Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»جبار مفتی»جبارمفتی کا کالم:واہ ری قسمت!!!
جبار مفتی

جبارمفتی کا کالم:واہ ری قسمت!!!

ایڈیٹرستمبر 28, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
jabbar mufti
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وہ ہیں ناں اپنے شانی شاہ صاحب، کافی دنوں سے غائب تھے ہم بھی ان کی عقل و دانش سے بھرپور باتیں سننے کو ترس گئے تھے کہ اچانک ٹہلتے ہوئے نمودار ہوئے۔ وضع قطع میں کوئی تبدیلی تھی نہ خیالات میں کوئی تغیر وہی امید بھرا لہجہ اور وہی توقعات سے بھری جھولی۔ اِدھر عام عوام کی طرح ہم مایوس بھی اور نالاں بھی۔ اور اب تو شانی شاہ کے چہرے سے چھلکتے اطمینان پر حیران بھی اور پریشان بھی ہو گئے۔ ان کی اطمینان اور سکون کو سنگدلی قرار دیتے ہوئے ان سے اس رویئے کی وجہ دریافت کر بیٹھے۔ وہاں تو گویا دبستان کھل گیا۔ حکومت کی ہر ناکامی پر وہ کوئی نہ کوئی توجیح لے آئے۔ پتہ چلا کہ عمران خان کے حامی تھے اور بدستور ہیں، تنگ آ کر ہم نے چیلنج کر دیاک ہ کپتان کی کوئی ایک خوبی بیان کر دیں۔ فرمانے لگے کہ بیسیوں خوبیاں ہیں۔ وہ خوش شکل ہے، خوش گفتار ہے، خوددار ہے، دیانتدار ہے، ڈٹ جاتا ہے کوئی سودے بازی نہیں کرتا۔ گھبراتا نہیں، دھوکہ نہیں دیتا، ہم نے یہیں پریشانی شاہ کو ٹوکا اور کہا کہ اول تو یہ سب کچھ اس طرح نہیں جس طرح آپ بیان کر رہے ہو دوسرے یہ کہ ان خوبیوں کا کوئی فائدہ عوام کو ہے؟ کہنے لگے کہ ایک تو تم لوگوں کو کاہلی (جلدی) بہت ہے۔ کپتان قوم کی بنیادیں پکی کر رہا ہے۔ اگلی ٹرم میں شاندار عمارت کھڑی کرے گا۔ عرض کی کہ اگلی ٹرم کس نے دیکھی ہے۔ یوں بھی کہاوت ہے کہ جو ”پنڈ ویکھے اور شہر وی ویکھے۔
“جو پہلی ٹرم میں کچھ نہیں کر سکا وہ دوسری ٹرم میں کیا کرے گا؟ ویسے آپ کو اگلی باری کا کیسے یقین ہے؟؟ شانی شاہ کہنے لگے کہ کپتان قسمت کا دھنی ہے۔ اس جیسی شاندار قسمت لے کر ہمارا کوئی سیاستدان نہیں آیا کرکٹ کے جس عالمی کپ نے عمران کو کپتان منوایا وہ تو ہم ہارے بیٹھے تھے۔ قسمت سے مشکل ٹیمیں خود ہار کر باہر ہو گئیں اور پھر قسمت سے بارش نے جنوبی افریقہ کو بھی باہر کر دیا۔ یہ بھی اس کی قسمت ہی تھی کہ 2018ء کے انتخابات سے قبل پانامہ، اقامہ اور حکم عدولی کے باعث میاں نوازشریف، یوسف رضا گیلانی نا اہلی کے گھاٹ اتر چکے تھے۔ قسمت نے میدان صاف کر دیا یہ بھی تو خوش قسمتی ہی ہے کہ سنگین الزامات لگتے رہے مگر عوام کے دل سے کپتان نہیں اترا۔ امریکی عدالت کے فیصلے سے لے کر ریحام خان کی کتاب تک جائیداد کی منی ٹریل سے لے کر توشہ خانے سے استفادے تک، فارن فنڈنگ کیس سے لے کر الیکشن کمیشن میں لٹکے دیگر معاملات تک سبھی مثالیں کپتان کی خوش قسمتی کی ہی تو ہیں۔ ان میں سے کوئی ایک الزام بھی کسی اور سیاستدان پر آ جاتا تو اس کا دامن سیاست تار تار ہو جاتا۔ یہ عمران ہی ہے جو ان الزامات کے باوجود نہ صرف اقتدار کے تخت تک پہنچا بلکہ وہ اور اس کے ساتھی اگلے پانچ سال بھی حکومت کرنے کے امکانات ظاہر کر رہے ہیں۔
پھر اسے بھی تو کپتان کی خوش قسمتی ہی کہیں گے کہ جو اپوزیشن کل تک تحریک چلا کر ”حکومت گئی گئی“ کے نعرے لگا رہی تھی اس کی سب سے بڑی پارٹی مسلم لیگ (ن) کے قومی و صوبائی پارلیمانی رہنما، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف نے 2023ء میں انتخابات تک حکومت کو گرین سگنل دیدیا ہے۔ دونوں باپ بیٹا سمجھدار ہیں۔ قومی و صوبائی اپوزیشن لیڈر کے طور پر جو پروٹوکول اور مراعات انہیں مل رہی ہیں وہ نئے انتخابات تک تو چلیں گی۔ اگر جلدی الیکشن ہو گئے تو اقتدار تو اقتدار اپوزیشن لیڈری بھی یقینی نہیں۔ انتخابات میں کچھ بھی ہو سکتا ہے اس لئے انجوائے کرنے کی مدت کیوں مختصر کی جائے۔ عرض کی ”اللہ خیر کرے“ عوام کا تو بھرکس نکل گیا ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری کے سبب ان کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔ پٹرول، بجلی، گیس کے نرخ حکومت خود بڑھاتی ہے۔ باقی چیزیں ان کے پیچھے مہنگی ہوتی چلی جاتی ہیں۔ مہنگائی کی وجہ سے عوام اس حکومت کو 2023ء تک برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ آپ اگلے پانچ سال بھی دینے کی بات کر رہے ہیں۔ یہ بات سن کر عزیزی شانی شاہ کے چہرے سے روایتی ہنسی غائب ہو گئی بتیسی چھپ گئی اور سنجیدگی طاری ہو گئی ہمارے اعتراض نہلے پر ایسا دہلا پھینکا کہ جس کی ہمیں قطعاً توقع نہ تھی کہنے لگے کہ مہنگائی اتنی نہیں ہے جتنا شور ہے۔
وضاحت ایک واقعہ بیان کر کے کی بتایا کہ بھٹو دور میں صوبہ سرحد سے جمعیت علمائے اسلام کے ایک درویش صفت ایم این اے مولانا غلام غوث ہزاروی ہوتے تھے۔ پارٹی کے سربراہ تو مولانا فضل الرحمن کے والد مولانا مفتی محمود تھے تاہم مولانا غلام غوث ہزاروی اپنے علم، مرتبے میں خاصے بلند تھے ان سے ایک بار ملاقات ہوئی تو عرض کی کہ مولانا زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ مہنگائی نے جینا دوبھر کر دیا ہے۔ اپوزیشن میں ہونے کے باوجود کہنے گلے کہ مہنگائی اتنی نہیں بڑھی جتنی ہم نے اپنی ضروریات بڑھائی ہیں۔ مثال دے کر کہنے لگے کہ میرے گھر میں پہلے بھی روزانہ ایک روپے کی دال پکتی تھی (واہ کیا سستا زمانہ تھا) اب بھی ایک روپے کی دال پکتی ہے۔ فرق صرف یہ پڑا ہے کہ پہلے ہنڈیا میں پانی ذرا کم ڈالتے تھے اب ذرا زیادہ ڈال لیتے ہیں گزارہ ہو جاتا ہے۔ کھانا الحمدللہ کھایا جاتا ہے۔ بچوں کو دو وقت کی روٹی، سکول کی فیس، کتابیں، کاپیاں، یونیفارم دینا ڈراؤنا خواب بن رہا ہے۔ آپ دال میں پانی زیادہ ڈالنے کا مشورہ دے رہے ہو؟ ہماری تقریر شاید لمبی ہو جاتی۔ شانی شاہ نے کھنگورا مار کر چپ کرنے کا اشارہ کیا اور خود بولنے کا پوز بنا لیا۔ ”ہاں جی میں ایک بات بتانا بھول گیا تھا۔ جو ”ایک صفحہ“ 2018ء کے انتخابات سے پہلے وجود میں آیا تھا وہ بھی کپتان کی خوش قسمتی سے ابھی سلامت ہے۔ جب تک یہ صفحہ سلامت ہے کپتان کی قسمت کے صفحات پر اچھی خبریں، جنہیں خوش خبریاں بھی کہا جا سکتا ہے، تحریر ہوتی رہیں گی۔
سنو ایک پتے کی بات بتاؤں تم حکومت سے لڑ سکتے ہو۔ قانون کو چکر دے سکتے ہو۔ بعض اداروں کو بھی پریشان کر سکتے ہو پر اپنی بدقسمتی اور دوسرے کی خوش قسمتی سے جنگ نہیں کر سکتے۔ کپتان اس وقت خوش قسمتی کے بارہ گھوڑی رتھ پر سوار ہے۔ جب تک لگام نہ ٹوٹ جائے، کوئی پہیہ نہ نکل جائے، کوئی گھوڑا نہ بدک جائے، کسی حماقت ہے صفحہ نہ پھٹ جائے تب تک معاملات جوں کے توں رہیں گے۔ اس لئے آپ بھی خواہشات کے گھوڑے کو لگام دو، اپنے وسائل میں رہنا سیکھو، چادر کے مطابق پاؤں پھیلاؤ سکون میں رہو گے ورنہ کپتان کے پاس تو خوشحالی پھیلنے کی دلیل موجود ہے کہ اس سال ملک میں نئی نویلی گاڑیوں کی فروخت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ ایک ایک گھر میں دس دس مہنگے اینڈرائیڈ موبائل فون ہیں، ہر نیا کھلنے والا ہوٹل رش لے رہا ہے۔ ایک سے ایک شاپنگ مال کھل رہے ہیں اور چل رہے ہیں۔ بس بس شاہ جی مان گئے کپتان واقعی خوش قسمت ہے۔ آپ جیسے حامیوں کیو جہ سے …… سلامت رہیں آپ اور آپ کا کپتان …… ساڈا کیہہ اے۔ اللہ ای اللہ۔
(بشکریہ: روزنامہ پاکستان)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحکومت نے برطرف ملازمین کی بحالی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
Next Article سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، چار کمانڈروں سمیت 10 دہشت گرد ہلاک
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی

جون 1, 2026

ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی

جون 1, 2026

لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.