Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سلمیٰ اعوان»سلمیٰ اعوان کا کالم:اردن میں ضیاالحق: نئی نسل کے لیے تاریخ کی یاد دہانی ضروری ہے
سلمیٰ اعوان

سلمیٰ اعوان کا کالم:اردن میں ضیاالحق: نئی نسل کے لیے تاریخ کی یاد دہانی ضروری ہے

ایڈیٹرجولائی 9, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
salma awan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستانی تاریخ میں اس کی قابل ذکر شخصیات سے وابستہ اہم واقعات جنہوں نے ملک پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں یوں جڑے ہوئے ہیں کہ جونہی شمسی کیلنڈر کی سوئی تلے ان مہینوں کے وہ مخصوص دن آتے ہیں۔ تو فی الفور وہ دن، واقعات اور کردار نوک زد قلم آ جاتے ہیں۔ 5 جولائی کا دن ملکی تاریخ کا ایسا ہی دن تھا جب جمہوریت پر ڈاکا پڑا تھا۔ مارشل لا لگا تھا۔ نوے دن کا وعدہ ہوا تھا اور گیارہ سال کا شکنجہ گلے میں کس دیا گیا تھا۔ گزشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی ضیا الحق کے بخیے ادھڑ رہے ہیں۔ آرمی چیف بننے سے لے کر فلسطینیوں پر ٹینک توپیں چڑھانے اور ان کا بیج مارنے کی کہانیاں دہرائی جا رہی ہیں۔
سوال بھی اٹھتے ہیں کہ آخر سات آٹھ پوڈے نیچے کھڑا شخص ایکا ایکی چھلانگ مار کر چھت پر کیسے چڑھ گیا۔ پیشہ ورانہ مہارت کچھ اتنی بھی نہ تھی کہ بندہ خم ٹھونک کر کہے ”نہیں بھئی بڑا غیر معمولی آدمی تھا۔“ ہاں بس عاجزی اور انکساری تھی جو خوشامدانہ حد تک جاتی تھی۔ کریڈٹ پر جو چیز آئی وہ قسمت یا بخت کی سکندری تھی جس نے سر پر تاج سجا دیا۔
میری یادوں کی پٹاری کھل گئی ہے۔ اردن کے مرکزی شہر عمان میں گھومتے پھرتے کرامہ شہر کو پل بھر کے لیے فراموش نہ کر پاتی تھی اور چاہتی تھی کہ جیسے بھی ممکن ہو فی الفور کرامہ چلی جاؤں۔ اس شہر کو جی بھر کر دیکھ لوں کہ جہاں 1968 میں یاسر عرفات کی پی ایل او یعنی فلسطین لبریشن تنظیم نے اسرائیلوں کو تھوڑا سا سبق ضرور سکھایا تھا۔ اسرائیلیوں کے مقابلے پر بیچارے ان نہتوں کی حالت جیسی تھی اس کے بارے کیا کہا جائے۔ مگر وہ جذبہ ایمانی سے مالا مال تھے۔ جس قدر جانی نقصان اسرائیلی فوجیوں کا ہوا تھا وہ انہیں بوکھلانے کو کافی تھا۔ پہلی بار انہیں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ایک چھوٹی سی لڑائی، ایک چھوٹی سی فتح مورال moralکی بلندی کے لئے مہمیز ثابت ہوئی تھی۔ کچھ میں یہ بھی دیکھنا چاہتی تھی کہ اس وقت یاسر عرفات کی زیر قیادت فلسطینی تنظیم نے اردن میں جو مہاجروں کی بستیاں بنائی تھیں اس وقت کسی لکھاری نے ان کا جو چشم دید نقشہ کھینچا تھا وہ اتنا عرصہ گزر جانے پر بھی میری یادوں سے محو نہیں ہوا تھا۔ چاہتی تھی کہ دیکھوں کہ کیا اب بھی وہاں فلسطینیوں کی وہی زبوں حالی ہے یا زندگی کچھ بہتر ہوئی ہے۔ مجھے یاد ہے اس وقت تو آنسو خشک ہونے کا نام نہ لیتے تھے۔ باتیں ہی ایسی تکلیف دہ تھیں۔
کرامہ شہر کے اختتام پر الفتح کا ہیڈ کوارٹر تھا پتھریلی کچی زمین پر بنے خیموں کی بستی جس کی کچی گلیوں کے وسط میں بہتی گندے پانی کی نالیاں دائیں بائیں جھولتی فدائیوں کے مرکز تک پہنچتی تھیں جہاں وہ یاسر عرفات بیٹھتا تھا۔ جس نے راملہ سے نکل یہاں ڈیرے جمائے تھے اور یہیں اس کے فدائیوں نے اسرائیل کے ٹینک توپوں کے منہ موڑ دیے تھے۔ اور وہ انہیں چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔ اسرائیل نے اپنے جانی نقصان بارے بہتیرے جھوٹ بولے مگر حقیقت یہی تھی کہ اس کا خاصا نقصان ہوا تھا۔
