ملتان : نامور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی 64ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔سعادت حسن منٹو کا 18جنوری 1955ءکو انتقال ہوگیاتھا۔اتفاق یہ ہے کہ وفات سے پانچ سال قبل اسی تاریخ کو لاہور کے مجسٹریٹ اے ایم سعید نے فحش نگاری کے الزام میں انہیں تین ماہ قید اور 300روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔سعادت حسن منٹو پر یہ مقدمہ ان کے افسانے ” ٹھنڈاگوشت“ تحریر کرنے درج کیاگیا تھا۔مقدمے میں رسالے کے ایڈیٹر عارف عبدالمتین اور پرنٹر پبلشرنصیر انور کو بھی300،300روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔
فیس بک کمینٹ