کا پرنسپل بیٹھا ہے
اور جو ہمیں پنکھا جھل رہا ہے وہ تیرا پروفیسر ہے،
 ملک کے بہترین وکیل ہمارے ساتھ ہیں، چوٹی کے کاروباری لوگ ہمارے دوست ہیں.
مایہ ناز انجینیر ہماری گاڑیاں چلاتے ہیں….
تمہارے ساتھ کون ہے چار بیوہ، دو یتیم، آٹھ مزدور، دو کسان… بس یہ ہیں تمہاری قوت…
اس سے پہلے کہ غصے کی آگ پورے مجمعے کو راکھ بنا دیتی… کانپتے ہاتھ جوڑے، لرزتی ٹانگوں سے ایک بوڑھا کھڑا ہوا اور بولا…
 اے شہنشاہِ معظم!
 اے ملکہ عالیہ!
 ساری حیاتی جان کی امان مانگتے عرض گزار ہوتے آئے ہیں آج ہماری زندگی اور موت میں فرق نہیں رہا آپ مالک ہیں جو سلوک روا رکھیں..
فقط اتنا کہنے دیں ہے کہ اس بے ادب جوان سے بھول ہوئی ہے آپ کے مقام و مرتبہ کو جان نہیں سکا.
آپ کی حیثیت کو پہنچان نہیں سکا،
آپ طاقت ہیں اس لئے حقیقت ہیں،
آپ جہاں بیٹھیں
جسے بیٹھنے دیں
 جسے اٹھا دیں
جسے لٹکا دیں…. آپ سے کون پوچھتا ہے.
رات دن دُکھیاروں، بیماروں کی نیّا کھینے والے نوجوان کو کیا معلوم ضمیر کیا ہوتا ہے،
اصول کسے کہتے ہیں
 اقدار کس جانور کا نام ہے
 اسے معاف کر دیجئیے بادشاہ سلامت.
میں اسے سمجھائے دیتا ہوں کہ آپ کا ضمیر کیا ہے
 آپ کا خمیر کہاں سے اٹھا ہے.
 طاقت ور کا ساتھ دینا آپ کا ضمیر ہے. سُوکھے تالابوں سے اُڑ جانا آپ کا خمیر ہے.
کمزوروں کو دبانا آپ کا اصول ہے. غریبوں کو پاؤں پہ رکھنا اور طاقتور کے پیروں پہ جھکنا آپ کا فلسفہ حیات ہے.
پسینے کی بُو اور غربت کی آہوں کے بیچ رہنے والے جوان نے اقبال لہوری کا ایک شعر پڑھ کر سمجھ لیا ہے کہ سارے جعفر غدار اور سارے صادق عیار ہوتے ہیں.
نانا میری ملکہ معظمہ
 نا میرے آقا
اس نادان،
اس نا سمجھ،
 کو کیا معلوم اب غداریوں، وطن فروشیوں کے زمانے لد گئے اب تو ووٹ بِکتا ہے، اب تو مِل لگتی ہے، اب سرمایہ چلتا ہے… جس پہ غلام رقص کرتا ہے.
آپ نے بالکل سچ فرمایا… کہاں کے اصول،
کہاں کے ضابطے.
آپ ہزار بار، لاکھوں مرتبہ اُدھر بیٹھیں اِدھر کھڑے ہوں جدھر چلے جائیں آپ کا ضمیر ہمیشہ آپ کا ساتھ دیتا ہے.
سرکار عالی مقام!
ہمیں بخوبی معلوم ہے محلات کے آئر کنڈیشنز میں ضمیر سکون کی نیند سوتا ہے.
آپ پارٹیاں نہ بدلیں تو ملک کی حفاظت کیسے ہو گی؟
 کاروبار جہاں کیسے چلے گا؟
 مملکت کی رکشا کون کرے گا؟
پہلے ہی ہم غریبوں کے ووٹوں، ضابطوں اصولوں کی وجہ سے مملکت دو لخت ہوئی تھی. پہلے ہی آپ کے دشمن کی عیاری اور عوام کی نمک حرامی کی وجہ سے آپ جنگیں ہارتے آئے ہیں.
اے ہمارے ان داتا!
ہم نے ہی تو سرحدوں پر مرنا ہے،
سڑکوں پر زخمی ہونا ہے،
ہسپتالوں میں دم توڑنا ہے.
ہم اپنے فلسفے طاقوں پہ دھرتے ہیں.
آپ مملکت چلائیں…. اس چلن میں اگر کبھی کبھی ضمیر کا سودا کر لیتے ہیں، کبھی کبھی ایمان کی تجارت کر لیتے ہیں،
تو مملکت کی خاطر کرتے ہیں،
ہماری خاطر کرتے ہیں……
معاف کر دیجئیے سرکار…
آئندہ گستاخی ہوئی تو ہمیں بھٹوز بنا دینا….. ہمیں پھانسی لگا دینا.
رزاق شاہد
فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلوٹے کو عزت دو : ڈرتے ڈرتے / رضی الدین رضی
Next Article آئی ایس آئی ہیڈ کواٹر کے سامنے بند سڑک کھولنے کا حکم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

اپریل 25, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 25, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.