تاہم تدبر اور فراست کچھ یاسر عرفات میں بھی نہ تھی۔ اردن کی گردن مروڑ کر شاہی خاندان کو باہر نکال پھینکنے جیسے منصوبوں کی ضرورت ہی نہ تھی۔ دکھ کی بات تھی کہ آنے والے دن بڑے کربناک تھے۔ فلسطین، یاسر عرفات، اردن، امریکہ دیگر اسلامی ملکوں کے طرز عمل کے حوالوں سے اخبارات کی خبریں اور اطلاعات بڑی حوصلہ شکن تھیں۔ مسلمان کا گلا مسلمان کاٹ رہا تھا۔ شام تعاقب میں روس بھی اردن کا تخم مارنے کے خواہاں تھے۔ یاسر عرفات اردن پر قابض ہو کر اسرائیل کو نیست و نابود کرنے کا متمنی تھا۔ اسرائیل سبھوں کو باری باری ہڑپ کرنے کا خواہش مند۔ اس وقت اردن کی مدد جاری تھی امریکہ اور اسرائیل دونوں کی طرف سے۔
اردن میں خانہ جنگی کی سی صورت تھی۔ اور یہیں ہمارے اس مرد مومن، مرد حق ضیا الحق کا کردار سامنے آیا۔ برگیڈیئر ضیا جو اس وقت اردن کے پاکستانی سفارت خانے میں ملٹری اتاشی کے طور پر متعین تھا۔ شاہ حسین کے ساتھ قربت رکھتا اور اسے مشورے دیتا تھا۔ اور پھر پی ایل او (Palestian Libration Organisation) اور اردنی فوجوں میں باقاعدہ جنگ کا طبل بج گیا تھا۔ جنرل ضیا الحق نے بھی اس میں نمایاں کردار ادا کیا۔ 3000 فلسطینی شہید کر دیے۔ فدائیوں کو لبنان منتقل ہونا پڑا۔ ہزار منتوں ترلوں سے کہیں لبنان میں پاؤں دھرنے کی جگہ ملی تھی۔
یہ وہ دکھ بھرے دن تھے جب میں مشہور ناول نگار الطاف فاطمہ کے پاس بھاگی بھاگی جاتی تھی۔ وہ بھی فلسطین کی عاشق، کہیں اپنے ملک کے دگرگوں حالات اور کہیں اس مسلم امہ کے رونے۔ دوسری یاد ڈاکٹر قاسی کے حوالے سے ہے۔
میں بغداد میں تھی۔ پچاس ڈگری ٹمپریچر کے نیچے بغداد کی دوپہر جلتی تھی۔ یہ وقت میں بالعموم کسی نہ کسی مسجد کے ایر کنڈیشنڈ زنانے حصے میں گزارتی تھی۔ میرا ٹیکسی ڈرائیور مجھے چار گھنٹوں کے لیے یہاں چھوڑا کرتا۔ ظہر کی نماز، کچھ خریدا ہوا کھانا اور تھوڑی سی نیند۔ ایسے ہی دنوں میں ایک دن مسجد امام ابو حنیفہ میں تھی۔ ان کا مزار بھی یہیں تھا۔ جب میں نے ایک ادھیڑ عمر کے انتہائی خوش شکل اور سمارٹ سی شخصیت کو تین نوجوانوں کے ساتھ اندر آتے دیکھا۔ دیوار کی غربی سمت انہوں نے کچھ نشان دہی کرتے ہوئے اپنے ساتھ کھڑے نوجوانوں کو چند ہدایات دیں۔
چند لمحوں کے انتظار کے بعد جونہی مجھے ان کی واپسی کا احساس ہوا میں نے فوراً آگے بڑھ کر اپنا تعارف کروایا۔
یہ باوقار سی شخصیت ڈاکٹر قاسی کی تھی۔ وہ روضۂ مبارک کے منتظم اعلیٰ تھے۔ مرنجان مرنج سی شخصیت۔ سفید براق داڑھی، پرنور چہرے سے ٹپکتی محبت اور متانت متاثر کرتی تھی۔ خوبصورت انگریزی بولتے تھے۔ مزار مبارک کے پاس ہی کرسی پر بیٹھ گئے۔ یہ بھی معلوم ہوا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں عراق کے سفیر کی حیثیت سے کئی سال گزارے تھے۔
”آپ سے کچھ باتیں کرنا چاہتی ہوں۔“
انہوں نے چہرہ اٹھا کر مجھے بغور دیکھا۔ چند لمحوں کی خاموشی کے بعد اثبات میں سر ہلایا۔ ان کے قریب ہی بیٹھنے کی اجازت ملنے پر میں سامنے قالین پر بیٹھ گئی تھی۔
کاش میں ان سے کچھ نہ پوچھتی۔ وہ پھٹ پڑے تھے۔
امریکیوں سے کہیں زیادہ وہ سعودی عرب، اردن، مصر اور دیگر اسلامی ملکوں کی مفاد پرستیوں پر برہم تھے۔
کاش ڈوب مرنے کے لئے کوئی جگہ ہوتی۔ جنرل ضیا الحق نے فلسطینیوں پر جو ٹینک توپیں چلائی تھیں وہ اس کی چھوٹی سے چھوٹی تفصیل سے آگاہ تھے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ:معاملہ نہایت گھمبیر ہے
Next Article زعیم ارشدکا کالم:پاکستان پرافغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے ممکنہ اثرات
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 25, 2026

ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی

اپریل 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.