کراچی : شاعر عوام حبیب جالب کے سب سے چھوٹے بھائی سعید پرویز ہفتے کے روز کراچی میں انتقال کر گئے۔۔ سعید پرویز روزنامہ ایکسپریس میںکالم بھی لکھتے تھے ۔ان کی تصانیف میں نہ وہ سورج نکلتا ہے ( افسانے)، حبیب جالب ۔ گھر کی گواہی، حبیب جالب شاعر شعلہ نوا، جہاں بھی گئے داستاں چھوڑ آئے، رات کلینی ( جالب کی پنجابی شاعری)، حبیب جالب۔ میں طلوع ہورہا ہوں، حبیب جالب ۔ فن اور شخصیت، (پاکستانی ادب کے معمار)۔ اور امّاں۔ (حبیب جالب کی والدہ کی کہانی) وغیرہ شامل ہیں ۔
فیس بک کمینٹ

