اہم خبریں

حکومت نے برطرف ملازمین کی بحالی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

سیکڈ امپلائز ایکٹ2010 کالعدم قرار دینے سے 17 ہزار ملازمین کی برطرفی کا معاملہ ،وفاقی حکومت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذریعے سپریم کورٹ میں نظر درخواست دائر کر دی۔وفاقی حکومت نے نظر ثانی درخواست پر فیصلے تک عملدرآمد روکنے کی بھی استدعا کی ہے۔
دائر درخواست میں ہے کہ عدالتی فیصلے کے ذریعے برطرف ہونے والے ملازمین کی بڑی تعداد کو سنے بغیر فیصلہ دیا گیا۔اس کیس کا 20 ماہ تک فیصلہ محفوظ رکھا گیا جو انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔میرٹ، قابلیت اور شفافیت کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرنے والوں کو یک جنبش قلم سے بےروزگار نہیں کیا جا سکتا
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ سرکاری ملازمین کی برطرفی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے اورعدالتی فیصلے پر عملدرآمد روکا جائے۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker