Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»ریاض سہیل کا کالم:ناظم جوکھیو قتل کیس: نامزد رکنِ سندھ اسمبلی جام اویس تین دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کالم

ریاض سہیل کا کالم:ناظم جوکھیو قتل کیس: نامزد رکنِ سندھ اسمبلی جام اویس تین دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ایڈیٹرنومبر 5, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی کی مقامی عدالت نے ملیر میں نوجوان ناظم جوکھیو کے قتل کے معاملے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی جام اویس گہرام جوکھیو کو تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
مقتول کے لواحقین کی جانب سے احتجاج کے بعد جام اویس نے جمعرات کو میمن گوٹھ تھانے میں خود کو پولیس کے حوالے کیا جہاں اُن کے خلاف پہلے ہی مقتول کے بھائی افضل جوکھیو کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔
پولیس نے جام اویس کو جمعے کی صبح ملیر کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور مزید تفتیش کے لیے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے انھیں تین دن کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔
جام اویس کے علاوہ ان کے دو ملازم حیدر اور امیر علی بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔
جام اویس کو جمعے کی صبح بکتر بند گاڑی میں عدالت میں لایا گیا اور پیشی کے بعد جب انھیں عدالت سے باہر لایا گیا تو انھیں ہتھکڑی نہیں لگی ہوئی تھی اور ایک پولیس افسر ان کا ہاتھ پکڑ کر بکتربند تک لائے۔
دریں اثنا رات گئے سندھ کے وزیرِ اطلاعات سعید غنی اور وزیرِ توانائی امتیاز شیخ بھی گھگھر پھاٹک پر کراچی حیدرآباد موٹروے پر مظاہرین کے دھرنے میں پہنچے اور اُنھیں انصاف فراہم کرنی کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد مظاہرین کا دھرنا ختم کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے نوجوان ناظم الدین کے لواحقین نے الزام عائد کیا تھا کہ ناظم نے چند غیر ملکی شکاریوں کو اپنے علاقے میں تلور کے شکار سے روکا تھا اور ان کی ویڈیو بنائی تھی جس کے بعد انھیں مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ ہلاک ہو گئے۔
کراچی پولیس نے نوجوان پر مبینہ تشدد کے بعد قتل کے الزام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی جام اویس گہرام جوکھیو اور ان کے ملازمین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔
اس دھرنے کا آغاز جمعرات کی صبح ہوا تھا جب ناظم کے ورثا ان کی میت کے ہمراہ قومی شاہراہ پہنچے تھے۔ بعد ازاں میت کی مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی مگر لواحقین نے قومی شاہراہ پر دھرنا جاری رکھا۔
افضل جوکھیو نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے بے گناہ بھائی کے خون کا ازخود نوٹس لیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے اس واقعے کا نوٹس لیا تھا اور پولیس حکام کو ہدایت کی تھی کہ لواحقین کی خواہش کے مطابق ایف آئی آر درج کی جائے اور انھی احکامات کے بعد پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ لواحقین کو وہ انصاف ملے جس سے وہ مطمئن ہوں۔
ایف آئی آر میں کیا دعویٰ کیا گیا؟
مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے نوجوان ناظم الدین کے بھائی افضل احمد جوکھیو نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ سالار گوٹھ ضلع ملیر کے رہائشی ہیں اور گذشتہ روز کچھ غیر ملکی شہری تلور کے شکار کے سلسلے میں ان کے گاؤں آئے جس پر انھوں نے اور ان کے بھائی ناظم نے ان غیر ملکی شہریوں کو گاؤں میں شکار کرنے سے روکا اور ان کی ویڈیو بنائی جس کے بعد وہ غیر ملکی وہاں سے چلے گئے۔
درخواست گزار نے پولیس ایف آئی آر میں کہا ہے کہ رات کو گیارہ بجے انھیں اور ان کے بھائی ناظم کو پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی جام اویس عرف گہرام نے طلب کیا جب وہ وہاں پہنچے تو جام اویس نے اپنے لوگوں کے ساتھ مل کر ان کے بھائی پر ڈنڈوں تشدد کر کے اسے ہلاک کر دیا۔
ایف آئی آر میں ڈیوٹی پر موجود پولیس افسر یونس بٹ نے کہا کہ انھیں معراج نامی شخص نے ٹیلیفون پر اطلاع دی کہ جام گوٹھ میں جام ہاؤس کے باہر ایک تشدد زدہ لاش موجود ہے جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے نوجوان ناظم کے بھائی کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کی جا رہی ہے، جبکہ اس بارے میں رکن سندھ اسمبلی جام اویس اور جام کریم سے ٹیلیفون پر رابطے کی کوشش کی گئی اور انھیں تحریری سوالات بھی بھیجے گئے لیکن ان کا کوئی جواب نہیں آیا ہے۔
اس سے قبل مقتول ناظم الدین کے اہل خانہ نے قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے کئی گھنٹے تک ٹریفک بلاک کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ ایف آئی آر سے قبل میمن گوٹھ پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ میمن گوٹھ میں دو گروہوں میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں ناظم جوکھیو نامی شخص ڈنڈے لگنے سے ہلاک ہو گیا ہے۔
جناح ہسپتال میں ناظم جوکھیو کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، اس کے جسم پر مبینہ تشدد کے نشانات موجود ہیں جبکہ ابتدائی رپورٹ میں بھی اس کی تصدیق کی گئی ہے اور کہا گیا ہے موت کی وجہ کیمیائی تجزیاتی رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی۔
ناظم جوکھیو کے بھائی افضل نے صحافیوں کو بتایا کہ ‘کارو جبل کے علاقے میں غیر ملکی شہری شکار کے لیے آتے ہیں۔ ناظم جوکھیو نے گذشتہ روز غیر ملکی شہری کی گاڑی کو روک کر ویڈیو بنائی تھی۔جس میں وہ غیر ملکی شہریوں کو مبینہ طور پر تلور کا غیر قانونی شکار کرنے سے منع کر رہے تھے اور سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے بعد جام گہرام نے ان سے بات کی اور کہا کہ تمہارے بھائی کو کیا مرچ لگی ہے میں نے کہا کہ غلطی ہوگئی ہے اس نے کہا کہ اس کو میرے پاس پیش کرو۔’
افضل جوکھیو نے الزام عائد کیا ہے کہ رات کو جام اویس کے پرسنل سیکریٹری نے ان سے کہا کہ جام اویس نے بلایا ہے کہ آؤ فیصلہ کرو۔ہم وہاں پہنچے تو جام اویس نے اپنے محافظوں سے میرے بھائی پر تشدد کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘جس پر میں نے کہا کہ سائیں آپ یہ کیا کر رہے ہیں ہم تمہارے ہیں آپ ہمارے ہیں، تلور کی اہمیت ہے یا انسان کی۔ اس نے رات کے تین بجے کہا کہ تمہارے ماموں اور تم صبح آنا فیصلہ کریں گے اور صبح کو جب ہم وہاں پہنچے تو ہمیں بتایا گیا کہ میرا بھائی مر چکا ہے اور ہمیں اس کی لاش بھی نہیں دی گئی۔’
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاشعر رحمان کا کالم:پاکستان کا سیاسی بیانیہ اور کرپشن کی وہی گھسی پٹی کہانی
Next Article ڈیوڈ فلر: ہسپتال عملے کے رکن کا 12 برس میں 100 لاشوں کا ریپ کرنے کا اعتراف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 21, 2026

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.