Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»زعیم ارشد»زعیم ارشدکا کالم:پاکستان پرافغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے ممکنہ اثرات
زعیم ارشد

زعیم ارشدکا کالم:پاکستان پرافغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے ممکنہ اثرات

ایڈیٹرجولائی 9, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shah mehmood taliban
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

افغانستان میں نیٹو کا بیس سال سے جاری رہنے والا مشن اب اختتام پذ یر ہو رہا ہے ، اور جب سے امریکہ بہادر اور اس کی اتحادی فوجوں (NATO) نے افغانستان سے کوچ کرنے کیلئے بوریا بستر باندھنا شروع کیا ہے، افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی ایک غیر یقینی کیفیت سے دوچار ہے۔ جس طرح روس افغانستان میں گھسا تھا اور طویل کشمکش کے بعد زخم چاٹتا ہوا لوٹا تھا امریکہ کا حال اس سے بھی برا ہوا ہے، ایک طویل جنگ جو علاقے میں چودھری بننے کیلئے شروع کی گئی دو دہائیوں تک جاری رہی مگر جن مقاصد کیلئے شروع کی گئی تھی وہ حاصل نہ ہو سکے اور جس میں ایک سپر پاور نے اپنے تمام وسائل جھونک کر بھی سبکی ہی اٹھائی ہے، اور اس خطے میں نہ وہ ورلڈ آرڈر لا سکا، نہ بھارت کی مدد سے یہاں اپنی اجارہ داری قائم کرسکا، اب اس کی حالت یہ ہے کہ سب کچھ لٹا کے ہوش میں آئے تو کیا ہوا۔ افغانستان کا سب سے بڑا بگرام ایئرپورٹ آجکل ایک بہت بڑے کباڑ خانے کی صورت اختیار کرگیا ہے۔ امریکن فوج نے ہر اس چیز کو جسے وہ چھوڑ کر جا رہے ہیں ناکارہ بنا دیا ہے۔ جو ان کی ناکامی اور خجالت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
قوی امکان اس بات کا ہے کہ افغانستان جس ابتری اور انتشار کا شکار ہو سکتا ہے اس کے اثرات پڑوسی ملک پاکستان پر بھی مرتب ہوں۔ واضح نظر آ رہا ہے کہ غیر ملکی افواج کے انخلاء سے پیدا ہونے والے خلاء کو پر کرنے کیلئے طالبان تیزی سے کار ر وائیاں کر رہے ہیں۔ طالبان کی بڑھتی ہوئی کاروائیوں کی خبریں مسلسل آرہی ہیں اور وہ ایک کے بعد ایک ضلع پر قبضہ کرتے جارہے ہیں اب تک تین سو میں سے سو اضلاع پر طالبان قبضہ کرچکے ہیں ، افغان فورسز کی ہمت پہلے ہی جواب دے چکی ہے، جو مسلسل پسپائی کا شکار ہیں ۔ دوسری جانب طالبان کا یہ موقف ہے کہ دوحہ معاہدے کے مطابق افغانستان میں ستمبر کے بعد کوئی بھی غیر ملکی فوجی نہیں رہنا چاہئے اگر رہے تو یہ معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی۔ اور اس کے خلاف فیصلہ طالبان کی مجلس شوری کرے گی، البتہ سفارتکاروں، فلاحی تنظیموں اور دیگر اداروں کو افغانستان میں کوئی خطرہ نہیں مگر کوئی بھی غیرملکی فوجی افغان سرزمین پر نہیں رہنا چاہئے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ غیر ملکی فوج کے مکمل انخلاء کے بعد افغانستان کی کیا صورتحال ہوگی، کہیں روس کے انخلاء کی طرح خانہ جنگی تو نہیں ہوجائے گی۔ اور طالبان دھڑے آپس میں لڑنا شروع تو نہیں ہوجائیں گے؟ جس کے نتیجے میں جانی نقصان کا خدشہ ہے اس صورت میں بڑی تعداد میں افغان شہری ہجرت کرکے پاکستان کی طرف آنا شروع ہوجائیں گے، پاکستان پہلے ہی چالیس سال سے افغان مہاجرین کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔
عالمی سطح پر افغانستان کے بارے میں جو بھی لائحہ عمل طے کیا جاتا ہے اس کے اثرات پاکستان پر ضرور پڑتے ہیں۔ ساتھ ساتھ بھارت کے بھی افغانستان میں بڑے پیمانے پر مفادات ہیں جن کے ذریعے وہ پاکستان میں تخریب کاری اور بلوچستان میں مسائل پیدا کرتا رہتا ہے۔ جب اس کے مفادات کو ٹھیس پہنچے گی تو وہ بھی ضرور ساز باز کرے گا، پاکستان پر ایک یہ بھی اضافی دباﺅ ہوگا، کیونکہ بھارت کی ریشہ وانیوں پر نگاہ رکھنا نہایت ہی اہم اور ضروری ہے۔ امریکہ یہاں سے جا تو رہا ہے مگر وہ افغانستان بالخصوص اور بالعموم اس خطے میں اپنا اثر رسوخ کھونا نہیں چاہتا، جس کیلئے وہ مختلف حربے آزما رہا ہے جس میں پاکستان پر سب سے زیادہ دباﺅ ہے، وہ پاکستان سے ہوائی اڈے اور راہداری مانگ رہا ہے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی متمنی ہے کہ پاکستان اس کا ہر طرح ساتھ دے۔
پاکستان اپنی خارجہ پالیسی کے مطابق افغانستان میں مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہے اور مل کر ترقیاتی کام بھی کرنا چاہتا ہے مگر پاکستان اب کسی بھی پراکسی وار Proxy War کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔ بہت ممکن ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد ہونے والے خلاء کے نتیجے میں خانہ جنگی ہوجائے، جس کے اشارے مل رہے ہیں ، وہاں سب سے بڑا گروہ افغان طالبان کا ہے جو یقینا اپنا اثر قائم کرنا چاہے گا۔ جس کے اثرات پاکستان پر کسی نہ کسی صورت ضرور پڑیں گے۔ بالخصوص پاکستان کے افغان ملحقہ سرحدی علاقوں پر ضرور اثرات مرتب ہوں گے۔ ان تمام عوامل کے تناظر میں پاکستان گذشتہ کئی سال سے اپنی تیاریوں میں مصروف ہے جس میں سرحدوں پر باڑ لگانا بھی شامل ہے۔ مگر افغان طالبان کا پاکستانی مدارس تک رسوخ بھی ایک تشویش ناک بات ہے ، اس کے علاوہ افغان خفیہ ایجینسیNDS اور بھارتی RAW اس موقعہ کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
ٓان تمام حالات کے تناظر میں یہ باآسانی کہا جاسکتا ہے کہ تمام تر خدشات کے باوجود اس پورے معاملے میں پاکستان کی قلیدی حیثیت ہے اور دیگر تمام اتحادی ممالک پاکستان پر انحصار کر رہے ہیں۔ اب یہ کام ہماری خارجہ پالیسی کا ہے کہ وہ کتنی عمدگی سے اپنا دامن بچاتے ہوئے ان حالات میں کیا مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ہماری خارجہ پالیسی کی مہارت ہی افغانستان میں قیام امن اور پاکستان کو پرائی آگ سے بچانے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسلمیٰ اعوان کا کالم:اردن میں ضیاالحق: نئی نسل کے لیے تاریخ کی یاد دہانی ضروری ہے
Next Article صائمہ صادق کا اختصاریہ : کال کوٹھڑی اور بے گناہ بیٹیاں‌
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 25, 2026

ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی

اپریل 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.